وادیِ حسن کا تصویری سفر نامہ۔۔۔۔۔۔از سعود ابن سعید

زھرا علوی

محفلین
ارے اپیا اب آپ کیا چاہتی ہیں کہ اجڑے چمن کی حالت والی تصویریں بھی اپلوڈ کر دوں۔ اب کیا کروں کہ اتفاق سے یہی کپڑے ہاتھ لگ گئے۔ :grin:

اوّل تو میں تصویریں شاذ و نادر ہی کھنچواتا ہوں۔ وہ تو اس بار ساتھ ایک کیمرہ مین تھے جنہوں نے بار بار مجھے ہی ہدف بنایا۔ :) اتنی تصویریں تو شاید اب تک میری مجموعی نہیں ہونگی جتنی اس بار کھنچ گئیں۔ :)



یہ کیمرہ مین تھے کون بھائی؟ :rolleyes:
 
یہ کیمرہ مین جناب روی کانت صاحب تھے جو کہ ہم چار لوگوں کی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کی چند ہی تصویریں دستیاب ہیں۔ مثلاً ایک تو شکارے (کشمیری کشتی) میں میرے بغل میں اسی طرح ایک جگہ ایک گملے میں لگے پودے کی پتیوں کو بیٹھ کر فوکس کرتے ہوئے۔
 
میرا کیا ہے میں تو وعدے کرتا رہتا۔ سارا کریڈٹ تو زہرا بٹیا کو جاتا ہے جنہوں نے لنک چرا کر یہاں پوسٹ کر دیا۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں ۔۔ شکریہ زھرا ۔۔ آپ پوسٹ نہ کرتیں تو یہ سعود بھیا ہمیں کبھی نہیں دکھاتے ۔۔:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین




ہاں تو میں انکو پہلے دن سے ہی ابن بھیا بلاتی لکھتی ہوں نا ،
مجھے انکا نام نہیں آتا :( اور اوپر سے مطلب بھی نہیں پتا ابن کا،
مگر آپنی آسانی کے لئے لکھ لیتی ہوں ،،
animated0137.gif
 

تیشہ

محفلین
ارے اپیا اب آپ کیا چاہتی ہیں کہ اجڑے چمن کی حالت والی تصویریں بھی اپلوڈ کر دوں۔ اب کیا کروں کہ اتفاق سے یہی کپڑے ہاتھ لگ گئے۔ :grin:

اوّل تو میں تصویریں شاذ و نادر ہی کھنچواتا ہوں۔ وہ تو اس بار ساتھ ایک کیمرہ مین تھے جنہوں نے بار بار مجھے ہی ہدف بنایا۔ :) اتنی تصویریں تو شاید اب تک میری مجموعی نہیں ہونگی جتنی اس بار کھنچ گئیں۔ :)




اچھی آئی ہیں ابن بھائی سب کی تصویریں خوب ہیں ،، بچے بھی سب پیارے ہیں ، اور منظر بھی پیارے ہیں ،
پیچھلے سال میرا بھی چھوٹا برو ،ا ِن لا گیا تھا انڈیا ، اور ایک مہینہ رہ کر آیا ، دوستوں کے ساتھ گیا تھا ، بتارہا تھا کہ بلکل ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان آگیا ہو بندہ ،
وہ بھی بہت سی تصویریں بنا کر لایا تھا ، جو مشہور جگہیں ہیں ،سب پے گیا تھا ،
اچھا ہے وادی کشمیر بھی ،
 
اپیا ابن کا مطلب ہے بیٹا۔ چونکہ میرے والد صاحب کا نام سعید ہے اس لئے خود کو ابن سعد (یعنی سعید کا بیٹا) لکھتا ہوں۔ ویسے نام میرا سعود عالم ہے اور سعود تو سعودی عرب کی وجہ سے بھی باسانی یاد رکھا جا سکتا ہے۔ :)

خیر ابن بھائی میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے لوگ مجھے آپ کے بھائی کا بیٹا سمجھیں گے بس۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ سعود بھائی بھارتی سرکار سے کہیں کہ ہمیں کشمیر واپس کر دیں(تاکہ ہم مری و سیف الملوک والا حال کر دیں) :grin:
 

