ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے درکار سافٹ وئیر معلومات

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم!
کیا کوئی دوست مجھے ورڈ پریس انسٹالیشن، اس کے لیے درکار دوسرے مددگار سافٹ وئیر(ز) آسان طریقے سے سمجھا سکے گا۔
یا اگر پہلے سے اس کے متعلق کوئی دھاگہ موجود ہو تو اس کا لنک مہیا کیجئے۔ مہربانی ہوگی۔
میں نے ورڈ پریس استعمال کرنے کے لیے php اور mySQL انسٹال کیا۔ لیکن mySQL سروس ایرر دے رہا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ کوئی دوست ورڈ پریس سے لے کر php/ my SQL کا انسٹالیشن طریقہ یا ان کا کوئی متبادل آسان سافٹ وئیر کا طریقہ استعمال سمجھا دیں۔
مشکور ہوں گا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
mySQL یہ ایرر دے رہا ہے۔
mySQL_zps7bbb7060.png
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں تو بلاگسپاٹ استعمال کرتا ہوں۔
ورڈ پریس کا کوئی تجربہ نہیں۔
البتہ آپ ایم بلال ایم ڈاٹ کام وزٹ کر لیں یا بلال بھائی سے رابطہ کر لیں۔
وہ ضرور مدد کریں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ مائی ایس کیو ایل اور اپاچی علیحدہ سے انسٹال کرنے کی بجائے زامپ پیکج استعمال کریں تو بہتر رہے گا۔ زامپ میں لوکل ویب سرور کے تمام ضروری کمپوننٹ انسٹال ہو جاتے ہیں۔ ونڈوز سیون پر ممکن ہے کہ آپ کو بطور ایڈمن کنٹرول پینل رن کرنا پڑے ۔ بہرحال پہلے آپ زامپ انسٹال کر لیں، اس کے بعد آگے کام کیا جا سکے گا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائی!
میں نے زامپ انسٹال کر لیا ہے۔ سارے سروسز صحیح کام کر رہے ہیں سوائے ٹام کیٹ کے۔ لیکن اس کے باوجود ورڈ پریس کوئی ایرر ریٹرن نہیں کر رہا ہے۔
بہرحال پہلے آپ زامپ انسٹال کر لیں، اس کے بعد آگے کام کیا جا سکے گا۔
اب آگے کیسے استعمال کرنا ہے؟:)
مزاحیہ بات یہ ہے کہ میں نے کافی سارے پلگ انز اور تھیمز ڈھونڈ ڈھانڈ کے ورڈ پریس کے فولڈر میں ایڈ کر دیئے ہیں۔:D
لیکن کیسے استعمال میں لانا ہے۔ واللہ اعلم
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس ایرر ریٹرن نہیں کر رہا۔۔اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟
کیا آپ نے ورڈ پریس انسٹال کر لیا ہے؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ورڈپریس ایرر ریٹرن نہیں کر رہا۔۔اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟
کیا آپ نے ورڈ پریس انسٹال کر لیا ہے؟
جی ہاں! میں نے زامپ انسٹال، سروسز رن کرنے کے بعد ورڈ پریس کے فولڈر میں موجود wp admin فولڈر میں سے install.php کو براؤز میں اوپن کیا تو اس نے ایک لمبا سا لاگ ظاہر کیا۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ براہ راست install.php رن نہیں کر سکتے۔ پہلے آپ localhsot/phpmyadmin پر جا کر ایک نئی ڈیٹابیس بنائیں۔ خیال رکھیں کہ اس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ ہو۔ اس کے بعد localhost/wordpress پر براؤزر کے ذریعے جائیں۔ انسٹالیشن خود شروع ہو جائے گی۔ خیال رکھیں کہ xampp میں htdocs فولڈر ویب سرور کی روٹ ہے۔ اگر آپ نے ورڈپریس ویب سرور کی روٹ میں کسی اور فولڈر میں کاپی کیا ہے تو بالا میں wordpress کی بجائے اسی فولڈر کا نام استعمال کریں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
نبیل بھائی! انتہائی معذرت کے ساتھ۔
اس سے پہلے میں نے یہ کبھی استعمال نہیں کیا ہے کہ ڈیٹابیس کیسے بنتا ہے اس کی کولیشن utf8 پر کیسے سیٹ کرنا ہے اور کیسے ورڈ پریس استعمال کرنا ہے۔ دراصل میں اپنا ایک بلاگ بنانا چاہتا ہوں۔
اس لیے اگر آپ شروع سے تفصیل سے سمجھائیں تو انتہائی مشکور رہوں گا اور میرے جیسے بہتوں کا بھلا ہوگا۔:)
 
میں نے XAMPP انسٹال کر رکھا ہے اور آپ کی پوسٹ کے بعد میں نے ورڈپریس ڈاؤنلوڈ کیا اور پھر XAMPP کے فولڈر میں موجود htdocs فولڈر میں wp کے نام سے ورڈپریس والا فولڈر محفوظ کر کے فائرفاکس کے ایڈریس بار میں http://localhost/wp ٹائپ کیا اس کے بعد پروسس ہوتا گیا اور انسٹال ہو گیا مزے سے۔
 
