وارث کا بک شیلف

محمد وارث

لائبریرین
بھائی یہی تو خزانہ ہے جو ساری زندگی جمع کیا ہے، اسکے علاوہ تو بس خاک بھی نہیں :)

اور انتظام کیا ہونے ہیں، لیکن محبت ضرور ہے بقول ہماری بیگم صاحبہ کے، کہ تمھارا بچہ کہیں سے گر پڑے تو تم اتنے سنگ دل ہو کہ اف تک نہیں کرتے اور اگر کوئی کتاب کسی سے اتفاقاً بھی گر جائے تو تم سارا گھر سر پر اٹھا لیتے ہو :)
 
بھئی میں نے تو ایک بار وارث بھائی کی داستان پڑھی تھی کتاب خریدنے والی، (حالانکہ اس کے لئے حضور کو جو کچھ کرنا پڑا تھا ؤہ دہرانا مناسب نہیں ہے) تب مین نے ان کے شوق کی پختگی کو جانا۔ :)

اور جب یکے بعد دیگرے یہ فہرستیں دیکھیں تو یہ خیال گزرا جس میں ابو شامل بھائی کے ساتھ شراکت میں کچھ کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔ (گو کہ بعد میں دھوکا دہی کا مرتکب ہو کر سب کچھ ۔۔۔۔۔۔) :grin:

اور اب ایک دور گزرنا باقی ہے یعنی کبھی اتفاقاً اس لائبریری تک پہونچ سکا تو چند گھنٹوں کی بلا اطلاع بیہوشی ضرور طاری ہوگی۔ :grin:
 
ابوشامل

محفلین
بھائی یہی تو خزانہ ہے جو ساری زندگی جمع کیا ہے، اسکے علاوہ تو بس خاک بھی نہیں :)

اور انتظام کیا ہونے ہیں، لیکن محبت ضرور ہے بقول ہماری بیگم صاحبہ کے، کہ تمھارا بچہ کہیں سے گر پڑے تو تم اتنے سنگ دل ہو کہ اف تک نہیں کرتے اور اگر کوئی کتاب کسی سے اتفاقاً بھی گر جائے تو تم سارا گھر سر پر اٹھا لیتے ہو :)
بہت اعلی ذوق ہے۔
کراچی میں آجکل یہاں بین الاقوامی کتب میلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو روز وہیں کی خاک چھانی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لائبریری کہاں برادران، بس کچھ کتابیں ہیں جو اوپر نیچے، آگے پیچھے، دائیں بائیں دھری ہوئی ہیں، اور اپنے فاتح الدین بشیر صاحب نے فقط ایک آدھ گھنٹے کیلیئے اس پر نظر ڈالی تھی جس کیلیئے میں اور میری کتب آج تک دونوں انکے ممنون ہیں (کہ انہوں نے کسی کتاب کی فرمائش نہیں کی تھی) :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت اعلیٰ وارث صاحب لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ اپنے بچوں کو بھی کتابوں سے لگاؤ ضرور پیدا کیجیے گا ورنہ ان کے لئے یہ سب ردی کی حیثیت رکھیں گی - :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر اور میری دلی خواہش بھی یہ ہے، لیکن موت کے بعد کم از کم مجھے تو فرق نہیں پڑنے والا کہ یہ کتب کسی صاحبِ ذوق کے ہاتھ میں جاتی ہیں یا ان پر پکوڑے بِکتے ہیں :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر اور میری دلی خواہش بھی یہ ہے، لیکن موت کے بعد کم از کم مجھے تو فرق نہیں پڑنے والا کہ یہ کتب کسی صاحبِ ذوق کے ہاتھ میں جاتی ہیں یا ان پر پکوڑے بِکتے ہیں :)

حضور عالیٰ اسی لیے یہ گزارش کی تھی کہ ان پر پکوڑے نہیں بکنے چاہیے آپ کی اولاد کو بھی اتنی ہی قدر ہونا چاہیے جتنی آپ کو ہے - :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور ابھی میں غزل سن رہا ہوں گھر میں:

ہم کو اپنی خبر نہیں یارو
تم زمانے کی بات کرتے ہو ;)

ویسے میں نے اسی موضوع پر ایک تحریر لکھی تھی اپنے بلاگ پر "اُوئے غالب" جو غالب اور اس خاکسار کے تین بچوں اور واحد بیگم کے درمیان تعلق پر تھی :) کاش بلاگ مرحوم زندہ ہوتا!
 
عربی نحو کی کتاب میں پڑھا تھا

لیت الشباب یعود

یعنی کاش جوانی لوٹ آئے۔

ایسے ہی کہنا پڑے گا،

لیت البلاگ یعود

اب کوئی یہ نہ کہے کہ عربی میں بلاگ کا گ کہاں سے آگیا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور جب یکے بعد دیگرے یہ فہرستیں دیکھیں تو یہ خیال گزرا جس میں ابو شامل بھائی کے ساتھ شراکت میں کچھ کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔ (گو کہ بعد میں دھوکا دہی کا مرتکب ہو کر سب کچھ ۔۔۔۔۔۔) :grin:

:grin:

اور اگر کوئی آپ دونوں کا حوصلہ بڑھائے تو اس کو مالِ غنیمت میں سے کتنا حصہ ملے گا؟ :daydreaming:
 
یہ فہرست دیکھ کر مجھے بھی حسرت ہو رہی ہے

بطور خاص جب عالمی کتب میلے سے واپسی ہوئی ہو تو کتابیں اور زیادہ اپنے پاس بلا رہی ہوتی ہیں
 
فاتح

لائبریرین
لائبریری کہاں برادران، بس کچھ کتابیں ہیں جو اوپر نیچے، آگے پیچھے، دائیں بائیں دھری ہوئی ہیں، اور اپنے فاتح الدین بشیر صاحب نے فقط ایک آدھ گھنٹے کیلیئے اس پر نظر ڈالی تھی جس کیلیئے میں اور میری کتب آج تک دونوں انکے ممنون ہیں (کہ انہوں نے کسی کتاب کی فرمائش نہیں کی تھی) :)

فرمائش کس کتاب کی کرتا کہ دل ہر کتاب کے لیے للچا رہا تھا اور آپ سے کہا تو تھا کہ دل کر رہا ہے 'ڈاکا' ڈال لوں۔۔۔ اور آپ کو یاد ہو گا کہ آپ کے کمرے کی کھڑکیوں کو کس 'ماہرانہ' نگاہ سے دیکھا تھا لیکن خدا پوچھے ان سلاخوں کو جو ہمارے نیک ارادوں کا منہ چڑانے کو موجود تھیں۔:(

برادرم مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ جس شخص نے اس قدر محنت،لگن اور محبت سے اتنی کتب اکٹھی کی ہوں اس سے کتاب مانگ کر اسے امتحان میں‌ڈالنے پر اس کی کیفیت کیا ہو سکتی ہے۔ ہاں یہ حسرت ضرور رہی کہ کاش میں‌بھی سیالکوٹ ہی کا باسی ہوتا اور گاہے گاہے آپ کے اس خزانے سے فائدہ اٹھا سکتا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ذرہ نوازی ہے آپ کی برادرم، آپ تو آتشِ دید کو بھڑکانے آئے تھے اور آپ کے دیدار سے ابھی ہمیں زندگی ملی ہی تھی کہ زندگی چلی گئی، خیر یار زندہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
Top