مغزل
محفلین
جی بتا ہی دیں
ارے اارے ۔۔ بھئی بتا تو دیا، اب کیا بانگیں دینا شروع کردوں
جی بتا ہی دیں
’’ مبارک سلامت ‘‘
(وارث صاحب اور ابنِ سعید (سعود ) بھیا کو اردو محفل کا منتظم بننے پر منظوم مبارکباد)
مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ
کہ شاہوں کی جوڑی چلی آرہی ہے
سعود اور وارث نئے تاجور ہیں
نیا حکم ہوگا
نیا دور ہوگا
الیکٹڈ ، سلیکٹڈ کا قصہ الگ ہے
کہ یہ کوئے جاناں ہے محفل ہے عش ہے
مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ
( وارث صاحب، بے تکلفی سے ’’ وارث ‘‘ لکھنے پر صمیمِ قلب سے معذرت خوا ہ ہوں، امید ہے صرفِ نظر کیجے گا )
السلام علیکم
میری طرف سے بھی نئی ذمہ داریاں تفویض ہونے پر وارث اور سعود کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام۔
اور آپ کو بھی موڈریٹر بننے پر بہت مبارک ہو۔