واٹس ایپ میں اب دستاویزات شیئر کرنا بھی ممکن

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے اور اب لگتا ہے کہ اس نے ای میل اکاﺅنٹس کو ماضی کا قصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ صارفین اب ای میلز سروس کی طرح دستاویزات کو بھی شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو اٹیچمنٹ کے پیپر کلپ کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس میں ایک 'ڈاکومینٹ' بٹن نظر آئے گا جبکہ آئی او یاس صارفین کو اپ لوڈ آئیکون پر ٹیپ کرنا ہوگا جہاں شیئر ڈاکومینٹ کا آپشن ہوگا۔

ابھی یہ فیچر پی ڈی ایف فائلز شیئر کرنے تک محدود ہے مگر وہ فون پر موجود تھرڈ پارٹی کلاﺅڈ اسٹوریج ایپس کے ذریعے فائلز کو کھینچ سکتا ہے۔

رواں سال جنوری میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے فیچرز کی آزمائش شروع کرنے جارہی ہے جس کے ذریعے صارفین خاص طور پر کاروباری افراد کو اپنی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شیئر کی جانے والی دستاویزات کی انکریپشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے بلیک بیری ڈیوائسز سمیت نوکیا، اینڈرائیڈ اور ونڈوز کے پرانے فونز کو رواں سال کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کا مقصد اپنے صارفین کو نئے فونز لے کر زیادہ بہتر فیچرز فراہم کرنا بتایا گیا تھا۔
 
مقدس

لائبریرین
میرے لیے واٹس ایپ کا یوز بس اتنا ہے کہ سارا دن تیمور کو میسجزز کر کر کے انوئی کرتے رہنا۔۔ :rollingonthefloor:
 
یاز

محفلین
واٹس ایپ والوں نے یہ ایک اور بہت بڑی نیکی کر دی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی دیگر فارمیٹ کی فائلز شیئر کرنے کی سہولت بھی میسر آ سکے گی۔
 
یاز

محفلین
میرے لیے واٹس ایپ کا یوز بس اتنا ہے کہ سارا دن تیمور کو میسجزز کر کر کے انوئی کرتے رہنا۔۔ :rollingonthefloor:

اسی کا "کنورس" کچھ یوں ہو گا کہ تیمور صاحب کے لئے واٹس ایپ کا یوز بس اتنا ہی ہے کہ آپ سے میسج وصول کر کر کے انوئے ہوتے رہنا :cool:۔
 
مقدس

لائبریرین
اسی کا "کنورس" کچھ یوں ہو گا کہ تیمور صاحب کے لئے واٹس ایپ کا یوز بس اتنا ہی ہے کہ آپ سے میسج وصول کر کر کے انوئے ہوتے رہنا :cool:۔
ان کا یہی کہنا ہے بلکہ کتنی بار وٹس ایپ کو ڈیلیٹ بھی کیا لیکن میں نے ہر بار دوبارہ انسٹال کر دیا :rollingonthefloor:
 
لاریب مرزا

محفلین
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے بلیک بیری ڈیوائسز سمیت نوکیا، اینڈرائیڈ اور ونڈوز کے پرانے فونز کو رواں سال کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کا مقصد اپنے صارفین کو نئے فونز لے کر زیادہ بہتر فیچرز فراہم کرنا بتایا گیا تھا۔
پرانے فونز مطلب پرانے ماڈلز؟؟ اور ان پر واٹس ایپ کی سہولت میسر نہیں ہو گی؟؟ اگر ایسا ہی ہے تو ایسے فیصلے کے پیچھے کیا مقصد پوشیدہ ہے؟؟
 
Top