مبارکباد وجی۔۔۔ مہارت مبارک

الف عین

لائبریرین
ہمارے رکن وجی بھی ایک ہزار پیغامات کا ہدف پار کر کے محفل کے ماہرین میں شامل ہو چکے ہیں۔ آئیں ہم سب ان کو مبارکباد دیں۔
مبارک ہو وجی۔۔ اسی طرح فعال رہیں، اور ذرا محفل کی دوسری مختلف فورموں پر بھی کلک رنجہ کیا کریں۔ کہ میری ان سے مڈ بھیڑ بہت کم ہوئی ہے اب تک!!
 
وجی

لائبریرین
الف عین صاحب ، شمشاد صاحب اور فاروقی صاحب آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ اور
خیر مبارک

ویسے ماہر ہو کر کیا ہوتا ہے کچھ خاص فرق محسوس نہیں کیا میں نے بلکہ الف ب پ کھیل میں تو ماہرین کی طرح کچھ زیادہ غلطیاں ہونے لگی ہیں
یا یوں کہیں کہ ماہرین زیادہ ڈھڑلے سے غلطیاں کر تے ہیں
خیر الف عین جی آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر لیکن میں تھوڑا کم گو ہوں
آہستہ آہستہ کھلیں گے تو محفل کی دوسرے فورموں پر بھی کلک ہو جائے گا
آپ بزرگوں ،دوستوں اور مہربانوں سے میرے درخواست کے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا
 
بھئی وجی بھیا تو ہمارے ساتھ ہی ہوتے ہیں الف بے میں ہاں ان دنوں کچھ کم کم آنا ہوتا ہے۔ پھر بھی ایک ہزار پیغامات پورے ہو گئے تو یقیناً‌ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو
بولا کریں نا کہ بولیں گے نہیں تو ہم پھر سے اپکو مبارک باد کیسے دینگے :grin:

1190039274_congrats9.jpg

1190039274_congrats4.jpg
 
ابوشامل

محفلین
وجی آپ کو بہت مبارک ہو۔ کم گوئی بہت اجھی عادت ہے لیکن یہاں پر یہ نہیں چلے گی (دھمکی ہی سمجھ لیں)
اس کا آسان حل یہ ہے کہ اپنے پسندیدہ موضوعات پر اچھی پوسٹس کریں اور مجھے پورا اندازہ ہے کہ اگر کوئی اور نہیں تو مجھے تو ضرور آپ کے موضوعات میں دلچسپی ہوگی۔ اپنے پسندیدہ موضوعات پر لکھیں گے تو دلچسپی میں بھی لازماً اضافہ ہوگا۔
خیر، آپ کو مہارت بہت بہت مبارک ہو۔
 
وجی

لائبریرین
عندلیب ، ابن سعید، تعبیر ،زھرا علوی ، محمد وارث ، ابو شامل
آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور خیر مبارک

بھئی وجی بھیا تو ہمارے ساتھ ہی ہوتے ہیں الف بے میں ہاں ان دنوں کچھ کم کم آنا ہوتا ہے۔ پھر بھی ایک ہزار پیغامات پورے ہو گئے تو یقیناً‌ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ان دنوں میں کم آرہا ہوں یا مجھے یہ لگ رہا ہے کہ آپ کچھ زیادہ ہی آرہے ہیں

میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو
بولا کریں نا کہ بولیں گے نہیں تو ہم پھر سے اپکو مبارک باد کیسے دینگے :grin:
جی کبھی کبھی بول لیتا ہوں

وجی آپ کو بہت مبارک ہو۔ کم گوئی بہت اجھی عادت ہے لیکن یہاں پر یہ نہیں چلے گی (دھمکی ہی سمجھ لیں)
اس کا آسان حل یہ ہے کہ اپنے پسندیدہ موضوعات پر اچھی پوسٹس کریں اور مجھے پورا اندازہ ہے کہ اگر کوئی اور نہیں تو مجھے تو ضرور آپ کے موضوعات میں دلچسپی ہوگی۔ اپنے پسندیدہ موضوعات پر لکھیں گے تو دلچسپی میں بھی لازماً اضافہ ہوگا۔
خیر، آپ کو مہارت بہت بہت مبارک ہو۔
جناب جہاں بولنا ہوتا ہے وہاں‌میں کسی کا آسراع نہیں کرتا کہ کسی کو بری لگے یا اچھی لگے اسے بھی دھمکی سمجھ لیں
باقی پسندیدہ موضوعات پر تو پوسٹ ہوتی رہتی ہے

آپ سب کا ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ

Top