نیکولا ٹیسلا کو خراج عقیدت!

ماسٹر

محفلین
جی آپ نے ہرٹز کے بارے میں بیان فرمایا ہے۔ ڈائرکٹ اور آلٹر نیٹو کرنٹ کے تقابل کے ضمن میں یہ بہت اہم بات ہے۔
میرا سوال ہے کہ ڈی سی کرنٹ کا ایک وولٹ اے سی کرنٹ کے کس قدر تقابل میں شمار کیا جاتا ہے؟ یا سرے سے ان کا تقابل ہی نہیں ہے۔
مثال کے طور پہ اے سی کرنٹ کا بلب 220 سے 240 وولٹ پہ چلتا ہے اور 197 وولٹ سے لے کر 252 تک کا اے سی کرنٹ عام حالات میں 220 وولٹ کی بجلی ہی شمار کیا جاتا ہے۔
اور یہی بلب جب ڈی سی وولٹ کے ذخیرہ سے ’یو پی ایس کی مثال سامنے رکھیں" الیکٹریفائر کے ذریعہ سے اے سے کرنٹ میں تبدیل شدہ بجلی پہ چلتا ہے تو 12 وولٹ کا ڈی سی کرنٹ اس الیکٹریفائر کو مہیا کیا جاتا ہے جو اسے اے سی کرنٹ میں ڈھال کر بلب روشن کر دیتا ہے۔ تو کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ
ڈی سی کرنٹ کے 12 وولٹ اے سی کرنٹ کے 220 وولٹس کے برابر ہیں؟ یعنی ایک ڈی سی وولٹ قریب 20 اے سی وولٹ کے برابر کہا جا سکتا ہے؟۔

وولٹ تو برابر ہوتے ہیں مگر کرنٹ مختلف ہو تو پاور بھی مختلف ہو گی -
مثال کے طور پر :
Volt 12 کی بجلی Ampere 20 کی مقدار سے آئے تو کل Power اس کی 240 Watt بنتی ہے ، اور اگر
Volt 240 کی بجلی Ampere 1 کی مقدار میں آئے تو بھی کل طاقت Watt 240 ہی بنے گی -
بجلی کے عام آلات ان چیزوں کو ہی ادل بدل کرتے رہتے ہیں جن کا سادہ سا قلیہ ہے :
Volt x Ampere = Watt
 
محمد سعد

محفلین
۔۔۔مثال کے طور پر اگر آپ گھر میں آنے والی 220 وولٹ کی سپلائی کی پیمائش کریں اور اس کا گراف بنائیں تو حاصل ہونے والا گراف موج (wave) کی شکل کا ہوگا۔ وولٹیج صفر سے بتدریج 220 وولٹ کی طرف جائے گی، پھر واپس صفر پر۔ پھر بتدریج -220 (منفی ۲۲۰) وولٹ یعنی مخالف سمت میں 220 وولٹ پر اور پھر دوبارہ اسی طرح صفر پر۔۔۔

یہ جواب لکھنے کے کچھ ہی دن بعد پڑھا تھا لیکن یہاں تذکرہ کرنا بھول گیا تھا کہ 220 وولٹ دراصل مجموعی طور پر اثر انداز ہونے والی مقدار کی پیمائش ہوتی ہے (جسے root mean square value کہتے ہیں)، بلند ترین وولٹیج (peak voltage) نہیں۔ جیسا کہ پہلے بتا چکا ہوں کہ وولٹیج کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ چنانچہ اس کے مجموعی اثر کا حساب لگانے کے لیے root mean square والی قدر کا استعمال کیا جاتا ہے (جس میں وولٹیج کے گراف میں بلند ترین قدر کو 2 کے جذر پر تقسیم کیا جاتا ہے)۔
پاکستان میں گھروں میں آنے والی بجلی میں بلند ترین وولٹیج یا peak voltage تقریباً 310 وولٹ ہوتی ہے۔ یعنی گھر میں آنے والی بجلی مثبت 310 وولٹ اور منفی 310 وولٹ کے درمیان بدلتی رہتی ہے جبکہ اس کی اثر انداز ہونے والی مقدار یا root mean square value، جس کی مدد سے اس کے مجموعی اثر کی پیمائش کی جاتی ہے، 220 وولٹ ہوتی ہے۔

