نیکی کا کام

Mani

محفلین
دو بیوقوف جارہے ہوتے ہیں ۔
ایک بیوقوف کہتا ہے کہ چلو کوئی نیکی کا ہی کام کر لیتے ہیں، اسی اثناء چلتے چلتے ایک مسجد کے پاس پہنچتے ہیں، دوپہر کا وقت ہوتا ہے اور نمازی بےچارے دھوپ میں بیٹھے وضو کر رہے ہوتے ہیں۔
پہلا بےوقوف کہتا ہے کیوں نا مسجدکو سائے میں کر لیں ؟
سو وہ دونوں جوتی اتار کر مسجد کو دھکا لگانے لگ جاتے ہیں سارا دن زور لگاتے رہتے ہیں اور اسی طرح شام ہو جاتی ہے،

وہ بہت خوش ہوتے ہیں، چلو کام پورا ہو گیا۔ جانے کے لئے جب اپنی جوتی تلاش کرتے ہیں تو کوئی چور جوتی لے جا چکا ہوتا ہے۔
پہلا بے وقوف دوسرے کو کہتا ہے
ابے احمق جوتیا ں تو وہیں ہوں گی جہاں سے ہم مسجد لے کر آئے ہیں۔ :( :lol: :D
 

سیفی

محفلین
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی دونوں صاحبان آگے جاتے ہیں تو ان کو آموں کا باغ نظر آتا ہے۔ ایک دوسرے سے کہتا ہے چلو ہم بھی آم بن کر درخت سے لٹک جاتے ہیں۔۔۔۔ دوسرے کو اس اعلیٰ مشورہ پر کوئی اعتراض نہ تھا۔۔۔ سو دونوں آم کے درخت کی ایک شاخ سے الٹے لٹک جاتے ہیں۔۔۔۔

تھوڑی دیر بعد ایک نیچے گر جاتا ہے۔ دوسرا کہتا ہے۔“بس۔۔تھک گئے اتنی جلدی۔۔۔۔۔“
پہلا جواب دیتا ہے۔۔“ نہیں پک کر گرا ہوں“ :roll:
 

شعیب صفدر

محفلین
اچھا

مین سمجھا کہ ان حضرات کا پیچھا سیفی میا کر رہے تھے مگر اب معلوم ہوا کہ منہاجن صاحب بھی ساتھ تھے
چلے معافی دی
 

منہاجین

محفلین
بڑے سخی نکلے

بڑے سخی نکلے، جو اِتنی جلدی معاف کر دیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 

سیفی

محفلین
اچھا

shoiab safdar نے کہا:
اچھا! پہلے آپ یہ بتائے آپ کیوں کر رہے تھے ان کے پیچھا؟؟؟
بھیّا ! میں تو آم توڑنے گیا تھا۔ آگے آپ گرے پڑے ملے۔ وہ کیا کہتے ہیں:
ع--- آگ لینے گئے تھے پیمبری مل گئی
تھوڑی ترمیم کے ساتھ
ع-- “آم“ لینے گئے تھے “ :oops: “ مل گئے
 

سیفی

محفلین
اچھا

shoiab safdar نے کہا:
اچھا! پہلے آپ یہ بتائے آپ کیوں کر رہے تھے ان کے پیچھا؟؟؟
بھیّا ! میں تو آم توڑنے گیا تھا۔ آگے آپ گرے پڑے ملے۔ وہ کیا کہتے ہیں:
ع--- آگ لینے گئے تھے پیمبری مل گئی
تھوڑی ترمیم کے ساتھ
ع-- “آم“ لینے گئے تھے “ :oops: “ مل گئے
 

سیفی

محفلین
shoiab safdar نے کہا:
غلط بیانی سے باز آؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھیا !!
آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ “ بیان بازی “ سے باز آؤ نہ کہ “غلط بیانی“ سے !!

یہ نکتہ لطیف سمجھ لیں تو آپ کا گلہ ختم ہو جائے گا۔
تاہم آپ ناراض ہوتے ہیں تو میں دست بستہ معافی مانگتا ہوں۔
 

سیفی

محفلین
اف اتنا غصہ۔۔۔۔۔

شعیب بھیا !
اتنا غصہ صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔ میں سیاست کے سائے سے بھی بھاگتا ہوں۔
بہر حال آموں کا موسم ابھی گزر چکا۔ ابھی مونگ پھلیوں پر ہی گزارا ہو سکتا ہے۔ اب مونگ پھلی کا ذکر چلا تو بات چلتے چلتے “جنگل “ تک جا پہنچے گی۔ پھر آپ کہو گے کہ غلط بیا نی منع ہے۔یا بیان بازی پر پابندی ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
یار آپ سب لوگو شعیب کے پیچھے ھاتھ دھو کر کیوں پڑ جاتے ہیں ۔ بڑی مشکل سے تصویر سے پیچھا چُھوٹا تھا کہ آپ نے یہاں آ دبوچا۔۔۔۔
 
Top