وادیٔ نیلم کی سیر

یاز

محفلین
گھروں کے کارنر اٹھے ہوئے کیوں ہوتے ہیں ڈیزائن یا
کوئی اور خاص وجہ ؟
شاید صرف ڈیزائن کے لئے ہی ہو۔
اس کے علاوہ ممکنہ وجہ چھت پہ پڑنے والی برف کو نیچے لڑھکتے وقت کونوں میں گرنے سے بچانا ہو سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کسی جگہ کی بلندی سے مراد سطح سمندر سے بلندی ہوتا ہے
بلندی ماپنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے؟
جی سطح سمندر سے بلندی ماپی جاتی ہے۔ اس کو AMSL یعنی Altitude from Mean Sea Level بھی کہتے ہیں۔

ماپنے کے کئی طریقے ہیں۔ جن میں accuracy کا فرق ہو سکتا ہے۔ اہم طریقہ جی پی ایس اور بیرومیٹر والے ہی ہیں۔
 
یاز

محفلین
ویسے آپ کافی خوش قسمت ہیں
قدرت کا ان حسین نظاروں کا اپنی آنکھوں سے جو دیدار کیا ہے۔
اللہ نے جنت میں بھی نہریں ، چشمے اور آبشاروں کا خوب ذکر کیا ہے ۔
تو پھر یہ تو ایک قسم کے جنت ہی کے عکس ہیں ۔
بہت شکریہ جناب۔
جی بالکل۔ کچھ جگہوں کو جنت نظیر اسی تناظر میں کہا جاتا ہے۔
 
یاز

محفلین
اڑنگ کیل جانے کے لئے ہم چیئر لفٹ کے لانچنگ پیڈ پہ پہنچے۔ ایک بار تو دیکھ کے vertigo وغیرہ کا اندیشہ ہوا کہ نیچے دریا زیادہ ہی نیچے ہے اور چیئر لفٹ کی دوسری سائیڈ کافی ہی دور تھی کہ بمشکل دکھائی ہی دے رہی تھی۔ تاہم پسِ منظر کا سین حوصلہ بڑھا رہا تھا۔ پسِ منظر میں دکھائی دینے والے درختوں کی ٹاپ پہ اڑنگ کیل واقع ہے، جس کا یہاں صرف اندازہ ہی لگایا جا سکتا تھا۔

a139.jpg

زوم کر کے
a140.jpg
 
یاز

محفلین
نیچے دریا کو دیکھا اور اوپر ڈولی کو دیکھا تو بے اختیار چاندنی فلم کا گانا یاد آ گیا "میں سسرال نہیں جاؤں گی، ڈولی رکھ دو کہارو"۔
a141.jpg

a142.jpg
 
یاز

محفلین
"ڈولی" کا ٹکٹ 100 روپیہ تھا اور ڈولی میں بیٹھنے کے متمنی "جملہ مُردم" قطار اندر قطار کھڑے تھے۔ ایسے میں ہمیں اے خان بھائی بھی یاد آئے۔
a143.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ہم بھی اپنی باری کے انتظار میں سوکھا کئے۔ اور بالآخر بقول حافظ شیرازی
دورِ گرداں آمدہ آخر دریں بزمے بمن (آخرکار بزم میں دور کی باری ہم تک بھی آ گئی)۔

سو ہم بھی باری آنے پہ اس معلق کھٹولے میں بیٹھ گئے۔ اندر بیٹھ کے بھی چند تصاویر بنائیں۔
a144.jpg

a145.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ڈولی میں ایک وقت میں چھ سے آٹھ بندے بٹھائے جاتے ہیں اور اس کی سواری ایک منٹ سے زیادہ نہیں ہے۔ سو اچانک ہی دوسری سائیڈ پہ پہنچ گئے۔
یہ رہا دوسری جانب کا لانچنگ پیڈ
a146.jpg
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ان خوبصورت، خوبصورت تر، خوبصورت ترین، مزید خوبصورت ترین مناظر وغیرہ کا دیدار شریف کروانے کے لیے بہت شکریہ یاز بھائی۔
 
فہد اشرف

محفلین
اڑنگ کیل جانے کے لئے ہم چیئر لفٹ کے لانچنگ پیڈ پہ پہنچے۔ ایک بار تو دیکھ کے vertigo وغیرہ کا اندیشہ ہوا کہ نیچے دریا زیادہ ہی نیچے ہے اور چیئر لفٹ کی دوسری سائیڈ کافی ہی دور تھی کہ بمشکل دکھائی ہی دے رہی تھی۔ تاہم پسِ منظر کا سین حوصلہ بڑھا رہا تھا۔ پسِ منظر میں دکھائی دینے والے درختوں کی ٹاپ پہ اڑنگ کیل واقع ہے، جس کا یہاں صرف اندازہ ہی لگایا جا سکتا تھا۔

a139.jpg

زوم کر کے
a140.jpg
پہاڑ، دریا، آبشار اور گلیشیر سب ہی بہت خوب ہیں لیکن یہ درخت :in-love::redheart:
 
یاز

محفلین
ان خوبصورت، خوبصورت تر، خوبصورت ترین، مزید خوبصورت ترین مناظر وغیرہ کا دیدار شریف کروانے کے لیے بہت شکریہ یاز بھائی۔
پہاڑ، دریا، آبشار اور گلیشیر سب ہی بہت خوب ہیں لیکن یہ درخت :in-love::redheart:
بہت شکریہ جناب۔
 
یاز

محفلین
چیئر لفٹ سے اترنے کے بعد اڑنگ کیل کی ٹاپ تک کا ٹریک شروع ہوا۔ یہ زیادہ فاصلہ نہیں ہے اور تقریباؐ تیس منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔
ٹریک کے چند مناظر
a147.jpg

a148.jpg
 
یاز

محفلین
اس پہاڑ کی بابت وہاں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ نانگاپربت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ نانگاپربت کی بلندترین چوٹی نہ ہو، لیکن سمت کے لحاظ سے یہ واقعی نانگاپربت گروپ کے ہی پہاڑ ہیں۔
a152.jpg
 
یاز

محفلین
کچھ درختوں کے گرد اس طرح کا سٹرکچر بنا ہوا تھا، جس کی ہمیں وجہ سمجھ نہ آئی، اور نہ ہی پوچھنا یاد رہا۔
a157.jpg

a158.jpg
 
Top