تینوں کا اپنا الگ ذائقہ اور حدود ہیں۔ لہٰذا آپ خود انتخاب کریں تو بہتر ہے۔
ہمم ۔۔۔ ۔یعنی ہارڈویئر اچھا ہو تو قیمو یا وی ایم ویئر استعمال کرنا چاہیے۔وائن ونڈوز کے پروگراموں کو لینکس پر چلانے کے کام آتا ہے۔ یہ ونڈوز کے پروگرام اور لینکس نظام کے اندرونی حصوں کے درمیان ایک مترجم کا کام کرتا ہے۔ یہ ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر ہے یعنی صرف سافٹ وئیر (ونڈوز) کی کمی پوری کرتا ہے۔
اس کے برعکس qemu اور vmware ہارڈ وئیر ایمولیٹر ہیں یعنی ہارڈ وئیر کی کمی پوری کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کمپیوٹر پر ایک اور الگ کمپیوٹر جیسے حالات پیدا کر کے اس پر مختلف تجربات کرنے اور اس سے مختلف فوائد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یعنی ایک مجازی کمپیوٹر (ایک ہی وقت میں ایک سے زائد مجازی کمپیوٹر بھی چلائے جا سکتے ہیں)۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ اس مجازی کمپیوٹر پر کوئی بھی نظام چلا سکتے ہیں جس پر آپ اس کے پروگرام چلائیں گے۔ مثلاً لینکس پر مجازی کمپیوٹر میں ونڈوز اور اس میں ونڈوز کا کوئی پروگرام جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
کہتے ہیں کہ virtualbox استعمال میں ان دونوں (قیمو اور وی ایم وئیر) سے زیادہ آسان ہے اور جس حد تک میں نے استعمال کیا ہے، یہ بات درست بھی لگتی ہے۔ اب آپ کے لیے کیا زیادہ آسان ہے، اس کا فیصلہ تو آپ ہی کریں گے۔
ایک بات معلوم ہو کہ ہارڈ وئیر ایمولیٹر، سافٹ وئیر ایمولیٹر کے مقابلے میں آپ کے کمپیوٹر کے زیادہ وسائل استعمال کرے گا۔
شکریہ ابن سعید۔
میںنے virtualbox کا انتخاب کیا ہے اور آپ کی تجویز کے مطالعے سے پہلے ہی میں اسے ابنٹو پر چڑھا چکا ہوں۔ آگے جو کچھ بھی کرنا ہے، کچھ دنوںبعد۔
بہر حال میںنے اپنے کمپیوٹر کی ریم 2 جی بی تک بڑھانی ہے، ایک جی بی ابھی ہے، 3 گیگا ھرٹز کا پروسیسر ہے، امید ہے کام چل جائے گا۔
اگر اس کی کچھ چیدہ چیدہ خصوصیات بھی بتا دیں کہ کیسے بہتر ہے تو لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ویسے ان سب سے بہتر مائکروسافٹ ورچوئل پی سی ہے۔
لیکن وہ شاید صرف ونڈوز کے لیے ہی دستیاب ہے۔
اگر اس کی کچھ چیدہ چیدہ خصوصیات بھی بتا دیں کہ کیسے بہتر ہے تو لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
ورچوئل باکس کے مقابلے۔
حجم میں کم۔
چلنے میں ہلکا پھلکا۔
اور میں نے ورچوئل باکس یوز کیا تو اس میں۔
اسکرین صرف سینٹر میں چھوٹی سی جگہ تک ہی محدود تھی۔
بھلے فل اسکرین کرلو لیکن اسکرین وہی چھوٹا سا چکور ڈبہ نظر آتی ہے۔
جبکہ ورچوئل پی سی میں ایسا کچھ نہیں۔
نہیں لینکس پر نہیں صرف ایکس پی پر ہی آزمایا تھا۔کیا آپ نے ورچول باکس کو لینکس پر بھی آزمایا ہے؟ اس میں یہ ہلکا محسوس ہوتا ہے یا بھاری؟
جس وقت آپ نے آزمایا تھا، وہ کون سا نسخہ تھا؟ کیا وہ ورچول باکس میں گرافکس کے لیے hardware acceleration کی سہولت شامل کرنے سے پہلے والا تھا یا بعد والا؟
اردو ابنٹو۔"مہمان آپریٹنگ سسٹم" (یعنی جو ورچول باکس کے اندر چل رہا تھا) کون سا تھا؟
(اتنے زیادہ سوالات سے آپ تنگ تو ہوں گے لیکن ہر چیز کو سمجھنے کے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوں۔ )