وائن یا قیمو

آپ کی اپنی ضرورتوں پر منحصر ہے۔ ویسے کیمو اور وائن ایک دوسرے کے بدل نہیں ہیں۔ آپ دونوں چلا سکتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
وائن ونڈوز کے پروگراموں کو لینکس پر چلانے کے کام آتا ہے۔ یہ ونڈوز کے پروگرام اور لینکس نظام کے اندرونی حصوں کے درمیان ایک مترجم کا کام کرتا ہے۔ یہ ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر ہے یعنی صرف سافٹ وئیر (ونڈوز) کی کمی پوری کرتا ہے۔

اس کے برعکس qemu اور vmware ہارڈ وئیر ایمولیٹر ہیں یعنی ہارڈ وئیر کی کمی پوری کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کمپیوٹر پر ایک اور الگ کمپیوٹر جیسے حالات پیدا کر کے اس پر مختلف تجربات کرنے اور اس سے مختلف فوائد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یعنی ایک مجازی کمپیوٹر (ایک ہی وقت میں ایک سے زائد مجازی کمپیوٹر بھی چلائے جا سکتے ہیں)۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ اس مجازی کمپیوٹر پر کوئی بھی نظام چلا سکتے ہیں جس پر آپ اس کے پروگرام چلائیں گے۔ مثلاً لینکس پر مجازی کمپیوٹر میں ونڈوز اور اس میں ونڈوز کا کوئی پروگرام جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
کہتے ہیں کہ VirtualBox استعمال میں ان دونوں (قیمو اور وی ایم وئیر) سے زیادہ آسان ہے اور جس حد تک میں نے استعمال کیا ہے، یہ بات درست بھی لگتی ہے۔ اب آپ کے لیے کیا زیادہ آسان ہے، اس کا فیصلہ تو آپ ہی کریں گے۔

ایک بات معلوم ہو کہ ہارڈ وئیر ایمولیٹر، سافٹ وئیر ایمولیٹر کے مقابلے میں آپ کے کمپیوٹر کے زیادہ وسائل استعمال کرے گا۔
 
ابوشامل

محفلین
وائن ونڈوز کے پروگراموں کو لینکس پر چلانے کے کام آتا ہے۔ یہ ونڈوز کے پروگرام اور لینکس نظام کے اندرونی حصوں کے درمیان ایک مترجم کا کام کرتا ہے۔ یہ ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر ہے یعنی صرف سافٹ وئیر (ونڈوز) کی کمی پوری کرتا ہے۔

اس کے برعکس qemu اور vmware ہارڈ وئیر ایمولیٹر ہیں یعنی ہارڈ وئیر کی کمی پوری کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کمپیوٹر پر ایک اور الگ کمپیوٹر جیسے حالات پیدا کر کے اس پر مختلف تجربات کرنے اور اس سے مختلف فوائد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یعنی ایک مجازی کمپیوٹر (ایک ہی وقت میں ایک سے زائد مجازی کمپیوٹر بھی چلائے جا سکتے ہیں)۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ اس مجازی کمپیوٹر پر کوئی بھی نظام چلا سکتے ہیں جس پر آپ اس کے پروگرام چلائیں گے۔ مثلاً لینکس پر مجازی کمپیوٹر میں ونڈوز اور اس میں ونڈوز کا کوئی پروگرام جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
کہتے ہیں کہ virtualbox استعمال میں ان دونوں (قیمو اور وی ایم وئیر) سے زیادہ آسان ہے اور جس حد تک میں نے استعمال کیا ہے، یہ بات درست بھی لگتی ہے۔ اب آپ کے لیے کیا زیادہ آسان ہے، اس کا فیصلہ تو آپ ہی کریں گے۔

ایک بات معلوم ہو کہ ہارڈ وئیر ایمولیٹر، سافٹ وئیر ایمولیٹر کے مقابلے میں آپ کے کمپیوٹر کے زیادہ وسائل استعمال کرے گا۔
ہمم ۔۔۔ ۔یعنی ہارڈویئر اچھا ہو تو قیمو یا وی ایم ویئر استعمال کرنا چاہیے۔
آپ کے ہوتے ہوئے ہم نے چند سالوں میں لینکس چیمپین بن جانا ہے :)
 