حساب لگانے کا نسخہ یہ ہے۔

V(rms) = V(peak) x 0.707

V(peak) = V(rms) x 1.414

(کیونکہ 2 کے جذر کی مقدار تقریباً 1.414 بنتی ہے جسے الٹیں تو 1/1.414=0.707 بن جاتا ہے)

مزید تفصیل کے لیے یہ صفحہ دیکھیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Root_mean_square
 
نایاب

لائبریرین
محترم عائشہ عزیز بٹیا
کیا یہ اسی عظیم سائنسدان کا قول ہے ۔۔۔؟
"اگر آپ کائنات کے راز جاننا چاہتے ہیں تو توانائی، فریکونسی، ارتعائش کے تحت سوچیں۔ "
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
محترم عائشہ عزیز بٹیا
کیا یہ اسی عظیم سائنسدان کا قول ہے ۔۔۔ ؟
"اگر آپ کائنات کے راز جاننا چاہتے ہیں تو توانائی، فریکونسی، ارتعائش کے تحت سوچیں۔ "
بالکل ٹھیک چاچو! :)

اور ابھی یہیں پڑھ کر یاد آیا ہے کہ فریکونسی کو تعدد کہتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
محترم عائشہ عزیز بٹیا
کیا یہ اسی عظیم سائنسدان کا قول ہے ۔۔۔ ؟
"اگر آپ کائنات کے راز جاننا چاہتے ہیں تو توانائی، فریکونسی، ارتعائش کے تحت سوچیں۔ "
جی بالکل۔ آجکل کی تمام برقی و مواصلاتی ایجادات اس سربین موجد کی مرہون منت ہیں۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جی بالکل۔ آجکل کی تمام برقی و مواصلاتی ایجادات اس سربین موجد کی مرہون منت ہیں۔
دل کر رہا ہے آپ کو رسن سے باندھ کر اندھیرے کمرے میں قید کر دوں ،،،،، اتنے جہاں دید آدمی ہیں اور جانتے بھی ہیں کہ ہماری عوام اتنی باشعور نہیں تو اچانک سیاسی اور مذہبی دھاگوں میں بچوں کی طرح ہلا کیوں بول دیتے ہیں ؟؟ ۔۔ سچ میں کسی دن آپ کا کھانا بند کرا دیا نا تو ہوش کے ناخن حاصل ہوں گے ( بھوک بڑی بلا ہے اور وہی بلا جسے اِلو می ناٹی جیسی نحوست استعمال کرتی ہے) ،،، غصہ یہ ہے کہ جو اِلومی ناٹی کو سمجھتا ہو اور فری یور مائنڈ کا نعرہ بلند کرے وہ ایسے بے ڈھنگے راستے سے لوگوں کو تصویر کا تیسرا اور اصل رُخ دِکھلائے گا ؟؟؟ ،،، کیوں کرتے ہو آپ ایسا ؟؟؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم عائشہ عزیز بٹیا
کیا یہ اسی عظیم سائنسدان کا قول ہے ۔۔۔ ؟
"اگر آپ کائنات کے راز جاننا چاہتے ہیں تو توانائی، فریکونسی، ارتعائش کے تحت سوچیں۔ "
بالکل نایاب بھائی اس نے انسانوں کے واسطے بھلائی کے علاوہ کبھی نہ سوچا تھا ،،، مگر وہ اپنا حلقہ ( حلقۂِ یاراں ) نہ بنا سکا اور اس کے نواح میں بھیڑیے ( اس کی ایجادات سے منافع کے حصول کی لالچ سے بُنے ہوئے ) اتنے ہو چکے تھے کہ اس کی سانس بند ہونے لگی اور ایک دن وہ تڑپتی انسانیت کو نہ چاہتے ہوئے بھی چھوڑ گیا ،، مجھے تو دکھ ہوتا ہے کہ کاش وہ اور جی سکتا اور بھیڑیوں کے چنگل سے نکل سکتا ،،، تو آج ہم کئی صدیاں آگے ہوتے ، آسانی زندگی میں !!
 
