محمد وارث

لائبریرین
گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کوالیفائی کرنے کے قریب ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تین آسان میچ باقی ہیں یعنی افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ اور نیوزی لینڈ یہ تینوں میچ جیت سکتا ہے۔ گو اس وقت ٹیبل میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے لیکن ان کےبقیہ دونوں میچز سخت ہیں یعنی انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اور یہ میچ جیتنا اور کوالیفائی کرنا ان کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
 
انگلینڈ کی ٹیم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ان کو اس ورلڈ کپ میں سب سے مضبوط ٹیم کیوں سمجھا جا رہا ہے۔ جس طرح پہلے 10 اوورز میں انگلینڈ کے 47 رنز اور 3 آؤٹ تھے کوئی اور ٹیم ہوتی تو شاید 120-130 تک ٹوٹل لے کر جاتی لیکن لیکن انگلینڈ 163 تک اپنا اسکور لے گیا۔

دوسری طرف اس میچ کے بعد دوسری ٹیموں کے لیے ایک امید کی کرن یہ بھی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ضرور ہے لیکن ان کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ایک تو سری لنکا نے پہلے 10 اوورز میں میچ پر گرفت بنا کر اس کو نکل جانے دیا دوسرا تعاقب کرتے ہوئے وہ اتنا دور نہیں رہ گئے تھے اور آخری 6اوورز میں 60 رنز یا پھر 3 اوورز میں 34 رنز بن سکتے تھے۔ سری لنکا کے ہاتھ سے موقع نکل گیا لیکن کوئی بھی ان فارم ٹیم بہتر کھیل کر ا نگلینڈ کو زیر کر سکتی ہے۔
بہترین تبصرہ قبلہ
بہت لاجواب
 
ٹورنامنٹ دھیمی رفتار سے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے اور میں کبھی مقابلہ دیکھ پا رہا ہوں اور کبھی نہیں۔ لیکن محفل پر حاضر ہو کرتازہ ترین صورتحال کی خیر خبر مل جاتی ہے۔ مزید برآں ذاتی معلومات کی تحدیث بھی ہو جاتی ہے۔ قبلہ وارث صاحب کے درج بالا مراسلات سے اس وقت تک کی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ بہت شکریہ۔
۔۔۔
مزید خبر یہ ہے کہ 2019 میں حکومت نمیبیا نےحکومت پاکستان کی ایک ہاتھی مہیا کرنے کی درخواست بغیر کسی وجہ کے رد کر دی تھی۔ ;)
 
سیما علی

لائبریرین
گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کوالیفائی کرنے کے قریب ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تین آسان میچ باقی ہیں یعنی افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ اور نیوزی لینڈ یہ تینوں میچ جیت سکتا ہے۔ گو اس وقت ٹیبل میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے لیکن ان کےبقیہ دونوں میچز سخت ہیں یعنی انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اور یہ میچ جیتنا اور کوالیفائی کرنا ان کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
بہت بہترین تبصرہ
جیتے رہیے وارث میاں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
دوسری طرف اس میچ کے بعد دوسری ٹیموں کے لیے ایک امید کی کرن یہ بھی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ضرور ہے لیکن ان کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ایک تو سری لنکا نے پہلے 10 اوورز میں میچ پر گرفت بنا کر اس کو نکل جانے دیا دوسرا تعاقب کرتے ہوئے وہ اتنا دور نہیں رہ گئے تھے اور آخری 6اوورز میں 60 رنز یا پھر 3 اوورز میں 34 رنز بن سکتے تھے۔ سری لنکا کے ہاتھ سے موقع نکل گیا لیکن کوئی بھی ان فارم ٹیم بہتر کھیل کر ا نگلینڈ کو زیر کر سکتی ہے۔
سری لنکا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 5 ویں وکٹ تک ہمیں یقین تھا کہ کھیل ابھی بھی سری لنکا کے ہاتھ میں ہے۔ لیکن چھٹی وکٹ کے بعد ساری امیدیں دم توڑ گئیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مزید خبر یہ ہے کہ 2019 میں حکومت نمیبیا نےحکومت پاکستان کی ایک ہاتھی مہیا کرنے کی درخواست بغیر کسی وجہ کے رد کر دی تھی۔ ;)
یہ افریقی ہاتھی ہیں بھئی ایشیائی ہاتھیوں کی طرح نہیں ، اچھا ہی کیا نمیبیا نے ،،، صحرائی ہاتھی اکھاڑ پچھاڑ مچا دیتا تو ۔
 
جاسم محمد

محفلین
گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کوالیفائی کرنے کے قریب ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تین آسان میچ باقی ہیں یعنی افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ اور نیوزی لینڈ یہ تینوں میچ جیت سکتا ہے۔ گو اس وقت ٹیبل میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے لیکن ان کےبقیہ دونوں میچز سخت ہیں یعنی انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اور یہ میچ جیتنا اور کوالیفائی کرنا ان کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مزید خبر یہ ہے کہ 2019 میں حکومت نمیبیا نےحکومت پاکستان کی ایک ہاتھی مہیا کرنے کی درخواست بغیر کسی وجہ کے رد کر دی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس وقت نمیبیا کے حوالہ سے کافی منفی خبریں چل رہی ہیں جن میں سے اکثر فیک نیوز ہیں جیسے یہ والی

البتہ یہ ہاتھی والی خبر مستند لگتی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا میچ شروع ہوا چاہتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
 
Top