ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

زیک

مسافر
کچھ سوچ بچار اور انٹرنیٹ کھنگالنے کے بعد مجھے ورڈپریس 1.5 کی ہماری اردو پو فائل سے ورڈپریس 2.0.1 کی پو فائل بنانے کا طریقہ مل گیا۔ اس کے لئے مجھے دو pot یعنی پو ٹمپلیٹ فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنی پڑیں اور پھر poEdit کے مینو میں سے اسے اپگریڈ کر دیا۔

میرا خیال ہے ہمیں اس نئی ورژن ہی پر کام کرنا چاہیئے۔ اس میں کوئی سو دو سو اصطلاحات نئی ہیں مگر ان میں سے زیادہ پچھلی سے ملتی جلتی ہیں۔

یہ کام روزیٹا پر نہیں ہو سکتا۔ اس لئے میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ اپنے پاس poEdit نصب کر لیں۔

میں ایک زپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں جس میں دو فائلیں ہیں: ur_PK.po مین ترجمے کی فائل ہے اور theme_ur_PK.po تھیم کی اصطلاحات کے ترجمے کی۔
 

Attachments

  • ur_pk.po_127.zip
    57.5 KB · مناظر: 74

آصف

محفلین
میں نے ابھی یہ فائل اتار کر کھولی ہیں poEdit کے ساتھ۔ اس میں پیلا سا رنگ ان کیلئے ہے جن کی رویژن کی ضرورت ہے؟

تھیم کا ترجمہ الگ کیوں ہے؟ کیا ہر تھیم کا مختلف ترجمہ ہوگا؟
 

زیک

مسافر
آصف: نیلے رنگ میں وہ اصطلاحات ہیں جن کا ترجمہ کرنا ابھی رہتا ہے۔ یہ ساری نئی ورژن میں نئی آئی ہیں یا بدلی ہیں۔ پیلے رنگ میں وہ ہیں جنہیں میں نے نشان‌زدہ کیا ہے کہ ان کا ترجمہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ابھی میں ترجمے کو پورا نہیں دیکھ سکا کہ کئی inconsistencies باقی ہیں جو نشان‌زدہ نہیں ہیں۔

ہر تھیم میں کچھ الفاظ وغیرہ مختلف ہو سکتے ہیں۔ کچھ تھیم بنانے والے تو یہ چیزیں مقامیانے کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔ مگر اگر تھیم میں ہر جملہ مقامیانے کے لئے تیار ہو تو آپ کو اس میں کوئی ترجمہ پہ فائل کے علاوہ نہیں کرنا پڑتا۔
 

دوست

محفلین
میرے سسٹم پر پو ایڈٹ یونیکوڈ کو سپورٹ بھی نہیں‌کرتا۔
تاہم میں‌نے فائل اتار لی ہیں۔ ان کو اوپن آفس رائٹر میں‌کھول کر دیکھوں گا۔
 

زیک

مسافر
میں نے تازہ فائل اپلوڈ کی ہے جس میں آصف کے کئے گئے کچھ تراجم بھی شامل ہیں۔

شاکر: poedit کا سائٹ تو کہتا ہے کہ ونڈوز 98 کے لئے اس میں جزوی یونیکوڈ سپورٹ ہے؟

آپ اگر کچھ ترجمے کریں تو وقتاً فوقتاً مجھے ای‌میل یا محفل کے ذریعہ بھیجتے رہیں تاکہ میرے اور آپ کے ترجمے میں زیادہ فرق نہ آ جائے۔
 

زیک

مسافر
میں نے پھر تازہ فائلیں اپلوڈ کی ہیں۔ اب وہ تمام ترجمے جو مجھے پسند نہیں یا جو غلط ہیں وہ پیلے رنگ میں ہیں۔ اگر آپ poedit کی بجائے کوئی ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کریں تو ان کے ساتھ ایک لائن میں fuzzy لکھا ہوا ہے۔
 

دوست

محفلین
تھیم پی کے فائل کا ترجمہ میں‌نے کردیا ہے۔ رسپانس کا ترجمہ مجھے سوجھ نہیں‌رہا تھا جوابی ردعمل کیا ہے اس کا ترجمہ جبکہ جواب اکیلا بھی ٹھیک رہے گا۔ اس پر ذرا غور فرما لیجیے گا۔
http://www.badongo.com/file/266644
یہاں‌یہ فائل موجود ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دوست نے کہا:
تھیم پی کے فائل کا ترجمہ میں‌نے کردیا ہے۔ رسپانس کا ترجمہ مجھے سوجھ نہیں‌رہا تھا جوابی ردعمل کیا ہے اس کا ترجمہ جبکہ جواب اکیلا بھی ٹھیک رہے گا۔ اس پر ذرا غور فرما لیجیے گا۔
http://www.badongo.com/file/266644
یہاں‌یہ فائل موجود ہے۔

