ورثاء کی معافی کے بعد ریمنڈ ڈیوس رہا

رانا

محفلین
دیت ورثا کا شرعی حق تو تھا لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ جہاں بات قومی وقاراور سلامتی کی آجائے تو یہ انفرادی حق ورثا کو چھوڑ دینا چاہئے تھا یا حکومت ہی ورثا کو معاوضہ دے دیتی اور یہ بات سمجھاتی کہ یہ قوم اور ملک کے وقار اور سلامتی سے متعلقہ معاملہ ہے اس میں وہ اپنا کردار ایک پاکستانی کی حیثیت سے ادا کریں لیکن بات پھر وہی ہے کہ جب ہماری حکومت اور سعودی حکومت دونوں ہی امریکا کے پٹھو ہیں تو شہریوں سے کیا توقع رکھی جائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
دیت کے بارے میں ورثاء کے بیانات اور معاوضہ کی ادائیگی کی تفصیل یہاں پر دستیا ب ہے، ملاحظہ فرمائیں
 

محمداحمد

لائبریرین
گذشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا
یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں
جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے
وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں​

قطع نظر اس کے دیت کے معاملات صحیح طور پر نمٹائے گئے یا نہیں یہ کیس قومی سلامتی کا تھا، قتل کے مقدمے سے بڑا معاملہ جاسوسی اور سی آئی اے کے ایما پر پاکستان میں غیر قانونی سرگرمیاں ہیں۔ لیکن وہی بات کہ جب اپنا ہی سکہ کھوٹا ہو تو کوئی کسی کو کیا کہے۔

اگر دیت کے معاملے کو بھی دیکھا جائے تو یہ رعایت بھی حلیف ممالک کے لئے ہوتی ہے اور یہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔

اس سلسلے میں رانا بھائی نے بہت اچھی بات کہی کہ "دیت ورثا کا شرعی حق تو تھا لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ جہاں بات قومی وقاراور سلامتی کی آجائے تو یہ انفرادی حق ورثا کو چھوڑ دینا چاہئے تھا یا حکومت ہی ورثا کو معاوضہ دے دیتی اور یہ بات سمجھاتی کہ یہ قوم اور ملک کے وقار اور سلامتی سے متعلقہ معاملہ ہے اس میں وہ اپنا کردار ایک پاکستانی کی حیثیت سے ادا کریں" لیکن بات پھر وہی ہے۔۔۔۔۔
 

mfdarvesh

محفلین
پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقع ہے جس میں راضی نامے کے معاملات صرف چند منٹ میں ہو گئے ہیں، اک عام قسم کے کیس میں کئی تاریخیں پڑتی ہیں، اور قتل کے کیس کی بات ہی نہ کریں، سالوں لگ جاتے ہیں راضی نامے ہوتے ہوئے، اللہ کرے یہی تیز انصاف ایک عام پاکستانی کو بھی مل جائے جو کال کوٹھری میں موت کی گھڑیوں کا انتظار کر رہا ہے
 
سب لوگ فضول میں ٹینشن لے رہے ہیں۔۔۔۔میرے بھائی دولت اور طاقت میں بہت زور ہے۔۔۔
سب ملے ہوئے ہیں یا ڈرے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔نواز شریف اور شہباز شریف تو پہلے ہی ملک چھوڑ کر لندن بھاگے ہوئے ہیں اور مؤجود حکومت پہلے سے ہی امریکی غلام ہے اور جہاں تک فوج کے کردار کا تعلق ہے تو آج ایک پروگرام میں جس کی میزبان مہر بخاری ہے اس پروگرام میں سعد رفیق نونیا ایک وکیل جس کا نام یاد نہیں اور حافظ سلمان بٹ جماعتیا شامل تھے اس پروگرام میں ایک لائیو کال جنرل ریاٹائرڈ حمید گل کو گئی تو اس نے کہا کہ جو بھی ہوا بہت برا ہوا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ پہلے میرا ارادہ تھا کہ میں وردی پہن کراحتجاج میں حصہ لونگا لیکن اب میں نے یہ ارادہ ترک کردیا ہے اور اس کی وجہ آپ خوب جانتی ہیں۔۔۔
لو جی اب جنرل صاحب نے فوج کا کردار بھی واضح کردیا کہ جناب فوج بھی ملی ہوئی ہے۔۔۔۔۔
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں
 

mfdarvesh

محفلین
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
وطن عزیز میں کس کس کو پوچھیں گے، وہ امریکی وکیل نے کہا تھا کہ پاکستانی چند ڈالروں کے عوض اپنی ماں بیچنے کے لیے بھی تیار رہتے ہیں، اور ہم نے ایک سے زیادہ دفعہ یہ ثابت بھی کر دیا ہے مگر ایک بات بتا دوں
کہ پاکستان قوم بے غیرت نہیں ہے، حکمران ہیں، اللہ کرے ان شیروں کی رہنمائی بھی کوئی شیر ہی کرے
 
عمران خان
عمران خان کو سپورٹ کیا جائے تو کچھ بہتر صورت بنتی ہے
ان کیانیوں اور پاشاوں سے جان چھڑانی ہوگی
 

arifkarim

معطل
شکر کریں اتنے بھی مل گئے۔ ورنہ امریکیوں کا بس چلتا تو مفت ہی میں ٹرخا دیتے!
 

