سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے تو باہر ہو گئی ہے، مگر ان کی نئی ٹیم میں زندگی نظر آئی ہے۔ اور آئندہ جا کر یہ ٹیم دوبارہ مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔
 
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا یہی حال ہونا تھا۔ انھیں بھی اب نئے کھلاڑیوں کے ساتھ نئے آغاز کی ضرورت ہے۔
گیل، پولارڈ، رسل، براوو اپنی عمر پوری کر چکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج گروپ بی کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ نمیبیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ انڈیا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

پوائیٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں، جن میں دو میچ جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔
تیسری پوزیشن کے ساتھ ان کے 4 نمبر ہیں۔

نمیبیا نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں ایک جیتا اور دو ہارے ہیں۔
پانچویں پوزیشن کے ساتھ ان کے 2 نمبر ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ نے آخری چار اوور میں بالترتیب 14، 21، 14 اور 18 اسکور حاصل کئے۔
آخری اوور میں چار وائیڈ بال تھیں۔
 
ادارے کی آئی سی سی سے درخواست ہے آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کی جائے۔ بندہ اگلی مرتبہ پھر مونجھیوں کے چکروں میں پڑا ہوگا اور ورلڈ کپ نکل جائے گا۔۔
 
Top