ورلڈ کپ کا فائنل

نبیل

تکنیکی معاون
انتہائی لغو اور بے کار رپورٹ ہے۔ پتا نہیں لوگوں کو کیا ملتا ہے ہر معاملے کو اسلام اور کفر کی جنگ بنا کے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک دم تھرڈ کلاس اور بکواس کالم لکھا گیا ہے۔ پتہ نہیں‌کیا ملتا ہے ایسی فضول باتیں لکھ کر :( یہی تبصرہ میں نے کالم نگار کے رابطے میں کر دیا ہے
قیصرانی
 

آصف

محفلین
شپیگل کے مطابق آج فیفا نے میترازی کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کل انٹرویو میں زیدان نے کہا ہے کہ میترازی نے اسکو ماں اور بہن کی گالیاں دی تھیں۔ اس نے کہا کہ "یہ ایسے الفاظ تھے جنہوں نے مجھے احساسات کی گہرائیوں تک مجروح کر دیا۔ ایسے الفاظ سننے سے بہتر تھا کہ میں اپنے منہ پر مکہ کھا لیتا۔ اس نے یہ الفاظ کہے، پھر دوبارہ کہے، پھر تیسری دفعہ کہے۔"

شپیگل کے مطابق اس گفتگو میں زیدان نے میترازی کا نام لینے سے بھی احتراز کیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیفا پہلے ہی زیدان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ اس کا ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز واپس لے لیا جائے گا۔ جبکہ زیدان کے کل کے ٹی وی انٹرویو کے بعد اب میتراتزی کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہو جائیں گے اور دونوں کھلاڑیوں کو 20جولائی کو فیفا کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

میتراتزی آہستہ آہستہ اپنے کرتوت کا اعتراف کر رہا ہے۔ اب اس کا کہنا ہے کہ اس نے زیدان کی ماں کے متعلق نہیں، صرف اس کی بہن کے متعلق کچھ کہا تھا۔ ابھی اس نے کسی مذہبی یا نسلی تعصب کی بات کرنے کا اعتراف نہیں کیا۔ زیدان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک جانب فیفا نے نسل پرستی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے اور دوسری جانب اٹلی کے ایک وزیر کا بیان آیا ہے کہ اٹلی کی ٹیم نے فرانس کی کالوں، مسلمانوں اور کمیونسٹوں پر مشتمل ٹیم کو شکست دی ہے۔

ان سب باتوں کے باوجود میں یہی سمجھتا ہوں کہ زیدان نے غلط کیا تھا۔ وہ ایک لمحے کی چوک کی وجہ سے اپنی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار بنا اور جو عظمت اس کے حصے میں آنی تھی، وہ بھی گنوائی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ زیدان نے پہلی مرتبہ ایسی حرکت نہیں کی بلکہ ایک سے زائد مواقع پر ایسا ہو چکا ہے۔ 1998 کے ورلڈ کپ میں سعودی عرب کے پلیئر کے خلاف خراب فاؤل کرنے پر اس پر دو میچوں کی پابندی لگائی گئی لیکن یہ بات اس ورلڈکپ کے فائنل میں زیدان کی کارکردگی کے باعث دب گئی تھی۔
 

زیک

مسافر
سننے میں آیا ہے کہ سعودی عرب کے کھلاڑی نے بھی اس وقت زیدان کو کچھ الٹا پلٹا کہا تھا شاید اس کے بربر ہونے کے حوالے سے جو زیدان برداشت نہیں کر سکا۔
 
Top