ریسپانس کا ایک ترجمہ "جوابی آراء" بھی کی جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
جوابی آراء میرا خیال ہے یہ سب سے بہترین رہے گا۔
اب زکریا بھائی کریں اس کو ٹھیک اور بھی کئی غلطیاں‌ہونگی۔
ایک اور درخواست اگر کام کو تقسیم کردیں تو اچھی بات نہیں اس طرح کچھ مزہ نہی آرہا۔ایک فائل کے تین چار ٹوٹے کرکے مجھے،آصف بھائی اور کوئی اور دوست اگر کر رہا ہے کو تقسیم کردیے جائیں‌تو جلدی اور آسانی سے ہوجائے گا ترجمہ۔
 

زیک

مسافر
دوست: میں نے اوپر فائلیں پھر سے نئی اپلوڈ کی ہیں۔ ان میں آپ کے تھیم کے ترجمے بھی شامل ہیں۔

اس وقت آپ، آصف اور میں ہی یہ کام کر رہے ہیں۔ آصف اور میں ورژن کنٹرول میں یہ فائلیں رکھ کر کام کر رہے ہیں اس لئے ہمیں ان کو اکٹھا کرنے میں مسئلہ نہیں ہوتا۔ آپ کو ورژن کنٹرول کا اس لئے نہیں کہا کہ آپ کے لئے ایک learning curve ہو گا۔ اس کی بجائے جو فائل آُ دیں گے میں اسے اپنی فائل کے ساتھ merge کر لوں گا۔ اس طرح میرے کام میں ہلکا سا اضافہ ہو گا مگر وہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ویسے میری کوشش ہے کہ روزانہ تازہ‌ترین فائلیں یہاں اپلوڈ کروں۔

Response کا ترجمہ "جوابی آراء" جمع ہے جبکہ رسپانس واحد ہے۔ کیا آپ کے خیال میں یہ ٹھیک ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں ریسپانس واحد ہوتے ہوئے بھی اسکا ترجمہ جوابی آراء ہو سکتا ہے، اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

زکریا،

کیا یہ کسی طرح ممکن ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا صفحہ ہو جہاں انگلش کی استعمال ہونے والی تمام اصلاحات اور اُنکا اردو ترجمہ آمنے سامنے ہو؟ اگر اس قسم کا ڈیٹا بیس ہمارے ہاتھ لگ جاتا ہے، تو اس کی بنیاد پر ہم ایک "انگلش اردو/ اردو انگلش کمپیوٹر ٹیکنیکل لغت" کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

یہ ٹیکنیکل لغت بعد میں بہت کام آئے گی اور نئے سوفٹ ویئر کے اردو ترجمہ کرتے وقت ہم ایک سٹینڈرائزد ترجمہ کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں میری پہلی خواہش تو یہ تھی کہ ایم ایس ورڈ کا انگلش اور اردو ترجمہ آمنے سامنے لغت کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہو۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی میں‌ نے یوزر کا ترجمہ اسم رکن کیا تھا۔ مگر کئی جگہ اسم صارف دیکھ رہا ہوں۔ ایک ترجمہ اپنا لیجیے۔ اسم رکن یا اسم صارف میرا خیال ہے اسم صارف ٹھیک رہے گا جیسا کہ یوزر اکیلے کے لیے صارف کا ترجمہ کررہے ہیں۔
کیٹگری کے لیے جماعت کا ترجمہ دیکھا اس کے لیے زمرے پر اتفاق ہوچکا ہے پہلے اس لیے اس پر توجہ دیجیے گا زمرے،زمرہ،زمرہ بندی وغیرہ وغیرہ۔
میں تازہ فائل حاصل کرکے اس پر آج کچھ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
دوست: میں کوشش کر رہا ہوں کہ کچھ inconsistencies دور کروں۔ user name کا ترجمہ اسم صارف اور category کا زمرہ ہی استعمال کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ڈیفالٹ کے لیے طے شدہ اور تھیم کے لیے کوئی ترجمہ ڈھونڈیے۔
اس کو ڈھونڈو اور تبدیل کرو کا کسی بھی لفظ نگار سافٹ ویر کا اوزار استعمال کرکے ایک ہی بار بدل دیجیے۔
تاکہ بار بار کی جھنجھٹ ختم ہو۔
 

زیک

مسافر
دوست: معذرت کہ کام میں کچھ پیچھے رہ گیا ہوں اور لگتا نہیں کہ ویک‌اینڈ سے پہلے وقت ملے۔ ڈاکٹروں اور ٹیکس کے مسائل میں پھنسا ہوا ہوں۔
 