محمداحمد

لائبریرین
ڈیوس کی رہائی کے فوراً بعد کل کا ڈرون حملہ بھی امریکہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور ہمارے بے غیرت حکومت اور بے پرواہ عوام کے لئے ایک طنز۔

بعد میں چاہے کیانی اور گیلانی احتجاج کے نام پر زبانی جمع خرچ کرتے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 

mfdarvesh

محفلین
انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا ہے، چالیس سے زیادہ بے گناہ افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا، تحفہ ہے پاکستانی حکمرانوں کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
ڈیوس کی رہائی کے فوراً بعد کل کا ڈرون حملہ بھی امریکہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور ہمارے بے غیرت حکومت اور بے پرواہ عوام کے لئے ایک طنز۔

بعد میں چاہے کیانی اور گیلانی احتجاج کے نام پر زبانی جمع خرچ کرتے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تصیح کر لیں “بعد میں چاہے کیانی اور گیلانی قوم کی فاتحہ خوانی کی بریانی کھاتے ہوئے جتنا مرضی زبانی جمع ۔۔۔۔۔۔ “
 

سویدا

محفلین
ویسے ایک سوال یہ بھی ہے کہ جس شریعت پر امریکہ اور اس کے حواریین کو شدید اعتراض ہے اسی شریعت کو بنیاد بنا کر ریمنڈ ڈیوس کو بری کروالیا
عجیب تضاد ہے
 

mfdarvesh

محفلین
امریکہ کے لیے صرف مفادات اہم ہیں، قول و فعل نہیں، جہاد افغانستان بھی تو جائز تھا
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

جو جذباتی تجزيہ نگار ريمنڈ ڈيوس کے ايشو کے حوالے سے تند وتيز جملوں اور نت نئ تاويليوں کے ذريعے بے چينی کی فضا پيدا کر رہے ہيں اور اس معاملے کو امريکہ پاکستان کے مابين تعلقات کے حوالے سے اہم ترين موڑ قرار دے رہے ہيں انھيں يہ نقطہ سمجھنا چاہیے کہ اسٹريجيک اتحاديوں کے مابين تعلقات مقبول نعروں اور چند افراد کے سياسی ايجنڈے کے تابع نہيں ہوتے۔ اس کے علاوہ اقوام کی فتح اور شکست کا پيمانہ ايسے حادثوں اور واقعات کی بنياد پر نہيں ہوتا جو محض چند افراد سے متعلق ہوں۔

جنوری 27 کو پيش آنے والے واقعات کے سلسلے ميں امريکی حکومت کو مورد الزام نہيں قرار ديا جا سکتا۔ ہم نے ہميشہ يہ بات کہی ہے کہ وہ ايک افسوس ناک واقعہ تھا اور زندگيوں کا ضياع المناک تھا۔ ليکن اس معاملے کا منطقی اور سلجھا ہوا حل امريکہ اور پاکستان دونوں کے مفاد ميں ہے۔

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکہ کا فريقين کے اوپر مسلسل دباؤ کے حوالے سے جو مبہم خبريں اور افواہیں گردش کر رہی ہيں وہ بھی بالکل بے بنياد اور غلط ہيں۔ ہم نے اپنی پوزيشن شروع دن سے سب کے سامنے واضح کی تھی اور ہمارا نقطہ نظر اس حوالے سے مستقل رہا ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ ہمارے سينير اہلکار اور سفارت کار پاکستانی ہم عصروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ ليکن ميڈيا کے بعض حلقوں کی جانب سے غلط تاثر کے برعکس ان ملاقاتوں کا مقصد دباؤ يا دھمکی ہرگز نہيں تھا۔ ہميں اس بات کا پورا حق تھا کہ ہم نہ صرف يہ کہ پاکستانی حکام تک اپنے تحفظات پہنچائيں بلکہ ان کے دلائل اور نقطہ نظر سے بھی آگاہی حاصل کريں۔ دنيا بھر ميں سفارت کار يہی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ اس ميں کوئ انہونی بات يا منفی پہلو ہرگز نہيں تھا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

طالوت

محفلین
دیت ورثاء کا حق تھا مگر دیگر ریاست کے خلاف جرائم کی کس خوشی میں معافی دی گئی ؟ سوال یہ ہے ۔
 

mfdarvesh

محفلین
فواد صاحب، سوال یہ ہے کہ عافیہ صدیقی کو اقدام قتل کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہےاور یہاں تین انسان قتل ہو گئے ہیں اور قاتل کو امریکہ تحفط دے رہا ہے کیونکہ اس نے پاکستانی کیڑے مار دیے تھے لہذا یہ جائز تھا ایک پاور کے لیے
 
Top