محمد وارث

لائبریرین
دو عمدہ سیمی فائنلز دیکھنے کو ملیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم انجریز کا شکار ہو رہی ہے اور ان کے دو عمدہ کھلاڑی باہر ہو چکے ہیں، نیوزی لینڈ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

دوسری طرف، آسٹریلیا کی ٹیم فارم میں واپس آئی ہے اور پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فارم میں ہے سو یہ ٹکراؤ بھی جاندار رے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ آپ کے شہر میں کوئی بگا دال چاول والا ہے۔ اس کے دال چاولوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟
ارے آپ کیسے جانتے ہیں۔ کالج کے دنوں میں یہی بگے کے دال چاول لنچ کے طور پر کھایا کرتا تھا، اب شاید اس کی آل اولاد یہی کام کرتی ہے لیکن مجھے کھائے ہوئے مدتیں بیت گئیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے صاحب ہم تو نہایت چھوٹے درجے کے کسان ہیں۔
جتنی مونجھی ہوئی اس سے زائد کا خرچہ اٹھا رکھا تھا۔ بمشکل اتنی ہی گھر رکھی ہے جتنے سے سال بھر کے چاول کافی ہوں کجا فی بوری منافع گننا۔ بلکہ اب تو یہ فکر لگی ہے گندم کا خرچہ بھی کیا جائے یا پھر نہیں کھادوں کی قیمتوں میں سو گنا کے قریط اضافہ ہو چکا ہے اور ڈیزل الگ مہنگا جبکہ گندم شاید سستی ہی ہوجائے۔
قبلہ چلیں آپ کے گھر کے چاول تو ہیں۔ میں فی بوری ریٹ میں اس لیے دلچسپی لیتا ہوں کہ ہر سال نومبر دسمبر میں پانچ چھ بوریاں خریدنی پڑتی ہیں،اور یکمشت رقم ادا کرنی پڑتی ہے، اللہ اللہ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
مبارک ہو پاکستانیوں کو۔
ویسے ہندوستانی ٹیم بھی بہت اچھی ہے اور اتفاق سے دو میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث اس طرح مذاق اڑائے جانے کے قابل تو نہیں بن جاتی!
جزاک اللہ خیر
اُستادِ محترم بہت بہت شکریہ ۔۔
بالکل درست کہا آپ نے ہندوستان کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے ۔مذاق نہیں اُڑانا چاہیے ۔۔آپکا جذبہ حبُ الوطنی قابلِ ستائش ہے ۔۔🥰🥰
ہمیں بھی پاکستانی ہونے کے ناطے اگر پاکستان کا مذاق اُڑایا جائے تو بہت بُرا محسوس ہوتا ہے ۔۔۔
 
سید عاطف علی

اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈیا کی ٹیم اب بھی موقع ملنے پر کپ اور فائنل جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ لیکن سوشل میڈیائی طوفان کو روکنابھی بہت مشکل ہے ۔
دونوں ہی اطراف سطحی افکار و جذبات کی کی ایک بڑی مارکیٹ موجود ہے جہاں یہ میڈیائی سکے چلتے ہیں ۔
 
مبارک ہو پاکستانیوں کو۔
ویسے ہندوستانی ٹیم بھی بہت اچھی ہے اور اتفاق سے دو میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث اس طرح مذاق اڑائے جانے کے قابل تو نہیں بن جاتی!
ویسے یہ فارمیٹ ہی مجھے پسند نہیں، بیس اوورز میں اپنی درست صلاحیت کا مظاہرہ مشکل ہی ہے۔ شاید دو اننگس میں بیس بیس اوورز کے فارمیٹ کا میچ بہتر ہو

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی ٹیم بہت ہی شا ندار ہے۔اور میں شاید پچھلے برس ہاردیک پانڈیا کے اس بیان سے بھی سہمت ہوں کہ"اگر اس وقت انڈیا دو ٹیمز بھی بنا دے تو دونوں ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہوں گی" ۔ یقیناً اسوقت انڈیا کے پاس خوب ٹیلنٹ ہے۔ اور اگر انڈیا اور پاکستان کی موجودہ ٹیمز 10 میچز کھیلیں تو 8 مرتبہ انڈیا ہی جیتے گی۔لیکن یہ مذاق تک نوبت آنے میں زیادہ ہاتھ انڈین میڈیا اور سابقہ کھلاڑیوں کا ہے جبکہ آپ والک اوور جیسی فضول باتیں کریں گے تو یہ تو ہوگا۔۔

اور جہاں تک یہ فارمیٹ کی بات ہے تو اسے پسند نا پسند آپکی ذاتی خیال ہے۔ اب کرکٹ میں یہی فارمیٹ رول کرے گا۔ بلکہ شاید بات ہنڈرڈ یا ٹی 10 تک چلا جائے۔ اور اب تو کرکٹر بھی اسی فارمیٹ میں صلاحیت دیکھانے کے لئے بن رہے ہیں جسکی بہترین مثال ڈیوڈ وارنر اور بھمرا وغیرہ ہیں جنہوں نے آغاز ٹی ٹوئنٹی سے ہی کیا اور سپشلسٹ ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے اپنی صلاحیت کو اس طرز کی کرکٹ سے مزید نکھار کر باقی فارمیٹ میں بھی بھرپور کامیابی سمیٹی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مبارک ہو پاکستانیوں کو۔
ویسے ہندوستانی ٹیم بھی بہت اچھی ہے اور اتفاق سے دو میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث اس طرح مذاق اڑائے جانے کے قابل تو نہیں بن جاتی!
ویسے یہ فارمیٹ ہی مجھے پسند نہیں، بیس اوورز میں اپنی درست صلاحیت کا مظاہرہ مشکل ہی ہے۔ شاید دو اننگس میں بیس بیس اوورز کے فارمیٹ کا میچ بہتر ہو
آپ کی بات درست ہے کہ مذاق نہیں اڑانا چاہیے مگر یہ دو طرفہ معاملہ ہے۔ مجھے خود بھارتی ٹیم بہت پسند ہے اور ابھی اسے نمیبیا کے خلاف سپورٹ کر رہا ہوں۔
 
