مریم افتخار
محفلین
اسکول کے دنوں میں استادِ محترم (مرحوم) ہر تفریحی دورے کے بعد اس کی روداد لکھوایا کرتے تھے لیکن قسمت کی خوبی دیکھیے کہ تب ہمیں ان دوروں پر جانے کی اجازت ہی نہ ملتی تھی. جب تفریحی دوروں پر جانے لگی تو روداد لکھوانے والے اللہ میاں کو پیارے ہوگئے. آج بڑے عرصے بعد پہلی بار 'رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے' کا خیال آتا ہے مگر اب یادداشت ایسی ہوگئی ہے کہ یاد نہیں پڑتا کیا پہلے ہوا تھا اور کیا بعد میں، تو لفظ ہاتھ باندھے کیونکر کھڑے ہوں. فوٹوگرافی سے بھی کچھ کم ہی شغف ہے بس چند ایک بار چار و ناچار کیمرے کو تکلیف دی ہو تو ہو. اس لڑی میں سولہ سے انیس اگست تک کے ہمارے خیبرپختونخوا کے تفریحی دورے کی چند تصاویر وقتا فوقتا شریک کی جائیں گی، جو کہ مجھے یقین ہے آپ کی بصر خراشی کی مرتکب نہ ہوں گی اور وجہ اس کی یہ ہے کہ قدرتی حسن کا مقابلہ بھلا کیا چیز کر سکتی ہے! اس کے علاوہ میں کوشش کروں گی کہ ساتھ ساتھ کچھ مختصر جملے شریک کرتی جاؤں کہ اس سفر سے میں نے کیا سیکھا.
آخری تدوین: