شمشاد

لائبریرین
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کا فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہوا چاہتا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلیا پاکستان سے جیت کر فائنل میں پہنچا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ٹاس جیتنے پر جیتنے کا امکان 59 فی صد ہے۔

Smart-Select-20211114-214414-Google.jpg
 
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کینگروز نے سیمی فائنل والی ٹیم ہی اتاری ہے جبکہ کیویز کو ایک فورسڈ تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ ڈیون کون وے کی جگہ ٹم سٹیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔
 
السلام علیکم

آج آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
آسٹریلیا۔

اگر آسٹریلیا جیتا تو پاکستان کی ہار کا افسوس مزید کم ہو جائے گا کہ ایک چمپئین سے ہارے تھے۔ باقی نیوزی لینڈ سے بدلہ ابھی رہتا ہے اور تب تک مکمل ختم نہیں ہو گا جب تک وہ اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے۔
 
دس اوورز کے بعد 57/1

اب تو سارے بندھن توڑ کر باؤنڈریز کا ڈانس شروع کر دینا چاہیے کیویزکو۔۔
175 سے نیچے تو کافی کم امکانات ہیں میچ کے دلچسپ ہونے کے۔
 
Top