نیکولا ٹیسلا کو خراج عقیدت!

یہ سچ ہے کہ تھامس ایڈیسن نے نیکولا ٹیسلا کے اے سی نظام کو مقبول ہونے سے روکنے کے لیے انتہائی گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کیے اور یہ بھی سچ ہے کہ مغرب میں سرمایہ داروں کی اپنا منافع جانے کے ڈر سے سائنس دانوں اور محققین کو دبانے کی کوششیں بہت عام ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ اس حوالے سے عام طور پر جو قصے بیان کرتے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اور اسی بات پر مجھے سب سے زیادہ حیرت ہوتی ہے کہ آپ حقیقت پر مبنی انتہائی اہم واقعات کو نظر انداز کر کے جھوٹے قصوں پر اتنا زیادہ زور کیوں دیتے ہیں۔

ویسے آپ کے جملے سے مجھے شک ہو رہا ہے کہ آپ کے خیال میں ڈائیریکٹ کرنٹ کا جھٹکا آلٹرنیٹنگ کرنٹ کے جھٹکے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ یوں تو آلٹرنیٹنگ کرنٹ برابر شدت کے ڈائیریکٹ کرنٹ کی نسبت زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ۵۰ ہرٹز جیسے کم تعدد پر تبدیل ہوتا ہوا کرنٹ دل کی ترتیب وار حرکت کو متاثر کرتا ہے جس سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن چونکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں ان میں سے کسی بھی نوعیت (اے سی یا ڈی سی) کی سپلائی کی وولٹیج کافی زیادہ ہوتی ہے اور ڈائیریکٹ کرنٹ والے نظام میں تاروں کی زیادہ تعداد استعمال ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا خطرہ کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے چنانچہ آلٹرنیٹنگ کرنٹ کے اس خطرے کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ۲۲۰ وولٹ کا جھٹکا چاہے اے سی کا ہو یا ڈی سی کا، موت کا خطرہ تو دونوں ہی میں ہے۔
اس کے علاوہ آلٹرنیٹنگ کرنٹ پر مبنی نظام استعمال کرنے کے ڈائیریکٹ کرنٹ کی نسبت فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں (تاروں کی کم تعداد، ٹرانسفارمر کے ذریعے وولٹیج کی با کفایت تبدیلی، وغیرہ) جس کی وجہ سے آج اس کو تقریباً ہر جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اے سی بجلی کی ترسیل آسان ہوتی ہے اور ترسیل کے دوران ضائع کم سے کم ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر ہوم اپلائنسز ڈسی سے چلتے ہیں ہر دوسری الیٹرانک اپلائنس میں پاور سپلائی لگی ہوتی جو ڈی سی آوٹ پُٹ دیتی ہے۔ آج کے دور میں دونوں کی برابر ضرارت ہے
 

محمد سعد

محفلین
اے سی بجلی کی ترسیل آسان ہوتی ہے اور ترسیل کے دوران ضائع کم سے کم ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر ہوم اپلائنسز ڈسی سے چلتے ہیں ہر دوسری الیٹرانک اپلائنس میں پاور سپلائی لگی ہوتی جو ڈی سی آوٹ پُٹ دیتی ہے۔ آج کے دور میں دونوں کی برابر ضرارت ہے
یہاں بجلی کے ترسیل کے نظام کی بات ہو رہی تھی۔ یعنی جس طرز کا نظام بجلی گھر سے صارف کے گھر تک بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہوگا۔ آگے تو حسبِ ضرورت تبدیلی کی جا سکتی ہے، خواہ آپ کو اے سی درکار ہو یا ڈی سی۔
 
Top