ورڈپریس کے لیے مدد درکار ہے۔

شکاری

محفلین
میں ہائپر پر فری ہوسٹنگ حاصل کی ہے اور ورڈ پریس اردو ترجمہ والا اپلوڈ کردیا ہے۔ لیکن انسٹال نہیں کرنا آتا کوئی صاحب مدد فرما دیں۔
ایڈوانس شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ ورڈپریس کی فائلوں کو ہوسٹ پر اپلوڈ کر چکے ہیں تو ایک مرحلہ طے ہو چکا ہے۔ اس کے بعد آپ کو ایک ڈیٹابیس بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد آپ ورڈپریس کی ڈائریکٹری میں اپنے براؤزر کے ذریعے جائیں گے تو انسٹالیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔ اس کی تفصیل آپ کو اس ربط پر مل جائے گی۔ جبکہ لوکل ہوسٹ‌ پر اسے انسٹال کرنے کے متعلق آپ کو اس ربط سے معلومات مل جائیں گی۔
 

شکاری

محفلین
نبیل بھائی شکریہ میں ورڈ پریس کی فائل اپلوڈ کرچکا ہوں اب آپ کے بتائے ہوئے لنک کو چیک کرتا ہوں
 

شکاری

محفلین
میں نے بلاگ بنا لیا ہے لیکن اس کی ڈیفالٹ تھیمز صرف دو ہیں مزید تھیمز اپلوڈ کرنے کے لیے مجھے کوئی آپشن نہیں ملا ۔ یہ آپشن کس جگہ ہوتا ہے ۔ یا تھیمز اور پلگ انز کیسے اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔

http://shekari.hyperphp.com/
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کے ایڈمن پینل میں خود سے تھیم اور پلگ ان اپلوڈ کرنے کی کوئی آپشن نہیں ہے۔ نئے تھیم اور پلگ انز کو ایف ٹی پی کے ذریعے ہی ورڈپریس کے فولڈرز میں ٹرانسفر کرنا پڑتا ہے۔ البتہ کچھ پلگ ان ایسے ضرور موجود ہیں جن کی بدولت نئے تھیم اور پلگ ان ایڈمن پینل سے ہی انسٹال کیے جا سکتے ہیں، جیسے کہ ورڈپریس کا ون کلک انسٹالر۔
 

شکاری

محفلین
نبیل بھائی تھوڑا تفصیل سے بتائیں میں اس فیلڈ میں بالکل نیا ہوں اور یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ سرور پر میں نے ورڈ پریس بھی سرور پر دیے ہوئے لنک سے انسٹال کیا تھا جس کی تصویر بھی دے رہا ہوں۔ جو ورڈ پریس میں نے اہلوڈ کیا تھا وہ انسٹا ل نہیں ہوا۔ اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا سوفٹورئیر ہے جس میں خوس سے تھیم اپلوڈ کرنے کی سہولت ہو تو اس میں بلاگ بنا لیتا ہوں۔
26311509ju7.jpg


16804548ee8.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
فنٹاسٹیکو پینل میں بھی فائل اپلوڈ کی سہولت موجود ہوگی۔ میں نے کبھی اسے استعمال نہیں کیا ہے۔ چند ایک مرتبہ cPanel استعمال کرنے کا اتفاق ہوا ہے۔ آپ کو فائل منیجر میں جا کر ورڈپریس کی انسٹالیشن کی پاتھ ڈھونڈھنی ہوگی اور اس میں themes فولڈر میں نئی تھیم کی فائلیں اپلوڈ‌ کرنی ہوں گی۔
 
Top