arifkarim

معطل
دل کر رہا ہے آپ کو رسن سے باندھ کر اندھیرے کمرے میں قید کر دوں ،،،،، اتنے جہاں دید آدمی ہیں اور جانتے بھی ہیں کہ ہماری عوام اتنی باشعور نہیں تو اچانک سیاسی اور مذہبی دھاگوں میں بچوں کی طرح ہلا کیوں بول دیتے ہیں ؟؟ ۔۔ سچ میں کسی دن آپ کا کھانا بند کرا دیا نا تو ہوش کے ناخن حاصل ہوں گے ( بھوک بڑی بلا ہے اور وہی بلا جسے اِلو می ناٹی جیسی نحوست استعمال کرتی ہے) ،،، غصہ یہ ہے کہ جو اِلومی ناٹی کو سمجھتا ہو اور فری یور مائنڈ کا نعرہ بلند کرے وہ ایسے بے ڈھنگے راستے سے لوگوں کو تصویر کا تیسرا اور اصل رُخ دِکھلائے گا ؟؟؟ ،،، کیوں کرتے ہو آپ ایسا ؟؟؟
کھانا بند کرنا اور اندھیرے میں صبح شام رہنا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ پچھلے 14 سال سے ناروے کی سرزمین میں یہ سب برداشت کرنے کا عادی ہوگیا ہوں۔ یہاں گرمیوں کے روزے جو کہ 19، 20 گھنٹے تک جاتے ہیں کسی مرد مومن کو رکھنے پڑ جائیں تو چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔ مزید یہ کہ یہاں کی برفانی راتیں جو کہ آٹھ مہینے تک ابر آلود اور دن میں اندھیر نگری دکھائی دیتی ہیں سہنا کسی عام انسان کا کام نہیں۔ جو لوگ اس شدید ٹھنڈےموسم والے ممالک میں رہتے ہیں وہ خوراک کی قلت اور اندھیروں سے نہیں ڈرتے۔ کیا آپ یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ صبح 7 بجے منفی 30 درجہ حرارت میں اندھیرے گھپ کیساتھ برف کے پہاڑوں میں سےگزر کر کام پر روزانہ جائیں؟ اسی طرح کام سے واپسی پر بھی قریباً یہی صورتحال ہو۔ ایک دو دن تو بندہ کر سکتا ہے۔ لیکن مہینہ مہینہ بھر ایسا ہر سال کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔
باقی جہاں تک ان خفیہ تنظیموں جیسے الیومیناتی وغیرہ کا معاملہ ہے تو اسمیں مبالغہ آرائی زیادہ اور حقائق کم ہیں۔ اگر آپکو میرے سیاسی و مذہبی پیغامات سے چڑ ہے تو آپکے پاس انہیں اگنور کرنے کا آپشن یہیں محفل میں موجود۔ میں وہی بات لکھتا ہوں جو میرے نزدیک غیر جانبدارانہ اور حق پر ہو۔ کسی کا اس سے اختلاف کرنا مجھے قبول ہے۔ لیکن جیو نیوز کی طرح میری آواز کو دبانا مجھے قبول نہیں۔ ہمارے پسماندہ معاشروں میں سیاسیات اور ادیان کو آپس میں ملا کر جب ایک بچگانہ سا سماج تشکیل پاتا ہے تو اسکا بچگانہ تمسخر نہ بنایا جائے تو اور کیا جائے؟ اگر آپکو بالغ معاشرے دیکھنے ہیں تو ذرا پاکستان سے باہر کی سیکولر مغربی و مشرقی جمہورتیں جیسے سوٹزرلینڈ و جنوبی کوریا وغیرہ دیکھیں۔

