زیک

مسافر
اگر آپ ورڈپریس استعمال کر رہے ہیں تو اس کے کونسے پلگ‌ان آپ کے استعمال میں ہیں؟

میں دو مختلف بلاگز پر یہ پلگ‌ان استعمال کر رہا ہوں:

سوشل پرائیویسی: بلاگ کے مخلتف حصوں کو پرائیویٹ رکھنے کے لئے۔
سلم‌باکس2: تصاویر بڑے سائز میں صفحے کے سامنے ہی دکھانے کو۔
اباؤٹ می: میرے مختلف لنکس سائڈبار میں۔
ایمزون فیڈ: کسی بھی پوسٹ سے متعلقہ ایمزون کے روابط۔
اے‌وی‌این ایمزون: میری ایمزون وش‌لسٹ کے لئے۔
کولاپسنگ آرکائیوز: کہ مہینوں کی آرکائیو کم جگہ لیں۔
کنٹیکٹ فارم 7: رابطہ فارم
ایزی ایڈسنس: گوگل ایڈسنس کے لئے۔
ایفیشنٹ ریلیٹڈ پوسٹس: کسی بھی پوسٹ سے متعلقہ دوسری پوسٹس کے لنک۔
گوگل اینلیکیٹر: گوگل analytics اکاؤنٹ کے لئے۔
گوگل ایکس‌ایم‌ایل سائٹ‌میپس: گوگل اور یاہو سرچ کے لئے سائٹ میپ
لائف‌سٹریم: میرے سوشل سائٹس سے فیڈز
نیکس‌جین گیلری: تصاویر کے لئے۔
ناؤ ریڈنگ ری‌لوڈڈ: کتابوں کے ریویو کے لئے۔
پیج لنکس ٹو: صفحات کو نئے لنک دینے کے لئے
ریکمنڈڈ ریڈنگ: گوگل ریڈر کے شیئرڈ آئٹم دکھانے کو۔
رچ ٹیکسٹ بائیوگرافی: اپنا پروفائل میں تعارف ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل کے ساتھ۔
آر‌پی‌ایکس: تاکہ تبصرہ‌نگار فیس‌بک، اوپن‌آئ‌ڈی یا ایسے دوسرے سسٹمز سے لاگ‌ان کر سکیں۔
سرچ اینڈ ریپلیس: ڈیٹابیس میں کوئ بھی ڈیٹا سرچ اور ریپلیس کرنے کو۔
سوشیبل: سوشل بک‌مارکنگ سائٹس پر بلاگ سے مواد شیئر کرنے کی سہولت قارئین کے لئے۔
تھریڈ ٹویٹر: میری ٹویٹر فیڈ اور جوابات بلاگ پر۔
ایکس‌ایم‌ایل گوگل میپس: گوگل کے نقشے بلاگ پر۔ اوپر گیلری پلگ‌ان کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر بھی نقشے پر دکھائ جا سکتی ہیں۔
 

زیک

مسافر
ایک اور پلگ‌ان جس کا استعمال ابھی شروع کیا ہے وہ ہے Now Watching۔ یہ Now Reading Reloaded سے اختراع کیا گیا میرا پلگ‌ان ہے جس کا مقصد فلموں کے ریویو ہے۔
 

زیک

مسافر
لگتا ہے کوئ اردو بلاگر ایک بھی پلگ‌ان استعمال نہیں کرتا۔

ایک اور پلگ‌ان جس کا استعمال شروع کیا ہے وہ ہے ڈبلیو‌پی‌-‌سنٹیکس جو گیشی انجن کے استعمال سے پوسٹس میں شامل کوڈ کو ہائ‌لائٹ کرتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ایک عرصے تک ورڈپریس استعمال کیا ہے آج کل بلاگر پر ہوں‌ ورنہ ضرور بتاتا۔
 

فخرنوید

محفلین
wp Video
یہ پگ ان یوٹیوب سے ویڈیوز کو اپنے ورڈ پریس بلاگ پر لگانے کے کام آتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک آپشن سے ویڈیو ڈاون لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔
 

بلال

محفلین
CommentLuv
یہ پلگ ان آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے والے کے بلاگ سے آخری تحریر آپ بلاگ پر یعنی تبصرے کرنے والے کے تبصرے کے آخر پر دیکھاتا ہے۔

Quote Comments
کسی تبصرے کا جواب دینے کے لئے یہ پلگ ان استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پلگ ان کے استعمال سے ہر تبصرہ کے ساتھ ایک بٹن Quote کا آجاتا ہے جس پر کلک کرنے سے وہ والا تبصرہ اور متعلقہ کوڈ ٹیکسٹ ایریا میں کاپی ہو جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہیں گے کہ یہ پلگ ان کسی تبصرے کا اقتباس دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

Simple CAPTCHA
اور
SI CAPTCHA for WordPress
یہ دونوں پلگ انز سپیمر کی روک تھام کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

Viper's Video Quicktags
کسی پوسٹ میں‌یو ٹیوب ویڈیو، گوگل ویڈیو اور بھی کئی قسم کی ویڈیو شامل کرنے اور پھر بلاگ پر چلانے کے لئے یہ پلگ ان استعمال کیا جاتا ہے۔

WP-Polls
بلاگ پر رائے شماری کرانے کے لئے یہ پلگ ان استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

