فہد اشرف

محفلین
محفل پہ ورڈل اور اردل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ لڑی بنائی جا رہی ہے۔ آپ لوگ اپنے نتائج یہاں شئیر کریں تا کہ صفحۂ کوائف کی بے رنگی برقرار رہ سکے۔
ٹیگز
نوٹ۔ چونکہ اس گیم میں روازانہ ایک لفظ دیا جاتا ہے اور وہ لفظ سب کےلیے یکساں ہوتا ہے اس لیے یہاں صرف رنگین باکس ہی شیئر کریں لفظ نہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
پتا نہیں میں نے اردو والی ایک ہی بار کھیلی ہے، لیکن ڈبے کاپی کرنے یعنی شیئر کرنے کا آپشن آیا ہی نہیں۔ انگلش بھی دو تین بار کھیلی اور بس، اصل میں اس میں انتظار بہت کرنا پڑتا ہے یعنی اگلے لفظ کے لیے پورا دن۔ یہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے اور یہی شاید نقص۔ :)
 
سید ذیشان

میں تو دفتر جاتے ہوئے صبح ورڈل/اردل کا صفحہ کھول دیتا ہوں۔ سفر اچھا کٹ جاتا ہے۔ 🙂
 
فہد اشرف

محفلین
پتا نہیں میں نے اردو والی ایک ہی بار کھیلی ہے، لیکن ڈبے کاپی کرنے یعنی شیئر کرنے کا آپشن آیا ہی نہیں۔ انگلش بھی دو تین بار کھیلی اور بس، اصل میں اس میں انتظار بہت کرنا پڑتا ہے یعنی اگلے لفظ کے لیے پورا دن۔ یہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے اور یہی شاید نقص۔ :)
گیم مکمل ہونے پہ شیئر کا آپشن آتا ہے اگر نہ آئے تو پیج ریفریش کرنے پہ آ جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے میرا سوال یہ ہے کہ نتیجہ شیئر کرنے پر کچھ کے ڈبے سیاہ اور کچھ کے سفید کیوں ظاہر ہوتے ہیں، میرے اور ذیشان صاحب کے سفید ہیں باقی حضرات کے سیاہ۔ زرد اور سبز ڈبے سب کے ایک جیسے ہی ہیں۔
 
اس کی وجہ ہے ڈارک موڈ
Wordle 215 5/6

⬜🟩⬜⬜⬜
⬜🟩⬜⬜🟩
⬜🟩⬜⬜🟩
🟨⬜⬜⬜⬜
🟩🟩🟩🟩🟩
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک مزید سوال بھی ہے کہ نتیجہ شیئر کرتے ہوئے یہاں ڈبوں کی ترتیب ریورس کیوں ہو جاتی ہے، یعنی یہاں ڈبوں کی ترتیب اردو رسم الخط کے طور پر دائیں سے ظاہر ہوتی ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایک مزید سوال بھی ہے کہ نتیجہ شیئر کرتے ہوئے یہاں ڈبوں کی ترتیب ریورس کیوں ہو جاتی ہے، یعنی یہاں ڈبوں کی ترتیب اردو رسم الخط کے طور پر دائیں سے ظاہر ہوتی ہے؟
جی ہاں، اردو کی وجہ سے محفل میں متن کی ڈیفالٹ سمت دائیں سے بائیں ہے، یوں یہ ڈبے بھی دائیں سے بائیں ظاہر ہوتے ہیں۔ بائیں سے دائیں کرنے کے لیے اِنھیں بطور کوڈ پیش کیا جا سکتا ہے:
کوڈ:
Wordle 215 3/6

⬛🟩⬛🟨⬛
⬛🟩🟨🟩🟨
🟩🟩🟩🟩🟩
 
آخری تدوین:
Top