قیصرانی
 
پیارے دوست میں نے کب انکار کیا ،،،،،، میں نے کہا کہ میں اختلاف رکھتا ہوں ؟؟ لیکن کم از کم تصویر کے تیسرے یعنی اصل رخ پر تو یقین رکھتے ہیں نا ؟؟ میرے انتہائی محترم بھائی لیکن ایک دسویں جماعت کے طالب علم اور ایک منجھے ہوئے طاق انسان کو ایک بات سمجھانے کو دو مختلف طریقے ہوتے ہیں آپ ایک کیلبر میں دو مختلف وزن کیسے ماپ سکتے ہیں ؟؟ اختلاف تو ہے ہی نہیں ، نہ پاک انڈیا کے موضوع پر ،، نہ اسلامی دنیا کی تخریب کاریوں پر ،،،، سب باتیں درست مگر ،،، طریقہ کار اور ترز عمل کا کیا ہو گا ؟؟ بھائی جان خدارا سمجھنے کی کوشش کریں ،،، کسی کو اصل رخ دکھانا اور اس اس رخ پر قائل کرنا دو مختلف باتیں ہیں نا ؟؟ یہ زیادہ بہتر نہیں کہ ایسا طریقہ ہو جس پر سب کو قائل کیا جا سکے نہ کہ اشتعال بن جائے ،،،، جہاں تک الومی نا ٹی کا تعلق ہے وہ تو آپ کی پروفائل تصویر سے بس اندازہ کیا میں ایک بڑے گروہ کے وجود اور سوچ کو تو مانتا ہوں مگر میں اس تفصیل کو نہیں مانتا جو انٹرنیٹ پر بے جا دندناتی پھر رہی ہے ۔۔ آپ بہت اچھے ہیں بس طرح بیان کو بارے مطلع کرنا تھا ،،، یقین مانیئے میرے نظریات بہت حد تک آپ کی رائے کو مانتے ہیں کبھی مجھے آپ سے کسی مراسلہ پر بحث میں شامل دیکھا آپ نے ؟؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
کھانا بند کرنا اور اندھیرے میں صبح شام رہنا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ پچھلے 14 سال سے ناروے کی سرزمین میں یہ سب برداشت کرنے کا عادی ہوگیا ہوں۔ یہاں گرمیوں کے روزے جو کہ 19، 20 گھنٹے تک جاتے ہیں کسی مرد مومن کو رکھنے پڑ جائیں تو چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔ مزید یہ کہ یہاں کی برفانی راتیں جو کہ آٹھ مہینے تک ابر آلود اور دن میں اندھیر نگری دکھائی دیتی ہیں سہنا کسی عام انسان کا کام نہیں۔ جو لوگ اس شدید ٹھنڈےموسم والے ممالک میں رہتے ہیں وہ خوراک کی قلت اور اندھیروں سے نہیں ڈرتے۔ کیا آپ یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ صبح 7 بجے منفی 30 درجہ حرارت میں اندھیرے گھپ کیساتھ برف کے پہاڑوں میں سےگزر کر کام پر روزانہ جائیں؟ اسی طرح کام سے واپسی پر بھی قریباً یہی صورتحال ہو۔ ایک دو دن تو بندہ کر سکتا ہے۔ لیکن مہینہ مہینہ بھر ایسا ہر سال کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔

قیصرانی

آپ شائد میری تجویز کردہ سزا پر برا منا گئے ، یوں ہی دوستانہ مزاج میں بات کہی تھی ،، تا کہ آپ میری باتوں کو صحت مند زاویے سے دیکھ سکیں اور اس کو کیسا بھی یلغار نہ سمجھیں :) :) :)
 