گرائیں

محفلین
شکریہ ابن سعید۔
میں‌نے virtualbox کا انتخاب کیا ہے اور آپ کی تجویز کے مطالعے سے پہلے ہی میں‌ اسے ابنٹو پر چڑھا چکا ہوں۔ آگے جو کچھ بھی کرنا ہے، کچھ دنوں‌بعد۔

بہر حال میں‌نے اپنے کمپیوٹر کی ریم 2 جی بی تک بڑھانی ہے، ایک جی بی ابھی ہے، 3 گیگا ھرٹز کا پروسیسر ہے، امید ہے کام چل جائے گا۔
 
کام تو بڑی اچھی طرح چلے گا لیکن تھوڑا سا کریڈٹ تو مجھے بھی دے دیں (اگر سمجھ نہیں آئی تو ناموں کو غور سے دیکھیں)۔ :biggrin:
 
فہیم

لائبریرین
ویسے ان سب سے بہتر مائکروسافٹ ورچوئل پی سی ہے۔
لیکن وہ شاید صرف ونڈوز کے لیے ہی دستیاب ہے۔
 
گرائیں

محفلین
اوہ، محمد سعد، معافی چاہتا ہوں سہو ہو گیا۔

بہر حال آپ کا مشورہ کافی صائب تھا۔ اب یو ڈی ایف ٹولز انسٹال کر رہا ہوں۔
 
فہیم

لائبریرین
اگر اس کی کچھ چیدہ چیدہ خصوصیات بھی بتا دیں کہ کیسے بہتر ہے تو لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔

ورچوئل باکس کے مقابلے۔
حجم میں کم۔
چلنے میں ہلکا پھلکا۔
اور میں نے ورچوئل باکس یوز کیا تو اس میں۔
اسکرین صرف سینٹر میں چھوٹی سی جگہ تک ہی محدود تھی۔
بھلے فل اسکرین کرلو لیکن اسکرین وہی چھوٹا سا چکور ڈبہ نظر آتی ہے۔
جبکہ ورچوئل پی سی میں ایسا کچھ نہیں۔
 
کیا آپ نے ورچول باکس کو لینکس پر بھی آزمایا ہے؟ اس میں یہ ہلکا محسوس ہوتا ہے یا بھاری؟ اور جس وقت آپ نے آزمایا تھا، وہ کون سا نسخہ تھا؟ کیا وہ ورچول باکس میں گرافکس کے لیے hardware acceleration کی سہولت شامل کرنے سے پہلے والا تھا یا بعد والا؟ اور "مہمان آپریٹنگ سسٹم" (یعنی جو ورچول باکس کے اندر چل رہا تھا) کون سا تھا؟
(اتنے زیادہ سوالات سے آپ تنگ تو ہوں گے لیکن ہر چیز کو سمجھنے کے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوں۔ :biggrin: )
 
فہیم

لائبریرین
کیا آپ نے ورچول باکس کو لینکس پر بھی آزمایا ہے؟ اس میں یہ ہلکا محسوس ہوتا ہے یا بھاری؟
نہیں لینکس پر نہیں صرف ایکس پی پر ہی آزمایا تھا۔

جس وقت آپ نے آزمایا تھا، وہ کون سا نسخہ تھا؟ کیا وہ ورچول باکس میں گرافکس کے لیے hardware acceleration کی سہولت شامل کرنے سے پہلے والا تھا یا بعد والا؟

ونڈوز کے لیے نیا ترین۔ یعنی VirtualBox-3.1.2-56127-Win

"مہمان آپریٹنگ سسٹم" (یعنی جو ورچول باکس کے اندر چل رہا تھا) کون سا تھا؟
اردو ابنٹو۔

(اتنے زیادہ سوالات سے آپ تنگ تو ہوں گے لیکن ہر چیز کو سمجھنے کے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوں۔ :biggrin: )

کوئی گل نہیں جناب:)
 
محمد سعد

محفلین
ویسے مجھے تو تکنیکی لحاظ سے ورچول باکس مائیکروسافٹ کے اوزار سے کہیں زیادہ بہتر لگتا ہے۔ باقی جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اپنی اپنی ضروریات پر منحصر ہے کہ کس کی ضروریات کے لیے کون سا اوزار سب سے زیادہ موزوں ہے۔
 
Top