دوست

محفلین
کوئی بات نہیں اللہ مسائل سے آپ کی جان چھڑوائے۔
میں اور میرے پی سی نے دو دن اوور ٹائم لگا کر ورڈپریس کا ترجمہ مکمل کر دیا ہے۔یہ تو اللہ ہی جانتا ہے کہ میرا حال کیا ہوا پر کام ہوگیا ہے۔
http://www.badongo.com/file/295445
یہاں یہ فائل موجود ہے۔
اب چونکہ میں بیدار ہوکر آنلائن ہوا ہوں‌مجھے ایک خوا ب آیا جس میں‌ مَیں‌اپنے(متوقع) بچوں کی منتیں‌ کررہا ہوں پتر ورڈپریس کے ترجمے پر نظر ثانی کردو میں مرنے سے پہلے ایک بار اسے اصل حالت میں‌دیکھنا چاہتا ہوں۔اور وہ ہنستے ہیں ابا جی اگر آپ نے اسے دیکھ کر مرنا تھا تو آپ کی جوانی میں یہ کام کیوں نہیں کردیا کسی نے :lol:
تو تھوڑا سا جلدی کر دیجیے گا کہیں دیر نہ ہوجائے۔اب کام صرف نظر ثانی کا ہے جو کہ اتنی ہی مشکل ہوگی جتنا ترجمہ کیونکہ اس میں میرے ذاتی خیالات بھی کافی سے زیادہ شامل ہیں۔
ڈکیومنٹیشن کا ترجمہ مجھے سوجھا نہیں دستاویز بندی،ضوابط کیا ہو اس کا ترجمہ۔
اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کا چڑھائیں اور اتاریں کرکے میں نے ٹنٹا ہی مکا دیا ہے۔
بیک اپ کا ترجمہ محفوظ نقل کیا ہے شاید پسند نہ آئے اسے بدل دیجیے گا۔
رِچ ایڈیٹر یعنی اعلٰی مدوَن اور اسی حساب سے اعلٰی تدوین وغیرہ وغیرہ۔ٹھیک ہے نا؟؟
ایڈوانس کا ترجمہ بھی نہیں سوجھا مجھے چونکہ اعلٰی تو استعمال کرچکا تھا۔ اسکا کچھ کیجیے گا۔
 

زیک

مسافر
دوست: آپ چھا گئے ہیں۔ ویک‌اینڈ پر اسے دیکھتا ہوں اور کوشش کرتے ہیں کہ یہ کام اختتام کو پہنچے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی دعا ہے کہ آپ کی ورنہ ہم کیا اور ہماری اوقات کیا۔
اب ذرا اس کو جلد کر دیجیے ایک اور پراجیکٹ منتظر ہے۔
http://www.vc-net.ne.jp/~klivo/sim/simeng.htm
ایک جاوا یونی کوڈ ایڈیٹر ہے۔آزاد مصدر اور مزے کی بات اپنے نبیل بھائی بھی سنجیدگی سے ایک اردو ایڈیٹر لکھنے بارے سوچ رہے ہیں جاوا میں یا فلیش میں۔ اب میری تجویز ہے کہ اسی میں تبدیلی کرکے کام چلائیں اس میں دائیں سے بائیں‌ کی زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔
دوسرے اس کا ہندی اور یونانی انٹر فیس بھی موجود ہے تو اردو کیوں نہیں ہوسکتا ۔امید ہے جلد ہی اس کا ترجمہ فرما رہے ہونگے ہم اور یہ بہت آسان بھی ہوگا شاید چند دن کا کام۔شاید ایک ہی فائل بنے اصطلاحوں کی۔
 
دوست نے کہا:
بھائی جی دعا ہے کہ آپ کی ورنہ ہم کیا اور ہماری اوقات کیا۔
اب ذرا اس کو جلد کر دیجیے ایک اور پراجیکٹ منتظر ہے۔
http://www.vc-net.ne.jp/~klivo/sim/simeng.htm
ایک جاوا یونی کوڈ ایڈیٹر ہے۔آزاد مصدر اور مزے کی بات اپنے نبیل بھائی بھی سنجیدگی سے ایک اردو ایڈیٹر لکھنے بارے سوچ رہے ہیں جاوا میں یا فلیش میں۔ اب میری تجویز ہے کہ اسی میں تبدیلی کرکے کام چلائیں اس میں دائیں سے بائیں‌ کی زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔
دوسرے اس کا ہندی اور یونانی انٹر فیس بھی موجود ہے تو اردو کیوں نہیں ہوسکتا ۔امید ہے جلد ہی اس کا ترجمہ فرما رہے ہونگے ہم اور یہ بہت آسان بھی ہوگا شاید چند دن کا کام۔شاید ایک ہی فائل بنے اصطلاحوں کی۔

شاکر صاحب ،
آداب
میں آپ کا کام دیکھنا چاہتا تھا ۔ میں نے ابھی ابھی آپ کی فائل ڈاون لوڈ کی ہے ۔ پر یہ بتائیے کا اس فائل کو کس پروگرام چلایا جاتا ہے ؟
 
Top