arifkarim

معطل
بالکل نایاب بھائی اس نے انسانوں کے واسطے بھلائی کے علاوہ کبھی نہ سوچا تھا ،،، مگر وہ اپنا حلقہ ( حلقۂِ یاراں ) نہ بنا سکا اور اس کے نواح میں بھیڑیے ( اس کی ایجادات سے منافع کے حصول کی لالچ سے بُنے ہوئے ) اتنے ہو چکے تھے کہ اس کی سانس بند ہونے لگی اور ایک دن وہ تڑپتی انسانیت کو نہ چاہتے ہوئے بھی چھوڑ گیا ،، مجھے تو دکھ ہوتا ہے کہ کاش وہ اور جی سکتا اور بھیڑیوں کے چنگل سے نکل سکتا ،،، تو آج ہم کئی صدیاں آگے ہوتے ، آسانی زندگی میں !!
نیکولا ٹیسلا ایک سائنسی دیوتا اور موجد تھا جس نے اس جدید دنیا میں سستی بجلی کی ترسیل و فراہمی ممکن بنائی۔ اسنے زمانہ کے مواصلاتی نظام کو بجلی کی ترسیل کیلئے عملی طور پر تجربہ کرنا چاہا تو اس زمانہ کے سرمایہ دارانہ طبقے نے اسکی فلاح عامہ کیلئے افادیت کودیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ کھینچ لئے۔ مجبور اً اس تاریخ ساز سائنسی پراجیکٹ کو دیوالیہ کر دیا گیا جسکے بعد نیکولا ٹیسلا کا ذہنی توازن بگڑ گیا اور وہ اپنی زندگی کے آئندہ 40 سال سرمایہ داروں کیخلاف لڑنے والوں کیلئے نشان عبرت بن کر اس دنیا سے خاموشی کیساتھ رخصت ہو گیا۔ دنیا کو بجلی کی ترسیل کا بہترین نظام دینے والا خود لاکھوں ڈالر کا مقروض ہو کر مرا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Wardenclyffe_Tower
http://science.howstuffworks.com/innovation/famous-inventors/10-reasons-tesla-is-scientific-god.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Nikola_Tesla#Death
 
سچ میں دل غم سے بھر جاتا ہے جب بھی ٹیسلا کا ذکر ہو ۔۔۔۔ کسی بھی غرض سے پاک انسان ،،، !!!
 
arifkarim

معطل
اسی واسطے تو کہا کہ ہماری عوام ابھی نابالغ ہے دوست !!
67 برس تو ہو گئے ہیں انگریز اور ہندو سے "آزادی" حاصل کئے ہوئے۔ ابھی اور کتنا وقت لگے گا بلوغت حاصل کرنے کیلئے؟ سو سال؟ ہزار سال؟ تب تک تو باقی دنیا کہاں کی کہاں پہنچ چکی ہوگی!!!
 
قیصرانی

لائبریرین
کھانا بند کرنا اور اندھیرے میں صبح شام رہنا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ پچھلے 14 سال سے ناروے کی سرزمین میں یہ سب برداشت کرنے کا عادی ہوگیا ہوں۔ یہاں گرمیوں کے روزے جو کہ 19، 20 گھنٹے تک جاتے ہیں کسی مرد مومن کو رکھنے پڑ جائیں تو چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔ مزید یہ کہ یہاں کی برفانی راتیں جو کہ آٹھ مہینے تک ابر آلود اور دن میں اندھیر نگری دکھائی دیتی ہیں سہنا کسی عام انسان کا کام نہیں۔ جو لوگ اس شدید ٹھنڈےموسم والے ممالک میں رہتے ہیں وہ خوراک کی قلت اور اندھیروں سے نہیں ڈرتے۔ کیا آپ یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ صبح 7 بجے منفی 30 درجہ حرارت میں اندھیرے گھپ کیساتھ برف کے پہاڑوں میں سےگزر کر کام پر روزانہ جائیں؟ اسی طرح کام سے واپسی پر بھی قریباً یہی صورتحال ہو۔ ایک دو دن تو بندہ کر سکتا ہے۔ لیکن مہینہ مہینہ بھر ایسا ہر سال کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔
باقی جہاں تک ان خفیہ تنظیموں جیسے الیومیناتی وغیرہ کا معاملہ ہے تو اسمیں مبالغہ آرائی زیادہ اور حقائق کم ہیں۔ اگر آپکو میرے سیاسی و مذہبی پیغامات سے چڑ ہے تو آپکے پاس انہیں اگنور کرنے کا آپشن یہیں محفل میں موجود۔ میں وہی بات لکھتا ہوں جو میرے نزدیک غیر جانبدارانہ اور حق پر ہو۔ کسی کا اس سے اختلاف کرنا مجھے قبول ہے۔ لیکن جیو نیوز کی طرح میری آواز کو دبانا مجھے قبول نہیں۔ ہمارے پسماندہ معاشروں میں سیاسیات اور ادیان کو آپس میں ملا کر جب ایک بچگانہ سا سماج تشکیل پاتا ہے تو اسکا بچگانہ تمسخر نہ بنایا جائے تو اور کیا جائے؟ اگر آپکو بالغ معاشرے دیکھنے ہیں تو ذرا پاکستان سے باہر کی سیکولر مغربی و مشرقی جمہورتیں جیسے سوٹزرلینڈ و جنوبی کوریا وغیرہ دیکھیں۔

