فرقان احمد
محفلین
ہم اپنی قسمت پر نازاں ہیں کہ یہ اعزاز ہمیں حاصل ہو رہا ہے کہ اردو محفل کی آن، بان اور شان محترم محمد وارث بھیا کو اکیس ہزاری منصب کی تکمیل پر باقاعدہ مبارک باد پیش کر سکیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ ان کے پیغامات اور مراسلات کو روز افزوں ترقی حاصل ہو تاکہ ہم ان کے علم و دانش سے بھرپور خیالات سے اسی طرح مستفید ہوتےرہیں۔ مبارک باد قبول فرمائیے، وارث بھیا! خدائے بزرگ و برتر ایسے کئی سنگ میل آپ کے راستے میں لائے، آمین!