ورڈ پریس اردو نیوز میگزین تھیم

یہ تھیم آپکو کیسی لگی؟


  • Total voters
    27

محمود ایاز

محفلین
اسلام و علیکم !
میں نے ورڈ پریس کی ایک نیوز میگزین تھیم کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ آپ احباب کی رائے جاننا چاہتا ہوں شکریہ۔ (ابھی کمنٹ باکس کا ترجمہ کرنا باقی ہے لہذا اُسے نظر انداز کر کے بتائیے کہ کیسی ہے)
urdutranslatedsitefront.png

سنگل پیج ایسے ہوگا۔
urdutranslatedsitesingl.png
 
جی ہاں۔۔۔ ۔ صحیفہ ہی ہے
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ صحیفہ، جریدا اور ان کے باقی تمام تھیمز میں رائٹ تو لیفٹ کا آپشن موجود ہے، جس سے اردو، عربی فارسی جیسی زبانوں کے لیے کچھ اضافی یا ٹیمپلیٹ کے سکرپٹ میں تبدیلی نہیں کرنی پڑتی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں ایک سہ ماہی مجلہ "فروغ نعت " کا اجرا کر رہا ہوں ۔۔ میں اس کے شمارے آن لائن بھی مہیا کرنا چاہتا ہوں کیا یہ تھیم اس کے لیے مددگار ہوگا؟
 
جناب محمود ایاز صاحب بہت خوبصورت تھیم ہے۔ کیا اس تھیم کو عام کرنے کا ارادہ ہے؟؟ اس تھیم کا انگریزی نام اور لنک مل جائے تو بہت مہربانی ہوگی۔ انگریزی لنک بھی چلے گا۔
 
جناب محمود ایاز صاحب بہت خوبصورت تھیم ہے۔ کیا اس تھیم کو عام کرنے کا ارادہ ہے؟؟ اس تھیم کا انگریزی نام اور لنک مل جائے تو بہت مہربانی ہوگی۔ انگریزی لنک بھی چلے گا۔
اس تھیم کا نام صحیفہ ہے اور لنک آپ کو مکالمے میں بھیج دیا ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کافی عرصہ پہلے سے میں بھی اس تھیم کے حصول کی خواہش کر چکا ہوں
کیا مجھے بھی اس کا لنک مل سکتا ہے
چاہے مکالمے میں ہی مل جائے
 
کافی عرصہ پہلے سے میں بھی اس تھیم کے حصول کی خواہش کر چکا ہوں
کیا مجھے بھی اس کا لنک مل سکتا ہے
چاہے مکالمے میں ہی مل جائے
جی آپ کو بھی بھیج دیا ہے :) ڈاؤن لوڈ لنک
دراصل چوہدری صاحب نے ذاتی مکالمے میں درخواست کی تھی اس لیے ان کو لنک بھی دے دیا ڈاؤن لوڈ کا اور آپ کو بھی مکالمے میں لنک دے دیا ہے،
اگر آپ مخاطب کو ٹیگ کر دیا کریں تو اس سے آسانی رہتی ہے کیوں کہ صاحبِ مراسلہ بھی کوئی اور ہیں۔
 
آخری تدوین:
کیا اردو تھیم صرف مکالمے میں ہی بھیجا جائے گا۔ جی مجھے بھی چاہئے۔
تھیم تو انگلش میں ہی ہے،
غیر ترجمہ شدہ۔ لیکن ترجمہ اس طرح بہت آسان ہے کہ اس میں رائٹ ٹو لیفٹ لے آؤٹ آپشن پہلے سے موجود ہے اردو، عربی، فارسی وغیرہ کے لیے۔
 
Top