جاسم محمد

محفلین
کرکٹ کا ایونٹ ہر درجے کی ایک کیفیت رکھتا ہے خصوصا پاک و ہند ۔ظاہر ہے کہ یہ بنیادی طور پر ایک کھیل ہے اور اسے کھیل کی خالص بنیاد پر دیکھا جانا چاہیئے اور یہ بھی اظہر (ظاہر تر ) ہے کہ اگر آپ اسے پاک و ہند کے اس ٹرولنگ والے درجے میں دیکھیں گے تو آپ کو یہی نظر آئے گا ۔اس سے قطع نظر سپورٹس کے اس ایونٹ میں کئی چیزیں قابل مشاہدہ بھی ہیں جن سے دیکھنے والے اور کھیل کو سمجھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں ۔ آپ کی توجہ شاید کرکٹ سے زیادہ ٹرولنگ پر رہی تو الگ بات ہے :) ۔
رہی بات ٹرولنگ کی تو انڈین میڈیا اور وہاں کے انتہا پسند کرکٹ تماش بینوں کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم برسوں ٹرولنگ کا شکار رہی ہے۔

یہ جو ا س بار سوشل میڈیا پر اتنا کچھ ہوا یہ سب اُسی کا ردِ عمل تھا۔
موقع موقع والی ٹرولنگ تو کئی سالوں سے پاکستان ٹیم کے خلاف ہو رہی ہے اور اس سال بھی ہوئی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
بھیا اب ایسی بھی اندھی نہیں چل رہی ۔۔۔پاکستانی ٹیم کے بارے میں صرف ایک جملہ ہی کافی ہے کے اگر وہ جیتنے کے موڈ میں ہوں تو دنیا کی کوئی ٹیم اسے نہیں ہرا سکتی ۔۔۔بس موڈ کی بات ہے جو آج کل بنا ہوا ہے ۔۔۔ ;)
موڈ سے زیادہ کپتان اعظم کا ڈنڈا کار فرما لگ رہا ہے۔ و اللہ اعلم
 
محمد وارث

لائبریرین
موقع موقع والی ٹرولنگ تو کئی سالوں سے پاکستان ٹیم کے خلاف ہو رہی ہے اور اس سال بھی ہوئی ہے
فرق جان کر جیو جناب!

وہ صرف ٹرولنگ نہیں ہے بلکہ کیپٹل ازم اور کمرشل ازم کی انتہا ہے۔ آپ کو بھی علم ہوگا ہی کہ کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ رقم براڈ کاسٹرز انوسٹ کرتے ہیں، ملینز آف ڈالرز کی ڈیلیں ہوتی ہیں اور پھر یہی براڈ کاسٹرز ایک لگا کر پانچ دس کماتے ہیں۔ کرکٹ میچوں کے دوران ایک ایک سیکنڈ ایڈ کی قیمت کروڑوں میں جاتی ہے۔ ابھی آج ہی شاید کوئی رپورٹ تھی کہ پاکستان انڈیا کا میچ ٹی وی پر دیکھا جانے والا سب سے بڑا میچ تھا۔ آپ ذرا اندازہ لگائیں کہ اس میں کتنی رقم کا عمل دخل رہا ہوگا۔ ٹی وی کمپنیاں تو ہر وقت "موقع موقع" کے موقع کی تلاش میں ہونگی۔ اور اپنے نفع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار۔

اور دوسری طرف، ہمارے سوشل میڈیا ٹرولرز، نرے بدھو، کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے۔ ہر وقت گالم گلوچ ہر وقت دست و گریباں، اور حاصل حواصل صفر!
 
اکمل زیدی

محفلین
موڈ سے زیادہ کپتان اعظم کا ڈنڈا کار فرما لگ رہا ہے۔ و اللہ اعلم
ایسی بات نہیں ہے جب بھی ٹیم کی اچھی کیمسٹری بن جاتی ہے یہ ایسے ہی پرفارم کرتے ہیں تاریخ گواہ ہے مگر جہاں ۔۔۔میں میں ---شروع ہوئی یا سیاست نے ڈیرہ جمایا وہیں ستیاناس شروع (انڈیا کی ٹیم کے ساتھ بھی اسی طرح کا ہے اور اس کی بیڈ پرفارمنس میں بھی کوئ ایسا فالٹ ہے) ۔ ۔ خدا کرے سب سلامت رہے اسی طرح ۔۔الہی آمین (تدوین :آخری جملہ انڈیا کے لیے نہ سمجھا جائے یہ صرف پاکستان کے لیے ہے ۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
وہ صرف ٹرولنگ نہیں ہے بلکہ کیپٹل ازم اور کمرشل ازم کی انتہا ہے۔ آپ کو بھی علم ہوگا ہی کہ کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ رقم براڈ کاسٹرز انوسٹ کرتے ہیں، ملینز آف ڈالرز کی ڈیلیں ہوتی ہیں اور پھر یہی براڈ کاسٹرز ایک لگا کر پانچ دس کماتے ہیں۔ کرکٹ میچوں کے دوران ایک ایک سیکنڈ ایڈ کی قیمت کروڑوں میں جاتی ہے۔ ابھی آج ہی شاید کوئی رپورٹ تھی کہ پاکستان انڈیا کا میچ ٹی وی پر دیکھا جانے والا سب سے بڑا میچ تھا۔ آپ ذرا اندازہ لگائیں کہ اس میں کتنی رقم کا عمل دخل رہا ہوگا۔ ٹی وی کمپنیاں تو ہر وقت "موقع موقع" کے موقع کی تلاش میں ہونگی۔ اور اپنے نفع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار۔
پاکستان انڈیا میچ براڈکاسٹنگ کے دوران اشتہار کی قیمت کیا رہی ہو گی؟
 
م حمزہ

محفلین
واقعی شعیب ملک اور وسیم اکرم کی بیگمات کیلئے حب الوطنی اور حب الخاوندی کے درمیان انتخاب کرنا کافی مشکل کام ہے 😂
اس سوال کا جواب ثانیہ نے جو دیا تھا یوں ہے۔
" میں چاہتی ہوں میچ ہمیشہ بھارت ہی جیتے۔ میں اسی ٹیم کو سپورٹ کروں گی۔ تاہم میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ شعیب ہمیشہ اچھا کھیل کھیلے۔"

"
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
اس سوال کا جواب ثانیہ نے جو دیا تھا یوں ہے۔
" میں چاہتی ہوں میچ ہمیشہ بھارت ہی جیتے۔ میں اسی ٹیم کو سپورٹ کروں گی۔ تاہم میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ شعیب ہمیشہ اچھا کھیل کھیلے۔"

"

اچھی بات ہے۔

کھیل تو دوستی کے فروغ کے لئے ہی ہونا چاہیے۔
 
زیک

مسافر
ایک رپورٹ کے مطابق
10 سیکنڈ کے 15 لاکھ انڈین روپے! تقابل کے لئے امریکا میں سپربول کے 30 سیکنڈ کے اشتہار ساڑھے پانچ ملین ڈالر کے بکتے ہیں۔
 
10 سیکنڈ کے 15 لاکھ انڈین روپے! تقابل کے لئے امریکا میں سپربول کے 30 سیکنڈ کے اشتہار ساڑھے پانچ ملین ڈالر کے بکتے ہیں۔
یہاں تقابل ان ممالک میں ہوتے دوسرے سپورٹس ایونٹس سے کیا جانا چاہیئے تھا۔ویسے بھی کرکٹ برطانوی کالونیوں سے باہر پنپ ہی نہیں پائی۔
 
Top