محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ان کو اس ورلڈ کپ میں سب سے مضبوط ٹیم کیوں سمجھا جا رہا ہے۔ جس طرح پہلے 10 اوورز میں انگلینڈ کے 47 رنز اور 3 آؤٹ تھے کوئی اور ٹیم ہوتی تو شاید 120-130 تک ٹوٹل لے کر جاتی لیکن لیکن انگلینڈ 163 تک اپنا اسکور لے گیا۔

دوسری طرف اس میچ کے بعد دوسری ٹیموں کے لیے ایک امید کی کرن یہ بھی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ضرور ہے لیکن ان کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ایک تو سری لنکا نے پہلے 10 اوورز میں میچ پر گرفت بنا کر اس کو نکل جانے دیا دوسرا تعاقب کرتے ہوئے وہ اتنا دور نہیں رہ گئے تھے اور آخری 6اوورز میں 60 رنز یا پھر 3 اوورز میں 34 رنز بن سکتے تھے۔ سری لنکا کے ہاتھ سے موقع نکل گیا لیکن کوئی بھی ان فارم ٹیم بہتر کھیل کر ا نگلینڈ کو زیر کر سکتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
گروپ 1 میں سیمی فائنل کے لیے انگلینڈ کے ساتھ دوسری ٹیم کے لیے آسڑیلیا اور ساؤتھ افریقہ کی دلچسپ دوڑ جاری ہے۔ آسٹریلیا اور افریقہ دونوں کے دو دو میچ باقی ہیں ساؤتھ افریقہ کے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ساتھ جب کہ آسٹریلیا کے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ۔ آسٹریلیا اپنے باقی ماندہ دونوں میچ جیت سکتا ہے جب کہ ساؤتھ افریقہ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو زیر کرنا ہوگا جو کہ مشکل لگ رہا ہے سو اس وقت آسٹریلیا کے چانسز کچھ زیادہ ہیں۔
 
Top