ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
خالد انڈیگو تھیم کی سٹائل‌شیٹ style.css کے شروع میں BOM کا حرف ہے جو گڑبڑ کر رہا ہے۔ اسے کسی اچھے یونیکوڈ ایڈیٹر میں کھول کر ختم کرنا پڑے گا۔

دوست نے کہا:
]دیکھا نا حکیمانہ اشارہ۔
ایک بوم نے کام خراب کیا ہوا تھا۔ حکیم صاحب اب آپ نے اسے ٹھیک کرکے مجھے بھی دینا ہے۔
جس بلاگ پر اتنی محنت سے یہ سب لیپا پوتا تھا وہ سرور ہی پچھلے تین دن سے ڈاؤن ہے : :cry: :cry:

زکریا سَر اور دوست!

سٹائل شیٹ میں درج ذیل کے علاوہ کچھ موجود نہیں۔؟

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
خالد: اصل میں فونٹ سائز کی تبدیلی سے فوٹر کی positioning خراب ہو گئی ہے۔ اس کا حل زیادہ مشکل نہیں۔ style.css میں یہ ڈھونڈیں:

کوڈ:
#footer p {
	margin: 0;
	padding: 20px 0;
	text-align: center;
	}

اور اس میں 20px کی پیڈنگ کو کچھ کم کریں۔ تھوڑے تجربے کرنے سے یہ ٹھیک ہو جانی چاہیئے۔

زکریا سَر!
میں یہ تجربہ ابھی کرتا ہوں۔
 
زیک

مسافر
hakimkhalid نے کہا:

آپ کس ایڈیٹر مین اسے کھول رہے ہیں؟ نوٹ‌پیڈ نہیں چلے گا۔ NotePad++ یا BabelPad ٹرائی کریں۔
 
hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
خالد: اصل میں فونٹ سائز کی تبدیلی سے فوٹر کی positioning خراب ہو گئی ہے۔ اس کا حل زیادہ مشکل نہیں۔ style.css میں یہ ڈھونڈیں:

کوڈ:
#footer p {
	margin: 0;
	padding: 20px 0;
	text-align: center;
	}

اور اس میں 20px کی پیڈنگ کو کچھ کم کریں۔ تھوڑے تجربے کرنے سے یہ ٹھیک ہو جانی چاہیئے۔
زکریا سَر!
20px کی پیڈنگ کو5px کر دینے سے معاملہ حل ہو گیا ہے۔
ایک معمولی سا مسلہ اور ہے کہ جہاں پہلے(رائٹ) سائیڈ بار موجود تھی اتنے حصے میں لائٹ سی بیک گراؤنڈ موجود ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
زکریا نے کہا:
خالد انڈیگو تھیم کی سٹائل‌شیٹ style.css کے شروع میں BOM کا حرف ہے جو گڑبڑ کر رہا ہے۔ اسے کسی اچھے یونیکوڈ ایڈیٹر میں کھول کر ختم کرنا پڑے گا۔

دوست نے کہا:
]دیکھا نا حکیمانہ اشارہ۔
ایک بوم نے کام خراب کیا ہوا تھا۔ حکیم صاحب اب آپ نے اسے ٹھیک کرکے مجھے بھی دینا ہے۔
جس بلاگ پر اتنی محنت سے یہ سب لیپا پوتا تھا وہ سرور ہی پچھلے تین دن سے ڈاؤن ہے : :cry: :cry:

زکریا سَر اور دوست!

سٹائل شیٹ میں درج ذیل کے علاوہ کچھ موجود نہیں۔؟

آپ کس ایڈیٹر مین اسے کھول رہے ہیں؟ نوٹ‌پیڈ نہیں چلے گا۔ NotePad++ یا BabelPad ٹرائی کریں۔

میں اسے نوٹ پیڈ میں ہی کھول رہا تھا ۔
 
ھائی : سب سے پہلے تو مجھے اس سلسلے میں کچھ بنیادی باتیں سیکھائي جائيں کہ یہ بتایا جائے کہ آیا کسی بھی سانچے میں ایسی تبدیلیاں کرنا کہ وہ اردو سے ہم آہنگ ہو جائے ورڈ پریس میں اپلوڈ کرنے کے بعد تھیم ایڈیٹر میں کرنا اچھا رہتا ہے یا پھر تھیم کو الگ سے اتار کر ورڈ پریس میں اپلوڈ کرنے سے پہلے کی جانی چاہیں ؟ :?:
 
