محمد وارث
لائبریرین
ایں خانہ ہمہ آفتاب است! مطلب یہ کہ آپ کے گھر میں سارے ہی سیر و سیاحت کے دلدادہ آفتاب و ماہتاب ہیں!زبردست تصاویر۔
اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
ایں خانہ ہمہ آفتاب است! مطلب یہ کہ آپ کے گھر میں سارے ہی سیر و سیاحت کے دلدادہ آفتاب و ماہتاب ہیں!زبردست تصاویر۔
اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
شکریہ جناب۔زبردست تصاویر۔
اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
جی انشاءاللہ۔ یہیں پہ کسی ڈھابے پہ ناشتہ کرنے کی بابت بھی کافی تعریفیں سنی ہیں لوگوں سے۔اس نالے میں رکھی کرسیوں پر تازہ بھنی ہو مچھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہے اگر موقع ملے تو کبھی مس نہ کریں۔
شکریہ جناب۔واہ یاز بھائی بہت ہی خوبصورت تصاویر بنائی ہیں
کچھ کچھ۔سان فرانسسکو برج کی طرز پر بنا ہے ۔
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں وارث بھائی۔یاز صاحب، واقعی انتہائی خوبصورت تصاویر ہیں۔ لاجواب!
مجھے لگتا ہے ایک فوٹو گرافر بھی جب ایک منظر کو قید کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے یا اس کے مراحل طے کر رہا ہوتا ہے تو وہ بھی ایک طرح کی تخلیق کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ میں فوٹو گرافر نہیں ہوں اور نہ ہی شاعر لیکن لگاؤ فوٹو گرافی سے بھی ہے اور شاعری سے بھی اور اتنا جانتا ہے کہ دہائیاں پہلے ایک بار میں لارنس (جناح) گارڈن میں اکیلا گھوم رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں تصاویر بناتا تو کس کس مناظر کی بناتا اور کس کس اینگل سے بناتا تو مجھ پر کچھ کیفیات طاری ہوئیں، بعینہ یہی کیفیات کبھی شعر کہتے ہوئے طاری ہوتی تھیں!
اسی لیے کہا کہ فوٹوگرافر بھی اعلیٰ تخلیقی مراحل سے گزرتا ہے!
بہت نوازش یوسف بھائی۔ ابھی کافی تصویریں باقی ہیں بھئی۔بہت عمدہ یاز بھائی۔
خوبصورت نظاروں کو تصاویر میں قید کرنے کا فن توآپ کے پاس ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کا لکھنے کا انداز بھی بہت اچھا ہے۔
مگر یہ کیا بس اتنی ہی تصویریں تھی ؟یا اور بھی ہیں ابھی؟کیونکہ دل مانگے مور وغیرہ وغیرہ
تمام نہیں کچھ کچھ۔ یہ صاحب البتہ پاکستان میں کافی پھرتے ہیں۔ چند ماہ قبل ناران وغیرہ کا چکر لگا رہے تھے اب کشمیر۔ایں خانہ ہمہ آفتاب است! مطلب یہ کہ آپ کے گھر میں سارے ہی سیر و سیاحت کے دلدادہ آفتاب و ماہتاب ہیں!
تصاویر پوسٹ کروانا مشکل کام ہے۔ اکثر لوگوں کی منتیں کرنی پڑتی ہیں کہ کچھ تصاویر ہی دکھا دو جہاں سے ہو کر آئے ہو۔شکریہ جناب۔
اگلا مرحلہ یہ ہو سکتا ہے کہ یا تو برادرِ نسبتی کو محفل کی ممبرشپ دلوا کر ان سے لڑی بنوائیں، یا پھر ان سے تصاویر مستعار لے کر خود ہی پوسٹ کر دیں۔
ایک ریسٹورنٹ کا بل تو جیب میں رکھا دیکھا تو تھا۔ ملا تو اس کی تصویر بھی شیئر کروں گا۔زبردست۔
ساتھ ہی ساتھ وہاں کے دوکانداروں، مقامی افراد، ٹرانسپورٹرز، وغیرہ کی تفصیل بھی بتا دیجیے گا، تاکہ آئندہ بائیکاٹ میں سہولت رہے۔