محمد وارث

لائبریرین
آج کمپیوٹر نہ توڑ دیجئے گا :)
ارے نہیں صاحب، میرے جذبات اب اتنے برانگیخت نہیں ہوتے وہ تو برسوں سے سرد ہو چکے۔ ہاں آپ کی افتاد طبع دیکھتے ہوئے بتاتا چلوں کہ ہمارے گھر میں غصے کی یہ سطح صرف موجودہ وزیر اعظم کی وجہ سے آتی ہے جب کبھی میں اس کی ایمانداری کی ویسی بات کر کے اپنی بیوی کا مہنگائی پر غصہ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں جیسی کہ اب آپ کریں گے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کل کی شام سے بھی زیادہ اُمیدیں مت رکھئیے گا، ہاں دوپہر میں لنکا والے انی ڈال دیں گے۔۔
ابھی تک ہر کوئی پریشر وغیرہ کی بات کر رہا ہے ہاں شاید اظہر الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کولیپس کر جائے گا اور ون سائڈڈ میچ ہوگا، دیکھتے ہیں۔۔۔۔کون گرتا ہے۔۔۔۔:)
 
جاسم محمد

محفلین
ارے نہیں صاحب، میرے جذبات اب اتنے برانگیخت نہیں ہوتے وہ تو برسوں سے سرد ہو چکے۔ ہاں آپ کی افتاد طبع دیکھتے ہوئے بتاتا چلوں کہ ہمارے گھر میں غصے کی یہ سطح صرف موجودہ وزیر اعظم کی وجہ سے آتی ہے جب کبھی میں اس کی ایمانداری کی ویسی بات کر کے اپنی بیوی کا مہنگائی پر غصہ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں جیسی کہ اب آپ کریں گے۔ :)
بیگم کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ۹۲ کے ورلڈ کپ فائنل کی جھلکیاں دکھائیں :)

77-A07-D37-F14-B-4-C96-8611-4-E1200-B9248-A.jpg
 
ویسٹ انڈیز کے ساتھ مسئلہ مجھے یہ لگ رہا ہے کہ ان کے اکثر سٹار کھلاڑی اپنا پرائم ٹائم گزار چکے ہیں۔
یعنی 2003 ورلڈکپ کی پاکستان کرکٹ ٹیم والا حال ہے۔
 
لنکن کپتان کا ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت۔
شارجہ میں یہ حرکت مشکوک ٹائپ ہےلیکن امید ہے کہ لائنز کمال شمال کر دیں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی تک ہر کوئی پریشر وغیرہ کی بات کر رہا ہے ہاں شاید اظہر الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کولیپس کر جائے گا اور ون سائڈڈ میچ ہوگا، دیکھتے ہیں۔۔۔۔کون گرتا ہے۔۔۔۔:)
بجلانی بیگم کی صحبت نے اسے اتنا بڑا ولی اللہ بنادیا کیا ؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
آج تو بنگالی بابو بڑے غصے میں ہیں اور سری لنکا کی اچھی خاصی کُٹ لگا رہے ہیں۔
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو حال ہی میں قرضہ دیا ہے اس لئے بنگالی بابو زیادہ اکڑ رہے ہیں۔
 
172 رنز کا ہدف کافی معقول ہے۔
پچ کی صورتحال بھی مناسب ہے باآسانی نہ سہی لیکن کافی حد تک قابل تعاقب ہے۔
چلیں اور کچھ نہیں تو وارث بھائی کہ سہہ پہر و شام تو رنگین ہو ہی جائے گی۔ شام کا البتہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔
 
لنکا 148/4
16 اوورز

24 گیندوں میں 24 درکار

لٹن کمار داس کا شکریہ جنہوں نے دو کیچ چھوڑ کر لنکن ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش کے سیف الدین نے اپنے اوور میں 22 اسکور دیئے ہیں۔
سری لنکا کے جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
 
Top