واپسی 2012

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے (ابھی تک)۔ میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ گزشتہ پانچ ہفتے انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کیا۔ اسی وجہ سے ای میل اور ذاتی پیغامات کے جوابات نہیں دے پایا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
والسلام
 
وعلیکم السلام

خوش آمدید! امید کہ سفر خوشگوار ثابت ہوا ہوگا اور کچھ زبردست خبریں ساتھ لائے ہوں گے۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ برادرم۔ سفر تو خاصا تھکا دینے والا ثابت ہوا ہمیشہ کی طرح۔ پاکستان میں قیام اچھا رہا۔ اس مرتبہ بیمار بھی کم پڑا۔ :) خبریں کوئی خاص نہیں لایا۔ :)
 

ساجد

محفلین
ذرا سانس درست کر لیں۔ پھر آپ کی خبر لیتے ہیں۔ ہم نے لکھ لکھ کر اُردُو محفل کے ورق سیاہ کر دیے کہ حضرتِ نبیل سے ملنے کی کوئی سبیل نکل آئے لیکن جناب واپس جرمنی پدھار گئے...خاموشی سے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
خوش آمدید
واپسی مبارک
" لوٹ کے بادشاہ محفل کو آئے "
کچھ یادیں کچھ باتیں ہمراہ لائے
 

رانا

محفلین
السلام علیکم،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے (ابھی تک)۔ میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ گزشتہ پانچ ہفتے انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر استعمال کیا۔ اسی وجہ سے ای میل اور ذاتی پیغامات کے جوابات نہیں دے پایا ہوں۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
والسلام
بخیریت واپسی مبارک۔
جب پتہ لگا کہ آپ پاکستان میں ہیں اس لئے محفل پر نہیں آرہے تو وہ لطیفہ یاد آگیا جس کو تبدیل کرکے اب اسطرح سنا جاتا ہے کہ یہ وہاں جارہے ہیں جہاں پانی ہے نہ بجلی، گیس ہے نہ انٹرنیٹ۔ اوہ اچھا تو یہ پاکستان جارہے ہیں!:)
اوپر سے آپ نے آتے ہی پہلے مراسلے میں جو وضاحت انٹرنیٹ کے حوالے سے کی تو یہ لطیفہ مکرر یاد آگیا۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذرا سانس درست کر لیں۔ پھر آپ کی خبر لیتے ہیں۔ ہم نے لکھ لکھ کر اُردُو محفل کے ورق سیاہ کر دیے کہ حضرتِ نبیل سے ملنے کی کوئی سبیل نکل آئے لیکن جناب واپس جرمنی پدھار گئے...خاموشی سے۔:)

بہت معذرت چاہتا ہوں۔ میرا لاہور میں قیام ہوتا ہے۔ آپ کس شہر میں رہتے ہیں۔

خوش آمدید
واپسی مبارک
" لوٹ کے بادشاہ محفل کو آئے "
کچھ یادیں کچھ باتیں ہمراہ لائے

شکریہ۔ :)
جی بہت سی یادیں اور باتیں لایا ہوں ہمیشہ کی طرح۔ کچھ اداس اور کچھ خوش کن۔ کچھ نہ کچھ شئیر کرتا رہوں گا۔ :)

بخیریت واپسی مبارک۔
جب پتہ لگا کہ آپ پاکستان میں ہیں اس لئے محفل پر نہیں آرہے تو وہ لطیفہ یاد آگیا جس کو تبدیل کرکے اب اسطرح سنا جاتا ہے کہ یہ وہاں جارہے ہیں جہاں پانی ہے نہ بجلی، گیس ہے نہ انٹرنیٹ۔ اوہ اچھا تو یہ پاکستان جارہے ہیں!:)
اوپر سے آپ نے آتے ہی پہلے مراسلے میں جو وضاحت انٹرنیٹ کے حوالے سے کی تو یہ لطیفہ مکرر یاد آگیا۔:)

اللہ نے کرم کیا کہ جتنے دن میں پاکستان رہا، گرمی کی شدت کم ہی رہی۔ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹتا رہا۔ انٹرنیٹ کا دستیاب نہ ہونا کبھی اچھا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح کم از کم کسی کتاب کا یکسوئی سے مطالعہ تو ہو سکتا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویلکم بیک نبیل بھائی۔۔۔۔!

امید ہے اب آپ محفل میں نظر آتے رہیں گے ۔

اللہ نے کرم کیا کہ جتنے دن میں پاکستان رہا، گرمی کی شدت کم ہی رہی۔ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹتا رہا۔ انٹرنیٹ کا دستیاب نہ ہونا کبھی اچھا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح کم از کم کسی کتاب کا یکسوئی سے مطالعہ تو ہو سکتا ہے۔ :)

واقعی ! یکسوئی سے کتاب پڑھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
نبیل بھائی آپ کے پیچھے ادھر کراچی میں اور ادھر لاہور میں دو عدد عید ملن ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔لاہور والی پارٹی آپ کو پکارتی ہی رہ گئی ۔۔۔۔۔۔ کاش آپ کا دیدار تصویر کی بدولت ہوسکتا۔۔۔۔ :cry:
 
نبیل بھائی آپ کے پیچھے ادھر کراچی میں اور ادھر لاہور میں دو عدد عید ملن ہوچکی ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔لاہور والی پارٹی آپ کو پکارتی ہی رہ گئی ۔۔۔ ۔۔۔ کاش آپ کا دیدار تصویر کی بدولت ہوسکتا۔۔۔ ۔ :cry:
پیارے! آپ تصویر کی بات کرتے ہیں، حکم دیں تو نبیل بھائی کی ویڈیو کا انتظام ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
ویلکم بیک
ہم نے بھی یہاں محفل پر اتنا مزا کیا کہ مت پوچھیں اور آپ نے وہ سب مس کر دیا :p
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
ویلکم بیک جناب - آپ پاکستان سے وآپس آئے ہیں اور ہم جانے کی تیاری کررہے ہیں :)
ویسے پاکستان جا کرانٹرنیٹ ، ٹی وی اور سیل فون کی ضرورت کسے رہتی ہے
 
Top