ن لیگ کے تجربے کے ثمرات مہنگائی بے قابو

زرقا مفتی

محفلین
x1152401_52881875.jpg.pagespeed.ic.IHgWdW39Xj.jpg


http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-07-03&edition=LHR&id=1152401_52881875
 
اس میں درحقیقت ن لیگ کا کوئی قصور نہیں ہے ، ان کی جتنی اہلیت اور جو نیت ہے وہ تو روز روشن کی طرح عیاں ہے- ان کو دوش نہیں دیا جا سکتا ہے،
یہ حالیہ مہنگائی کی لہر تو عوام کا اپنا طریقہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رمضان کے برکتوں سے فیضیاب ہونے کا
 

زرقا مفتی

محفلین
ان دونوں خبروں میں بات سبسڈی کی ہے۔ کیا آپ کے خیال میں سبسڈی ضروری ہے؟
بات صرف سبسڈی کی نہیں ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا عوام مزید مہنگی بجلی خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ پاکستان سے متعلقہ ایچ ڈی آئی ز عوام کی حالت زار کی عکاسی کرتے ہیں۔حکومت غیر ضروری قرضے لینا بند کرے تو آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور نہ ہو۔ حکومت اربوں روپے نمائشی غیر پیداواری منصوبوں پر خرچ کرے اور غریب کو دو وقت کی روٹی نہ ملے۔

http://hdr.undp.org/en/countries/profiles/PAK
 
آخری تدوین:
خبر یہ بھی ہے:
مہنگائی کا جن بے قابو؛ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
لاہور: مہنگائی کا جن ہے کہ قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پھر اپنی من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے سے لاہور، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ایل پی جی 120 روپے فی کلو جب کہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ اور پشاور میں 125 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ایل پی جی 110 روپے فی کلو جب کہ مری، ہزارہ اور شمالی علاقاجات میں ایل پی جی 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا۔
 
Top