فاخر

محفلین
اگر ایسا ہوگیا تو پھر ارنب گوسو امی اور سدھیر چودھری جیسے دو ٹکے کے بھگوا صحافی پورا ’’برِ اعظم افریقہ ‘‘ ہی فتح کرلیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاباش نمیبیبا والو۔ اب اگر تم ہار بھی جاؤ، جو کہ تمہیں ہارنا ہی، تو کوئی افسوس نہیں ہو گا۔
 
زیک

مسافر
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستانی ٹیم بہت ہی شا ندار ہے۔اور میں شاید پچھلے برس ہاردیک پانڈیا کے اس بیان سے بھی سہمت ہوں کہ"اگر اس وقت انڈیا دو ٹیمز بھی بنا دے تو دونوں ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہوں گی" ۔ یقیناً اسوقت انڈیا کے پاس خوب ٹیلنٹ ہے۔ اور اگر انڈیا اور پاکستان کی موجودہ ٹیمز 10 میچز کھیلیں تو 8 مرتبہ انڈیا ہی جیتے گی۔لیکن یہ مذاق تک نوبت آنے میں زیادہ ہاتھ انڈین میڈیا اور سابقہ کھلاڑیوں کا ہے جبکہ آپ والک اوور جیسی فضول باتیں کریں گے تو یہ تو ہوگا۔۔
میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا نہ ہی کوئی کرکٹ کی خبریں پڑھتا ہوں۔ میرا اس ٹورنامنٹ سے تعلق محض اپنے پاکستانی دوستوں کی سوشل میڈیا(بشمول اردو محفل) پوسٹس تک محدود رہا۔ اس تجربے کے حساب سے یہ بدترین ٹورنامنٹ تھا جو محض ٹرولنگ پر مشتمل تھا۔ اتنا برا حال پہلے کبھی نہیں دیکھا
 
فہیم

لائبریرین
ارے آپ کیسے جانتے ہیں۔ کالج کے دنوں میں یہی بگے کے دال چاول لنچ کے طور پر کھایا کرتا تھا، اب شاید اس کی آل اولاد یہی کام کرتی ہے لیکن مجھے کھائے ہوئے مدتیں بیت گئیں۔ :)
آج کل کے دور میں انٹرنیٹ نے ایسے کئی لوگوں کو مشہور کردیا ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
۔ میرا اس ٹورنامنٹ سے تعلق محض اپنے پاکستانی دوستوں کی سوشل میڈیا(بشمول اردو محفل) پوسٹس تک محدود رہا۔ اس تجربے کے حساب سے یہ بدترین ٹورنامنٹ تھا جو محض ٹرولنگ پر مشتمل تھا۔
کرکٹ کا ایونٹ ہر درجے کی ایک کیفیت رکھتا ہے خصوصا پاک و ہند ۔ظاہر ہے کہ یہ بنیادی طور پر ایک کھیل ہے اور اسے کھیل کی خالص بنیاد پر دیکھا جانا چاہیئے اور یہ بھی اظہر (ظاہر تر ) ہے کہ اگر آپ اسے پاک و ہند کے اس ٹرولنگ والے درجے میں دیکھیں گے تو آپ کو یہی نظر آئے گا ۔اس سے قطع نظر سپورٹس کے اس ایونٹ میں کئی چیزیں قابل مشاہدہ بھی ہیں جن سے دیکھنے والے اور کھیل کو سمجھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں ۔ آپ کی توجہ شاید کرکٹ سے زیادہ ٹرولنگ پر رہی تو الگ بات ہے :) ۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا نہ ہی کوئی کرکٹ کی خبریں پڑھتا ہوں۔ میرا اس ٹورنامنٹ سے تعلق محض اپنے پاکستانی دوستوں کی سوشل میڈیا(بشمول اردو محفل) پوسٹس تک محدود رہا۔ اس تجربے کے حساب سے یہ بدترین ٹورنامنٹ تھا جو محض ٹرولنگ پر مشتمل تھا۔ اتنا برا حال پہلے کبھی نہیں دیکھا
واقعی بھارت کا اس سے زیادہ برا حال پہلے کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نہیں دیکھا 😂
 
اے خان

محفلین
میں نے کوئی میچ نہیں دیکھا نہ ہی کوئی کرکٹ کی خبریں پڑھتا ہوں۔ میرا اس ٹورنامنٹ سے تعلق محض اپنے پاکستانی دوستوں کی سوشل میڈیا(بشمول اردو محفل) پوسٹس تک محدود رہا۔ اس تجربے کے حساب سے یہ بدترین ٹورنامنٹ تھا جو محض ٹرولنگ پر مشتمل تھا۔ اتنا برا حال پہلے کبھی نہیں دیکھا
نہیں زیک ایسا بھی نہیں بہت خوبصورت لوگ دیکھنے کو ملے سکرین پر بالکل نیچرل نیچرل
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں زیک ایسا بھی نہیں بہت خوبصورت لوگ دیکھنے کو ملے سکرین پر بالکل نیچرل نیچرل
سوائے اس کے کہ ایک ٹاس ہارنے والا کپتان دوسرے کپتان سے بر ملا کہے کہ ۔یو ول بال فرسٹ ۔
اور اس پر انتظامیہ خاموش بھی رہے۔ آج کی کر کٹ وہ نہیں جو آپ پہلے کی طرح ایمپائر سے جھگڑ سکیں ۔
 
Top