ورڈپریس ورڈپریس کی تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن

ریحان

محفلین
اردو بلاگنگ

اردو تھیمز لوکلائیز کرنا زیادہ مشکل عمل نہیں مگر یہ ٹیکنیکل پیچیدگیوں سے گھرا ایک پراسیس ہے ۔ بلاگ لکھنے والوں کو اس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس و جاوا سب کی بیسک و اڈوانس سمجھ ہونی چاہیے ۔

مگر زیادہ ضروری کیا ہے ؟ بلاگ لکھنا یا اس کے سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں مہارت انگریز ہونا ؟

میرے خیال میں بلاگ لکھنا زیادہ ضروری ہے ۔۔

اردو محفل میں ٹیکنکل تعلیم سے ہم آہنگ افراد موجود ہیں جو ایک بلاگ کو خود لوکلائیز کر دیں تو زیادہ بہتر ہے ۔۔ وگرنہ پھر کمپیوٹر کا سادہ علم رکھنے والے کہی اور گم ہو جایا کریں گے ۔


 
بہترین مضمون ہے ، حال ہی میں میں نے اپنے بلاگ کی اردو میں کنورٹ کیا ہے۔افسوس! یہ مضمون پہلے نظر سے نہ گزرا ورنہ شاید ایک گھنٹے ہی میں یہ کام تکمیل کو پہنچ جاتا۔
 
ایک سوال ہے کہ کیا جمیل یا علوی نستعلیق کے علاوہ کوئی ایسا فونٹ ہے جو سائز میں چند Kbکا ہو اور خوبصورتی میں انہی کی طرح ہو چونکہ یہ فونٹ سائز میں کچھ زیادہ ہیں لحاظہ ڈائل اپ سے کنیکٹڈ یوزرز شاید اسی لئیے یہ فونٹس ڈائونلوڈ نہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چند کلو بائٹ کے فونٹ میں یہ کوالٹی آ سکتی تو یہ فونٹ بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ اور فونٹ کو ایک ہی مرتبہ ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، اس کے بعد ان کا ڈسپلے تیز رفتار ہی ہوتا ہے۔
 

راج

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی--- کیا آپ کچھ وقت نکال کر جملہ تھیم کا بھی انفارمیشن دے سکتے ہیں-
 

عثمان

محفلین
اول تو مجھے یہ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کس wp-content/themes فولڈر کی بات کی جارہی ہے۔
دوسرا یہ کہ میں جو بھی تھیم انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں ایک ہی پیغام آتا ہے:
Unable to locate WordPress Content directory
wp-content
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ چیک کریں، ہو سکتا ہے کہ آپ نے ورڈپریس کی تمام فائلیں صحیح طرح سے اپنے ویب سرور پر کاپی نہ کی ہوں۔ wp-content فولڈر ورڈپریس کی انسٹالیشن میں ہی شامل ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
پچھلا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ لیکن کچھ مزید سوالات ہیں۔
اگر میں نے ہیڈر وغیرہ کا رنگ تبدیل کرنا ہے تو اس کے لئے اپنے پسندیدہ رنگ کا کوڈ کیسے پتا کیا جائے؟
 

عثمان

محفلین
Widgetsکے حوالے سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ جب کوئی ویجیٹس سائید بار میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہوں تو سائیڈ بار میں پہلے سے موجود چیزیں غائب ہوجاتی ہیں۔ اور صرف ویجیٹس ہی رہ جاتا ہے۔
اس سے کس طرح نبٹا جائے۔
نیز یہ کچھ چیزیں گوگل کروم پر بھی نہیں چلتیں۔ جیسا کہ اردو ایڈیٹر گوگل کروم پر صحیح کام نہیں کرتا۔
 

بلال

محفلین
Widgetsکے حوالے سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ جب کوئی ویجیٹس سائید بار میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہوں تو سائیڈ بار میں پہلے سے موجود چیزیں غائب ہوجاتی ہیں۔ اور صرف ویجیٹس ہی رہ جاتا ہے۔
اس سے کس طرح نبٹا جائے۔
نیز یہ کچھ چیزیں گوگل کروم پر بھی نہیں چلتیں۔ جیسا کہ اردو ایڈیٹر گوگل کروم پر صحیح کام نہیں کرتا۔

عام طور پر ورڈ پریس تھیم کی sidebar.php فائل ایسے ڈیزائن کی گئی ہوتی ہیں کہ جب آپ کوئی Widgets استعمال کرتے ہیں تو صرف Widgets ہی نظر آتے ہیں جبکہ باقی سب چیزیں غائب ہو جاتی ہیں۔
عام طور پر تھیم میں درج ذیل کوڈ کے بعد سائیڈ بار میں نظر آنی والی چیزوں کا کوڈ دیا ہوتا ہے۔
کوڈ:
<?php if ( !function_exists('dynamic_sidebar') || !dynamic_sidebar(1) ) : ?>
آسان الفاظ میں اسے یوں ہی سمجھیں کہ اس کوڈ کا مطلب ہے کہ اگر آپ Widgets استعمال نہیں کر رہے تو اس سے نیچے والی چیزیں نظر آئیں اور اگر Widgets استعمال کرتے ہیں تو نیچے والی چیزیں نہ نظر آئیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ Widgets استعمال کرتے ہوئے باقی چیزیں بھی نظر آئیں تو اس کوڈ کو اصل جگہ سے ہٹا کر ان چیزوں کے بعد لکھ دیں۔
 
Top