الف عین

لائبریرین
ارے بھائیو بہنو یہاں تو تنازعۂ کشمیر کھڑا مت کرو۔
سعود۔ تصویروں کا کیپشن کیوں نہیں دیا۔ جس سے مکمل معلومات مل جاتی۔
 
چاچو ابھی اس کے لئے وقت نہیں نکال سکا۔ چار سو کے قریب تصویروں میں کیپشن لکھنا بجائے خود ایک چیلینج ہے۔ :)
 

تیشہ

محفلین
اپیا ابن کا مطلب ہے بیٹا۔ چونکہ میرے والد صاحب کا نام سعید ہے اس لئے خود کو ابن سعد (یعنی سعید کا بیٹا) لکھتا ہوں۔ ویسے نام میرا سعود عالم ہے اور سعود تو سعودی عرب کی وجہ سے بھی باسانی یاد رکھا جا سکتا ہے۔ :)

خیر ابن بھائی میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے لوگ مجھے آپ کے بھائی کا بیٹا سمجھیں گے بس۔ :)




شکریہ ابن بھیا ،، اچھا کیا مطلب بتادیا
animated0137.gif
مجھے جو کچھ آتا تھا کبھی اب وہ بھی سب کچھ بھول چکا ہے ، دماغ میں صرف بھوسہ ہے اور کچھ نہیں ،
ابھی تو یہ حال ہے میرا ، :lol: مجھے تو پاکستان کی آبادی ہی نہیں پتا ، ساری نالج صفر ہے ۔
کچھ بھی آتا جاتا نہیں ہے ،،
چلئیے خیر ہے ، آپ بھی تو بیٹے جیسے ہی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے ابن بھیا کہنے بولنے سے :lol:
 

تعبیر

محفلین
سعود مین سمجھی کہ تم خود پوسٹ کرو گے اور اس بہانے کچھ دلچسب بھی پڑھنے کو ملے گا (تمھارے تبصرے سے)

مجھے تم ٹھیک سے نطر نہیں آرہے اور مجھے ہندی بھی پڑھنی نہیں اتی یا تو مجھے اردو میں بتاؤ یا ہندی سکھاؤ :)
 
تعبیر اپیا آپ نے کتنی تصویریں دیکھیں؟ اور ہندی کہاں دیکھ لی۔ میرے خیال میں اس البم میں میری بیشمار تصویریں ہیں۔ اس دھاگے کے شروعات میں تو زہرا بٹیا نے چند ہی تصویروں سے آغاز کیا ہے باقی کے لئے البم کا ربط دے دیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس بھی یہ البم پکاسا کے ہندی انتر فیس کے ساتھ کھلی ہے۔ مجھے بھی شک ہوا کہ شاید تم نے اسی انتر فیس میں اپ لوڈ کی ہو تو وہی انتر فیس دوسرے وزیٹرس کو بھی نظر آ رہا ہے۔ خیر۔
جس میں تم اور روی وغیرہ ہوں، ان کا کیپشن تو دے دو۔
ویسے میں جو اب تک دو بار کشمیر گیا ہوں تو میرا خیال ہے کہ سری نگر سب سے کم خون صورت ہے۔ پہلی بار ہم لوگوں نے دو ہفتے پہلگام میں لِدر ندی کے کنارے خیموں میں کیمپ کیا تھا۔ جب بی ایس سی کے ٹور میں گئے تھے۔ اس کے بعد 1977 میں دوبارہ اپنے شعبے کی ٹریننگ کے سلسلے میں ڈیڑھ ماہ قیام رہا جس میں کیمپ تھا سری نگر سے کچھ ہی دور ایک مقام۔۔ عیش مقام۔ اور اس دورے میں گلمرگ۔، ٹن مرگ، کار گل، لیہ (لداخ) سب دیکھے تھے۔ اور تب لگا کہ سری نگر تو کچھ بھی نہیں ہے!!!
 
Top