قیصرانی
اور ہاں قیصرانی بھائی جان توجہ درکار ہے :) :) :) :)
اس بات سے اتفاق کروں گا کہ بڑے بڑوں کو مشکل پیش آتی ہے جب ہفتے گذر جاتے ہیں اور سورج کی شکل دکھائی نہیں دیتی۔ صبح کام پر جاتے وقت بھی سورج ابھی نکلا نہیں ہوتا اور کام سے آتے وقت سورج غروب ہوئے کافی وقت گذر چکا ہوتا ہے۔ سردیوں میں ہمارے ہاں سورج ساڑھے نو نکلتا ہے تو تین بجے کے بعد غروب۔ برفباری ہو یا بادل یا کچھ اور، حقیقت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کئی کئی ماہ بعد جا کر سورج نکلتا ہے۔ میں چونکہ ذاتی طور پر سرمائی انسان ہوں، اس لئے مجھے اندھیرا، برف، سردی اور پھسلن حد سے زیادہ پسند ہے۔ ہماری طرف ابھی گرمیاں شروع ہو رہی ہیں اور مجھے خزاں اور سردیوں کا شدت سے انتظار ہے کہ یہ فن لینڈ میں شاید میرا آخری موسم سرما ہو :(
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سچ پوچھیں تو یہ دنیا بے غرض دنیا کیلیے ہے ہی نہیں۔ :(
جی اور آپ جانتے ہی ہوں گے کہ آپ اور میں تفصیل تو لکھ ہی نہیں رہے کہ کیسے خون آلود حادثات گزرے ٹیسلا کے ساتھ !!

67 برس تو ہو گئے ہیں انگریز اور ہندو سے "آزادی" حاصل کئے ہوئے۔ ابھی اور کتنا وقت لگے گا بلوغت حاصل کرنے کیلئے؟ سو سال؟ ہزار سال؟ تب تک تو باقی دنیا کہاں کی کہاں پہنچ چکی ہوگی!!!

بھائی میں اسی واسطے ان دھاگوں سے دور ہی رہتا ہوں ،،، آپ عوام کی بات کرتے ہیں ،،، جہاں کا میڈیا ( گنے چنے افراد چھوڑ کر ) ہی نا بالغ ہو وہاں کیسی آس لگائیں ؟؟ ،،،،،، لیکن بھائی اس کو عوام کے علاوہ درست بھی تو کوئی نہیں کر سکتا مگر انہیں سمجھائے کون ؟؟
 
arifkarim

معطل
لیکن بھائی اس کو عوام کے علاوہ درست بھی تو کوئی نہیں کر سکتا مگر انہیں سمجھائے کون ؟؟
عوام کو صرف دو قسم کے لوگ سمجھا سکتے ہیں۔ ایک تو وہ جو طالب علم ہیں۔ دوسرے وہ جو طالبان ہیں :)
طالب علم منطق اور دلیل کیساتھ عوام کو سمجھاتے ہیں۔ جبکہ طالبان بندوق کے زور پر ۔ فیصلہ عوام کر لے کہ کسکی سننی ہے :)
 
Top