ورلڈ ٹی 20 ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

یاز

محفلین
اور وہ اسپیل ٹرک کی وہ بتی ہے جس کے پیچھے لگ کر قوم وہاب صاب چار سال مزید برداشت کرے پھر موہالی کی طرز پر شائد ایک اور اچھا اسپیل ہوجائے-‏‎
جی جی۔ میں بھی یہی کہنے لگا تھا کہ اس کے بدلے گویا ہر گناہ معاف ہو گیا لمبے عرصے تک۔
 
پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ آج آسٹریلیا کو سپورٹ کریں.
کیونکہ آج کل حالت یہ ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ جیب میں رکھ کر دعا کریں کہ لاٹری نکل آئے تو جیب سے لاٹری کا ٹکٹ ہی نکل جائے.
 
arifkarim

معطل
جی جی۔ میں بھی یہی کہنے لگا تھا کہ اس کے بدلے گویا ہر گناہ معاف ہو گیا لمبے عرصے تک۔
یہ بھی ایک عجیب المیہ ہے۔ دیگر ممالک میں ہر کھلاڑی کا طویل مدت پہ محیط کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں انتخاب ہوتا ہے۔ اور ایک ہمارا پاکستان کرکٹ بورڈ ہے جو صرف ایک میچ میں واضح کارکردگی دکھانے پر اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔ اور پوری قوم کو آئندہ آنے والے میچز میں ذلیل و رسوا کرتا ہے۔
 
یاز

محفلین
پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ آج آسٹریلیا کو سپورٹ کریں.
کیونکہ آج کل حالت یہ ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ جیب میں رکھ کر دعا کریں کہ لاٹری نکل آئے تو جیب سے لاٹری کا ٹکٹ ہی نکل جائے.

جی بھائی! یہی تو ہم کر رہے ہیں۔
میں نے کبھی شرط نہیں لگائی، ورنہ چند روپلی بھی آج آسٹریلیا پہ لگا دیتا۔
 
arifkarim

معطل
کیونکہ آج کل حالت یہ ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ جیب میں رکھ کر دعا کریں کہ لاٹری نکل آئے تو جیب سے لاٹری کا ٹکٹ ہی نکل جائے.
آپکو مذاق سوجھ رہا ہے۔ یہاں مغرب میں تو کئی کئی کروڑ ڈالر کی لاٹری جیتنے والے ’’خوش قسمت‘‘ احباب کی قسمت اتنی مہربان گزری ہے کہ وہ اپنا لاٹری ٹکٹ واقعی واشنگ مشین، کوڑے اور راستے کی نظر کر چکے ہیں :ROFLMAO:
 
یاز

محفلین
کیونکہ آج کل حالت یہ ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ جیب میں رکھ کر دعا کریں کہ لاٹری نکل آئے تو جیب سے لاٹری کا ٹکٹ ہی نکل جائے.

اسی ضمن میں خواجہ حیدر علی آتش صاحب فرماتے ہیں کہ
نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتش
برستی آگ، جو باراں کی آرزو کرتے
 
اس دفعہ آسٹریلوی ٹیم سب سے بےکار ٹیم ہے ۔ پاکستان جیت بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آسٹریلوی ٹیم انڈیا کو نہیں ہرا سکتی۔ تو پھر "دھوکہ دھوکہ" پر ہی خوش ہم۔۔۔:p
 
یاز

محفلین
ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مجھے آج کی شکست منظور و مقبول ہے-‏‎
نہیں۔
یعنی اگر جیت گئے تو سمجھیں جیسے کیریئر کو تھوڑا سا ایزی لوڈ مل گیا۔
رسواکن ہار ہوئی تو شانِ بے نیازی سے استعفیٰ کی یوں پیشکش گویا احسان کر رہے ہوں۔
 
Top