دوست

محفلین
بہترین یار۔
اس سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے تھیم۔ بہت پسند آیا مجھے تو۔
بس اردو ہوجائے تو اور بہترین ہے۔ میرا مطلب ترجمے سے ہے۔
یہ کوئی مشکل نہیں۔ اپنے ایف ٹی پی سے ایک ایک کرکے سب فائلیں کھولو جیسے comments.php اور ان میں 'like this' اس طرح نظر آنے والے الفاظ، ڈوروں کو اردو سے بدل دو۔
یاد رہے صرف '' کے اندر اس کے باہر نہیں۔ میں نے بھی انڈیگو کا ترجمہ اسی طرح کیا تھا۔ وہ الگ بات ہے سٹائل شیٹ میں کچھ گڑبڑ کی وجہ سے کسی دوسری جگہ چلا ہی نہیں۔ ہاں ورڈپریس کے ڈیش بورڈ سے پریزینٹیشن میں جاکر تھیم ایڈیٹر سے بھی یہی کام کرسکتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ فائل کو کاپی کرلینا ہر بار نوٹ پیڈ میں اگر نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کرو تو بہتر ہے چونکہ میں اس کی وجہ سے انڈیگو کا بیڑا غرق کروا چکا ہوں۔
یاد رہے ہر فائل مدوَن کرکے بلاگ کا رزلٹ ضرور دیکھ لینا کہ ترجمہ ٹھیک فٹ ہوا یا نہیں۔
امید ہے جلد ہی یہ تھیم اردو میں کرکے محفل پر بھی چڑھا دو گے۔
تدوین: فائلوں سے مراد صرف تھیم کے فولڈر میں موجود فائلیں ہیں جن کے ساتھ php کی اضافت موجود ہے۔
وسلام
 
دوست

محفلین
ایک اور چیز بلاگ کا عنوان ٹھیک طرح ایشیا ٹائپ میں نظر نہیں آرہا۔
اس کا حل یہ ہے کہ سٹائل شیٹ میں header نام کی آئی ڈی ہوگی۔ اس میں font-family= "Tahoma" جیسے کرکے فونٹ بتائے گئے ہونگے۔ اس کے شروع میں Urdu naskh Asiatype شامل کردو ایسے
font-family= "Urdu Naskh Asiatype", "Tahoma",
یاد رہے ایک فونٹ لکھ کر اس کے بعد ایک کومہ پھر ایک سپیس پھر اگلا فونٹ۔ یہ واوین ضروری تو نہیں لیکن ڈال لینا مناسب ہیں کم از کم زکریا بھائی نے تو ایسے ہی کیا ہے ہر بار اور میں نے بھی انڈیگو کا حشر نشر اسی طرح کیا تھا۔
امید ہے اب کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے تھیم کے ساتھ جتنا پنگا لوگے اتنا ہی سمجھو گے اور نئے سے نیا تھیم تہماری جھولی میں ہوگا۔
وسلام
 
نعمان

محفلین
اس سلسلے میں ورڈ پریس کوڈیکس پر تفصیلات موجود ہیں مگر ورڈ پریس کوڈیکس حکومت پاکستان کے بین کردہ سائٹس کی فہرست میں شامل ہے اسلئے پاکستان سے قابل رسائی نہیں۔
 
نعمان

محفلین
ورڈ پریس ایک آزاد سوفٹویر ہے اور آزادی اظہار کی دعوت دیتا ہے۔ اس سے بڑھ کر متنازعہ بات کیا ہوسکتی ہے؟ ویسے بلاگ اسپاٹ پر بھی ایسا کچھ نہیں ہے مگر وہ بھی ہنوز بند ہے۔ ہاں البتہ ان دی لائن آف فائر اکثر کتابوں کی دکانوں پر تمام پاکستان میں باآسانی دستیاب ہے اس کا اردو ترجمہ مزید کم قیمت پر دستیاب ہوگا۔ غالبا تین سو روپے میں۔
 
دوست : آپ کے تفصیلی جواب سے مجھے بہت فائدہ ہو رہا ہے ۔ پر میں تھیم کو ایڈیٹ کرنے میں بہت کیر کر رہا ہوں ۔ یہ بتائیے کہ آپ کا بتایا ہوا مخصوص نوٹ پیڈ کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے ؟

نعمان : جیسے ہم بلاگ سپاٹ کو " پاکی بلاگ ڈاٹ کام " کے ذریعے کھول ہی لیتے ہیں ۔ کیا ورڈ پریس کی کوڈیکس والی سائٹس کو کھولنے کے لیے بھی کوئي آلٹرنیٹو آپ کے علم میں ہے ؟ اگر کوئي آلٹرنیٹو سائٹ ہو جو کسی نہ کسی طرح سے " پاکی بالاگ ڈاٹ کام " کی طرح ان کوڈیکس والی بلاک سائٹس کو کھول سکے ، تو مجھ جیسے نئے طالب علموں کے لیے آسانی کا سبب ثابت ہو گی ۔
 
Top