نبیل بھائی! انتہائی معذرت کے ساتھ۔
اس سے پہلے میں نے یہ کبھی استعمال نہیں کیا ہے کہ ڈیٹابیس کیسے بنتا ہے اس کی کولیشن utf8 پر کیسے سیٹ کرنا ہے اور کیسے ورڈ پریس استعمال کرنا ہے۔ دراصل میں اپنا ایک بلاگ بنانا چاہتا ہوں۔
اس لیے اگر آپ شروع سے تفصیل سے سمجھائیں تو انتہائی مشکور رہوں گا اور میرے جیسے بہتوں کا بھلا ہوگا۔:)
آپ نے بتایا کہ آپ نے XAMPP انسٹال کر لیا ہے تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ایڈریس بار میں http://localhost ٹائپ کریں اور پھر PHPMyAdmin پہ جا کر اوپر لنک دیکھیں databases وہاں جا کر نئے database کا نام لکھ کر create کریں۔ یاد رہے کہ زامپ میں ڈیٹا بیس ایڈمن کا ڈیفالٹ یوزر نیمroot ہوتا ہے اور پاسورڈ بھی شاید یہی۔ بس یہی سب کچھ ورڈ پریس کے انسٹالیشن والے فارم میں فِل کریں۔

ویسے آپ اپنے کمپیوٹر پہ بلاگ بنا کر ہر وقت آن رکھیں گے کیا اور اس کے علاوہ کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن اتنا طاقتور ہے کہ وہ آنے والی ٹریفک کو سنبھال سکے؟
 
جی ہاں امجد بھائی! میں نے نبیل بھائی کے کہنے کے مطابق ٹرائی کیا لیکن یہ ایرر دے رہا ہے۔
mysqlerror_zps9f10ee97.png

ویسے آپ اپنے کمپیوٹر پہ بلاگ بنا کر ہر وقت آن رکھیں گے کیا اور اس کے علاوہ کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن اتنا طاقتور ہے کہ وہ آنے والی ٹریفک کو سنبھال سکے؟
ہر وقت تو آن لائن رہا نہیں جا سکتا بجلی کی وجہ سے۔ انٹرنیٹ کنکشن ڈی ایس ایل ہے 2 ایم بی کے ساتھ۔:)
 
سعادت

تکنیکی معاون
زامپ پر ورڈ پریس انسٹال کرنے کے لیے ورڈپریس کوڈکس کا یہ صفحہ دیکھیں: Installing WordPress on Your Windows Desktop (اگر ورڈپریس آپ کے لیے نیا ہے تو ورڈپریس کوڈکس کا مطالعہ (وقتاً فوقتاً، یا بوقتِ ضرورت) ضرور کریں۔)

ویسے آپ اپنے کمپیوٹر پہ بلاگ بنا کر ہر وقت آن رکھیں گے کیا اور اس کے علاوہ کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن اتنا طاقتور ہے کہ وہ آنے والی ٹریفک کو سنبھال سکے؟
ہر وقت تو آن لائن رہا نہیں جا سکتا بجلی کی وجہ سے۔ انٹرنیٹ کنکشن ڈی ایس ایل ہے 2 ایم بی کے ساتھ۔:)

ایک اور بات: زامپ، ٹیسٹنگ کے لیے ایک اچھا ویب ہوسٹنگ سٹیک ضرور فراہم کرتا ہے (اور یوں عام کمپیوٹر پر ورڈ پریس کی ٹیسٹنگ کے لیے بھی موزوں ہے)، لیکن سنجیدہ ہوسٹنگ کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ پہلے سے موجود ویب ہوسٹنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں۔
 
السلام علیکم
یہ لنک دیکھ لیں۔انشاءاللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔ :)
آپ نے بتایا کہ آپ نے XAMPP انسٹال کر لیا ہے تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ایڈریس بار میں http://localhost ٹائپ کریں اور پھر PHPMyAdmin پہ جا کر اوپر لنک دیکھیں databases وہاں جا کر نئے database کا نام لکھ کر create کریں۔ یاد رہے کہ زامپ میں ڈیٹا بیس ایڈمن کا ڈیفالٹ یوزر نیمroot ہوتا ہے اور پاسورڈ بھی شاید یہی۔ بس یہی سب کچھ ورڈ پریس کے انسٹالیشن والے فارم میں فِل کریں۔

ویسے آپ اپنے کمپیوٹر پہ بلاگ بنا کر ہر وقت آن رکھیں گے کیا اور اس کے علاوہ کیا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن اتنا طاقتور ہے کہ وہ آنے والی ٹریفک کو سنبھال سکے؟

یہ لیں جی یہ سارا پراسس نیچے والے مراسلے میں جنید بھائی کے دیئے گئے لنک میں تفصیلاََ درج ہے۔
السلام علیکم
یہ لنک دیکھ لیں۔انشاءاللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔ :)
شکریہ جنید بھائی۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ جنید اختر بھائی!
اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ زامپ کے لُک look یا ڈائریکٹریز میں کافی فرق تھا لیکن کام ہو گیا۔ ایک دفعہ پھر
نبیل بھائی!
امجد میانداد بھائی!
سعادت بھائی!
جنید اختر بھائی!
آپ سب کا وقت نکال کر مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اگر آگے پھنس گیا تو آپ دوستوں کو دوبارہ زحمت دیں گے۔:)
 
Top