واہ ۔۔۔نعمان بھائی کمال کردیا

منصور مکرم

محفلین
کچھ دن قبل ایک لڑی بنائی تھی میں نے اوتار کیلئے تحفہ کے نام سے۔

جس میں ہمارئے نعمان بھائی کی میرئے درخواست پر بنائے گئے ایک تحفہ کی نمائش کی تھی میں نے۔
لیکن اسکا رنگ اور ڈیزائن مجھے کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

تو میں نے نعمان بھائی کو مسج کیا کہ جناب والا تحفہ تو ٹھیک ہے ،لیکن میرے دل والا نہیں ہے ( بھئی آج کل ماڈرن لوگ ہیں ،تحفہ پسند کا ہونا چاہئے ورنہ تو اول تو قبول ہی نہیں کرتے اور اگر کر بھی دیتے ہیں تو بس بے دلی سے ایک طرف الگ رکھ دیتے ہیں)

نعمان بھائی نے بتایا کہ پھر اس میں کام میسجوں سے نہیں ہونے والا۔، اسطرح کرو کہ ہینگ آوٹ میں آؤ،تاکہ تفصیلی گفتگو ہوسکے۔

چنانچہ کل رات کو میں ہینگ آؤٹ میں گیا ،اور بس پھر کام شروع ۔۔۔۔۔۔

مشورے میرے اور سیٹنگ و ڈئزاینگ نعمان بھائی کی۔

آپ بھی دیکھیں ، کیسے نظر آتے ہیں۔

mansor+mukarram+2.jpg


یہ والا اوتار کیلئے ہے۔


اور یہ والا وال پیپر ہے
mansor%2Bmukarram.jpg



میری خواہش تھی ،پاکستان کے جھنڈے والے تصویر کی ،دو تین تصاویر پر چیک کیا لیکن اسمیں صفائی کم ہوتی تھی،اسلئے اسکو ترک کرنا پڑا۔


تبصرے میں سچ سچ لکھنا ہے کہ کیا کیا خامی ہے اسمیں (اگرچہ ہمیں تو نظر نہیں آئی)
تاکہ پھر اسی بہانے نعمان بھائی کے ساتھ ایک ہینگ آؤٹ ہوسکے۔
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
بلاسشبہ ۔۔۔۔۔ بہت خوب کام کیا محترم نعمان بھائی نے
مشوروں میں کمی دکھ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بنانے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے اک بہت بڑی کمی دکھ رہی ہے۔۔۔۔ اگر منصور مکرم کی بجائے "نیرنگ خیال" لکھا ہوتا تو حسن بڑھ جاتا۔۔۔۔۔ :p

تففن برطرف ماشاءاللہ سے بہت ہی خوبصورت۔۔۔۔ نعمان صاحب کے دربار میں ہماری داد کی رسائی کو ممکن بنائیے گا۔۔۔ :)
 

منصور مکرم

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
بلاسشبہ ۔۔۔ ۔۔ بہت خوب کام کیا محترم نعمان بھائی نے
مشوروں میں کمی دکھ رہی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بنانے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔۔۔ ۔۔
نایاب بھائی کیوں دل جلا رہے ہو۔:cigarette::cigarette:

کمی کی نشاندہی تو نہیں کی جناب۔۔۔۔۔:waiting::waiting:
 

منصور مکرم

محفلین
مجھے اک بہت بڑی کمی دکھ رہی ہے۔۔۔ ۔ اگر منصور مکرم کی بجائے "نیرنگ خیال" لکھا ہوتا تو حسن بڑھ جاتا۔۔۔ ۔۔ :p

تففن برطرف ماشاءاللہ سے بہت ہی خوبصورت۔۔۔ ۔ نعمان صاحب کے دربار میں ہماری داد کی رسائی کو ممکن بنائیے گا۔۔۔ :)
صبر کر ۔۔۔۔تو آج کل برا شوخ بنا پھرتا ہے۔۔:angry2::angry2:

ویسے نیرنگ بھائی فیس جمع کرائیں ،کام بن جائے گا۔;);)
 

منصور مکرم

محفلین
حسن کے لیے کوئی اور بھی بیوٹی ٹپس ہوں تو دے دیجئے۔۔۔ بہت کمی محسوس ہو رہی ہے۔۔۔
یہ رہا محفل میں منفرد انداز بیاں رکھنے والا شاہ نواز صاحب کا تبصرہ۔

ویسے شاہ نواز بھائی ایک آپکے ہم نام میرے ابو کے دوست بھی ہیں۔

اور ہاں کاش آپکے نام کے ساتھ شریف کا لاحقہ لگا ہوتا تو شائد آج آپ ہی وزیر اعظم ہوتے۔۔۔۔۔۔

ترمیم کے ساتھ ۔۔۔۔۔ٹائم پاسی کیلئے خیال اچھا ہے غالب
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ رہا محفل میں منفرد انداز بیاں رکھنے والا شاہ نواز صاحب کا تبصرہ۔
ویسے شاہ نواز بھائی ایک آپکے ہم نام میرے ابو کے دوست بھی ہیں۔
اور ہاں کاش آپکے نام کے ساتھ شریف کا لاحقہ لگا ہوتا تو شائد آج آپ ہی وزیر اعظم ہوتے۔۔۔ ۔۔۔
ترمیم کے ساتھ ۔۔۔ ۔۔ٹائم پاسی کیلئے خیال اچھا ہے غالب
شاہد شاہنواز کے ساتھ شریف لگائیں تو شاہد شاہنواز شریف بنے گا۔۔۔ نواز شریف بنانے کے لیے ایک اور صاحب شاہد شاہ صاحب کو الگ کرنا ہوگا اور وہ ہوں گے نہیں۔۔۔لڑ پڑیں گے آپ سے۔۔
 

منصور مکرم

محفلین
شاہد شاہنواز کے ساتھ شریف لگائیں تو شاہد شاہنواز شریف بنے گا۔۔۔ نواز شریف بنانے کے لیے ایک اور صاحب شاہد شاہ صاحب کو الگ کرنا ہوگا اور وہ ہوں گے نہیں۔۔۔ لڑ پڑیں گے آپ سے۔۔
ارئے بھئی۔۔۔۔اس شاہد کو کچھ وقت کیلئے دوبئی ٹوؤر پر روانہ کر لیں گے۔

پھر کیا خیال ہے۔۔:battingeyelashes:
 
Top