باسم

محفلین
فیڈ ورڈ پریس: بلاگز اور ویب سائٹس کے آر ایس ایس فیڈز کو اپنے بلاگ پر تحریرکی شکل میں دکھانے کیلیے
فیڈ ورڈ پریس ڈپلیکیٹ پوسٹ فلٹر: فیڈ ورڈ پریس سے آنے والی ایک جیسی تحریریں فلٹر کیجیے
نیوز پیج: اپنے بلاگ کے کسی صفحہ پر چھوٹا سیارہ بنائیے۔ ہربلاگ کے نام کے نیچے اس کی تحریروں کے عنوان دکھاتا ہے اور ماؤس اوور پر تحریر کا ابتدائی حصہ، بلاگز کو موضوعات کے مطابق تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
فیڈ ورڈ پریس: بلاگز اور ویب سائٹس کے آر ایس ایس فیڈز کو اپنے بلاگ پر تحریروں کی شکل میں دکھانے کیلیے
فیڈ ورڈ پریس ڈپلیکیٹ پوسٹ فلٹر: فیڈ ورڈ پریس سے آنے والی ایک جیسی تحریروں کو فلٹر کیجیے
نیوز پیج: اپنے بلاگ کے کسی صفحہ پر چھوٹا سیارہ بنائیے۔ ہربلاگ کے نام کے نیچے اس کی تحریروں کے عنوان دکھاتا ہے اور ماؤس اوور پر تحریر کا ابتدائی حصہ، بلاگز کو موضوعات کے مطابق تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

پہلے دونوں پلگ انز میں انمول اردو پر استعما ل کرتا رہا ہوں۔ کمال ہیں
 

جہانزیب

محفلین
اکسمت
سپیم کنٹرول کے لئے
آل اِن وَن ایس ای او پیک
بلاگ کو گوگل فرینڈلی بنانے کے لئے ۔
گیٹ ریسنٹ کمنٹس
سائیڈ بار میں نئے تبصرہ جات دکھانے کے لئے ۔
گوگل ایکس ایم ایل سائٹ میپ ۔
گوگل، ایم ایس این اور یاہو پر سائٹ میپ جمع کروانے کےلئے ۔
ورڈ پریس کانٹیکٹ فارم ۔
رابطہ کے لئے فارم ۔
ورڈپریس ای میل ۔
کسی تحریر کو ای میل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
ورڈ پریس پول ۔
پول وغیرہ کروانے کے لئے ۔
ورڈ پریس پوسٹ ویوو
تحریر کو کتنی دفعہ پڑھا گیا ہے کو دکھانے کے لئے ۔
ورڈ پریس سپر کیشے ۔
بلاگ کی رفتار سست کنکشن پر درست رکھنے کے لئے یہ تحاریر کو اور تصاویر کو کیشے میں مخفوظ کر کے ایچ ٹی ایم ایل پیچ بنا دیتا ہے ۔
 

محمداسد

محفلین
Wordpress Automatic upgrade
ورڈپریس بلاگ کو نئے ورژن پر خودکار طریقے سے اپڈیٹ کرنے کے لئے بہترین۔

WordPress Database Backup
ڈیٹا بیس کا بیک بنانے کا آسان طریقہ۔ اس کے ذریعہ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا سالانہ دورانیہ تک خودکار طریقہ سے بیک اپ بنایا اور بذریعہ ای میل وصول کیا جاسکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
  • Better-Wiki-Link - وکیپیڈیا کے مضامین سے ربط دینے کے لیے ایک پلگ ان، اسے اردو وکیپیڈیا کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • Quick Search - تحاریر اور تبصروں کے درمیان تیز رفتار تلاش کی سہولت کے لیے پلگ ان
  • Share this - سوشل بک مارکنگ کی مختلف ویب سائٹس کے لیے ایک خوبصورت پلگ ان، ای میل کی بھی سہولت
  • Twitter Widget - ٹویٹر اپ ڈیٹس ظاہر کرنے کے لیے ایک سائیڈ بار ویجٹ
  • Wordpress.com Stats - بلاگ پر وزٹ کے اعداد و شمار ظاہر کرنے والا ایک مشہور پلگ ان
  • Wordpress Automatic Upgrade - ورڈپریس کو خود کار طور پر نئے ورژن میں اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک مفید پلگ ان
  • Wordpress Database Backup - ڈیٹابیس کا بیک اپ حاصل کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم پلگ ان، مجھ جیسے بیک اپ لینے میں سست افراد کے لیے انتہائی مفید
  • Wordpress thread comment - تحاریر پر تبصرہ وار تبصرے کرنے کے لیے
  • WP-Postviews - یہ پلگ ان ظاہر کرتا ہے کہ تحاریر کو کتنی مرتبہ دیکھا گیا ہے
  • WP Urdu Editor - اردو ویب پیڈ کا نیا ورژن، اردو میں تحریر لکھنے اور تبصرہ کرنے میں آسانی کے لیے ایک مفید پلگ ان۔ ہر اردو بلاگ کا لازم و ملزوم حصہ (بشکریہ برادر نبیل)
 

محمداسد

محفلین
کسی تحریر اور کمنٹس سے بذریعہ ای میل آگاہ رہنے کے لئے کونسا پلگ ان بہتر رہتا ہے؟ میرے خیال میں کچھ ایسا ہی پلگ ان منظر نامہ، عمار اور مکی بھائی وغیرہ استعمال کر رہے ہیں۔

اب تک اس کے لیے سب موزوں یہ پلگ ان میسر آسکا ہے:
Subscribe to Comments
ابن ضیاء اور مکی کے بلاگ پر تو غالباً یہی ہے۔ البتہ منظرنامہ پر نظر نہیں پڑی۔
 
Top