آج کام سے آیا تو ٹی وی پر یہ خبر سنی، اسی وقت سے بے قراری سی ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں
کافی دنوں سے یہ سننے میں آرہا تھا کہ ورثاء کو لالچ دیا جا رہا ہے اور ساتھ میں دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے، یہاں تک کہ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عدالت نے کسطرح اس معاملے کو دیت کے قانون کے تخت ختم کر دیا؟
اگر مان بھی لیا جائے کہ ریمنڈ کو اسکے لواحقین نے معاف کر دیا، لیکن اسپر دوسرے جو الزامات تھے انکا جواب دہ کون ہو گا؟
دہشت گردی کا الزام
ملک کے خلاف جاسوسی کا الزام
درجنوں بے گناہ لوگوں کے قتل کا الزام
غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا الزام
ملک دشمن عناصر کو سہولیات فراہم کرنے کا الزام
غیر قانونی طور پر افغان-پاکستان سرحد پار کرنے کا الزام
ممنوعہ علاقے میں داخلے کا الزام (اسے کئی حساس علاقوں میں دیکھا جا چکا ہے)
بلوچستان میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردوں کی مدد کا الزام
۔
۔
۔
۔