ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

کیویز اگر زیادہ رنز بناتے تو شاید بات بن جاتی۔
اصل میں کیویز کے ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں۔
حقیر پرتقصیر فقیر بابا جی مارٹن اسٹیفن مکللم صاحب مدظلہ علیہ گدی نشین ویلنگٹن شریف
انہوں نے بتایا تھا کہ دیکھو "کسی کو دکھ مت پہنچاؤ"۔ جب تم جیتتے ہو تو دوسری ٹیم کے ہارنے سے اس کھلاڑی اور قوم کو دکھ پہنچتا ہے۔۔
جیسا کہ 2015 میں انہوں نے یہ غلطی کی تو اے بی ڈی وی جیسا بندہ بھی رو پڑا۔اور باقی پروٹیز الیون کا کیا تذکرہ کرنا۔
اسلئے تب سے کیویز نے اصول بنا رکھا کہ لیگ میچز جیت جائے لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی مت جیتنا۔
اب پتہ نہیں 2015 کے سیمی فائنل والی غلطی کا پرائشتج کیسے کرینگے۔
 
یاز

محفلین

یعنی کہ کیویز کا ماٹو ہی یہ ہوا
مسجد ڈھا دے، مندر ڈھا دے، ڈھا دے جو کج ڈھیندا
اک بندے دا دل نہ ڈھاویں، رب دلاں وچ رہندا
 
یاز

محفلین
بہوئیں ہمیشہ میکے کا ہی ساتھ دیتی ہیں چاہے جتنی بھی اچھی ہوں
ثانیہ مرزا کی مثال آپ کے سامنے ہے
ہممم۔ بات تو خدا لگتی ہے۔
اسی کا کنورس کچھ یوں کہ
اگر شعیب ملک کو بھارت کی بہو سمجھ لیویں تو اس نے تو سسُرال ہی کا ساتھ دیا ہے ویسے :D۔
 
کل کالی آندھی کے دو دو امتحان ہیں۔
پہلا صنف نازک کا کیویز لیڈیز کیساتھ
(یہاں واضح کردوں کہ وہ بابا جی اصول صرف مردوں پر لاگو ہوتا ،یہ ترقی پسند ،فیمینسٹ ٹائپ خواتین ہیں یہ بابوں کو نہیں مانتی۔)
دوسرا شرقی انڈیا سے۔
 
میکے اور سسرال کا جوڑ پڑے تو اچھی بہوئیں سسرال کا ساتھ دیتی ہیں۔
بہوئیں ہمیشہ میکے کا ہی ساتھ دیتی ہیں چاہے جتنی بھی اچھی ہوں
ثانیہ مرزا کی مثال آپ کے سامنے ہے
حمیرا نے جواب دے دیا ہے اس کا :)

اصل میں یازبھائی نے وہاں لفظ اچھی بہو لکھا ہے
جبکہ آپ اچھی بیٹی کا بتا رہی ہیں۔
ویسے تو اچھی بہو پاکستان میں کہیں نہیں ملے گی لیکن اگر ثانیہ بھابھی کے متعلق آپ محلے کی کسی بھی آنٹی سے دریافت کر لیں تو آپکو معلوم پڑے کہ وہ کس قسم کی بہو ہیں۔
 
آخری تدوین:
کالی آندھی نے کیوی کڑیوں کو 144 کا ٹارگٹ دیا ہے کافی مشکل ہدف ہے جی۔
لگتاہے کیوی کڑیاں بھی کل منڈوں کو ویلنٹگن ہوائی اڈے پر مل رہی ہونگی۔
 
اگر تویہی پچ دوسرے میچ کے لئے استعمال کی گئی جو کہ بظاہراََ لگ بھی رہا تو آج شام کو ونیکھیڈے میں گیل اسٹورم متوقع ہے۔
ساتھ ہی روہت،شیکھر،کوہلی کیطرف سے رنز کی برسات بھی۔
 
Top