بخیریت واپسی مبارک۔السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے (ابھی تک)۔ میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ گزشتہ پانچ ہفتے انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کیا۔ اسی وجہ سے ای میل اور ذاتی پیغامات کے جوابات نہیں دے پایا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
والسلام
ذرا سانس درست کر لیں۔ پھر آپ کی خبر لیتے ہیں۔ ہم نے لکھ لکھ کر اُردُو محفل کے ورق سیاہ کر دیے کہ حضرتِ نبیل سے ملنے کی کوئی سبیل نکل آئے لیکن جناب واپس جرمنی پدھار گئے...خاموشی سے۔
خوش آمدید
واپسی مبارک
" لوٹ کے بادشاہ محفل کو آئے "
کچھ یادیں کچھ باتیں ہمراہ لائے
بخیریت واپسی مبارک۔
جب پتہ لگا کہ آپ پاکستان میں ہیں اس لئے محفل پر نہیں آرہے تو وہ لطیفہ یاد آگیا جس کو تبدیل کرکے اب اسطرح سنا جاتا ہے کہ یہ وہاں جارہے ہیں جہاں پانی ہے نہ بجلی، گیس ہے نہ انٹرنیٹ۔ اوہ اچھا تو یہ پاکستان جارہے ہیں!
اوپر سے آپ نے آتے ہی پہلے مراسلے میں جو وضاحت انٹرنیٹ کے حوالے سے کی تو یہ لطیفہ مکرر یاد آگیا۔
اللہ نے کرم کیا کہ جتنے دن میں پاکستان رہا، گرمی کی شدت کم ہی رہی۔ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹتا رہا۔ انٹرنیٹ کا دستیاب نہ ہونا کبھی اچھا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح کم از کم کسی کتاب کا یکسوئی سے مطالعہ تو ہو سکتا ہے۔
پیارے! آپ تصویر کی بات کرتے ہیں، حکم دیں تو نبیل بھائی کی ویڈیو کا انتظام ہو سکتا ہے۔نبیل بھائی آپ کے پیچھے ادھر کراچی میں اور ادھر لاہور میں دو عدد عید ملن ہوچکی ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔لاہور والی پارٹی آپ کو پکارتی ہی رہ گئی ۔۔۔ ۔۔۔ کاش آپ کا دیدار تصویر کی بدولت ہوسکتا۔۔۔ ۔
پیارے! آپ تصویر کی بات کرتے ہیں، حکم دیں تو نبیل بھائی کی ویڈیو کا انتظام ہو سکتا ہے۔
ہم بھی لاہور ہی میں رہتے ہیں ، اسی لئے تو آپ کا ٹھکانہ جاننا چاہ رہے تھے کہ "کامیاب" چھاپہ ماریں۔بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا لاہور میں قیام ہوتا ہے۔ آپ کس شہر میں رہتے ہیں۔