واپسی

AMERICAN

محفلین
السلام علیکم

لیں جی ہم آ گئے واپس اور اب ہو گا ڈرامہ ۔
اس ڈرامے میں جس جس نے حصہ لینا ہے ۔ انٹرویو اور آڈیشن کو پاس کرے۔ جو اس آڈیشن نے پاس نہیں ہو گا۔ اسے ڈرامے میں حصہ نہیں ملے گا۔

کوالیفیکشن :
بندے کو حد سے زیادہ منہ پھٹ ہونا چاہیے۔
تعلیم یافتہ ہو تو زیادہ بہتر ہے بغیر تعلیم کے بھی کام چل جائے گا۔
تجربہ ۔ تجربے کی کوئی قید نہیں ۔آپ کا تجربہ چاہے کسی بھی فیلڈ میں ہو آپ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

باقی باتیں انٹرویو اور آڈیشن میں پوچھی جائیں گی۔

منجانب

ڈرامہ ڈائریکٹر و رائٹر

امریکن
 

شمشاد

لائبریرین
آج تاریخ کیا ہے؟ غالباً 15 مئی ہے۔ کسی کو معلوم ہے کہ تاریخ میں اس کی کیا حیثت ہے؟ اگر کسی کو معلوم ہو تو بتا دے۔

ویسے آج محفل کے تین عدد اراکین یکمشت واپس آئے ہیں۔ اور وہ بھی بغیر کسی صلاح مشورے کے۔ :roll:
 
آج کہیں واپسیوں کا دن تو نہیں۔

میں تو سوچ رہا ہوں یوم واپسی کے نام سے کوئی دھاگہ کھول لوں۔

بھائی امریکن ڈرامہ کیسا ہوگا کہیں امریکن تو نہیں ہوگا ویسے ان کے ڈرامے تو بہت ہی حقیقی ہوتے ہیں اور ساری دن روز ہی دیکھتی ہے پھر تمہیں اسے ڈائریکٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ امریکہ جا کر واپس آئے ہیں یا واپس امریکہ آ گئے ہیں۔ ویلکم بیک بہر حال۔ ڈرامے تو پہلے بھی کرتے رہے تھے، اب دیکھیں کیا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
 

AMERICAN

محفلین
محترم اعجاز اختر صاحب میں اکثر دوستوں کی پوسٹس میں پڑھا ہے کہ وہ آپ کو استاد جی کہتے ہیں۔ جب ایک استاد کسی ڈرامہ میں وارد ہو جائیں تو پھر کسی بھی چھوٹے کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ڈرامے کو ختم کر دے ۔ اس میں اس ڈرامے کا یہاں پر اختتام ہوتا ہے اور میں آپ کو بتا دیتا ہوں اس ڈرامے کی اصل حقیقت وہ ہے کہ

15 مئی

ہمارا یوم پیدائش
یہ ڈرامہ تھا ہماری سالگرہ کا۔ ہماری سالگرہ میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کسی بھی قسم کی کوالیفیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں آپ کو کسی بھی تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں شامل ہونے کے لیے ایک ہی کوالیفیکشن کی ضرورت ہو گی اور وہ ہے ‘‘محبت‘‘ جو جو بھی محبت سے واقف ہے وہ اس میں شامل ہو کر وش کر سکتا ہے۔

15 مئی​

منجانب : آپ کا دوست امریکن
 
سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ کو خوش رکھے اور صحت و عافیت اور خوشی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔۔۔۔۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
زبردست ڈرامہ ہے بھائی۔

بہت بہت مبارک ہو سالگرہ۔ ویسے اب کتنے دن کے ہو گئے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد کی آمد کا احترام کرنے کا شکریہ امریکن

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ ویسے سالگرہ کون سی ہے :D
 

AMERICAN

محفلین
شمشاد نے کہا:
آج تاریخ کیا ہے؟ غالباً 15 مئی ہے۔ کسی کو معلوم ہے کہ تاریخ میں اس کی کیا حیثت ہے؟ اگر کسی کو معلوم ہو تو بتا دے۔

ویسے آج محفل کے تین عدد اراکین یکمشت واپس آئے ہیں۔ اور وہ بھی بغیر کسی صلاح مشورے کے۔ :roll:

پیارے بھائی اس تاریخ کی حیثیت کو آپ اسی لیے یاد رکھیں گے کہ اس دن ہم خود دنیا میں تشریف لائے تھے۔
اس دن ہم اپنی سالگرہ بہت اچھے انداز سے سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ اس کی سیلیبریشن کا انداز تو آپ محفل پر ملاحظ کر ہی چکے ہیں۔

15 مئی
اس دن آپ کے بھائی امریکن یعنی کے عمران جی اس دنیا میں وارد ہوئے تھے ۔ آپ کو یہ دن اسی نقط نطر سے یاد رہے گا۔ انشاء اللہ
 

AMERICAN

محفلین
ماوراء نے کہا:

ماوراء تمہاری پوسٹ پڑھ کر اور دیکھ ہمیشہ بندے کی حس جمالیات پر ڈائریکٹ اثر پڑتا ہے تم کیا کھا کر کمپوٹر پر بیٹھتی ہو کہ ایسا ہو جاتا ہے۔
اب یہ تمہارے یہ ایموشننز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس پر تبصرہ کیا کروں۔ بس یہی کہوں گا کہ :
مجھے خاموشی اور خاص طور پر بھولی بھالی لڑکیاں بہت پسند ہیں۔
 
Top