ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

زیک

مسافر
دوست: ضروری نہیں کہ تھیم کی تمام فائلوں میں آپ کو سب سٹرگز کا ترجمہ وہیں کرنا پڑے۔ اگر تھیم مقامیانے کا صحیح انتظام کیا گیا ہے (جیسا کہ کم ہی تھیمز میں ہے) تو تھیم کی بھی پو فائل بنائی جا سکتی ہے اور اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔

اب صحیح مقامیانے کے انتظام سے کیا مراد ہے؟ یعنی تمام سٹرنگز جن کا ترجمہ درکار ہو وہ __() یا _e() کے اندر ہوں۔
 

دوست

محفلین
ہمممممم۔
آپ کی بات ٹھیک ہے بھائی جی۔ لیکن میں تو جو کچھ خود کرتا ہوں وہ بتادیا کرتا ہوں۔ دیسی نسخہ جو میرے ہاتھ آیا میں نے آگے ٹرانسفر کردیا۔ اگر آپ پو فائل بنانا بھی سکھا دیں تو کیا ہی اچھا ہو۔
شمیل آپ بے شک احتیاط کیجیے۔ یہ ضروری ہے۔ بلکہ ایسا کریں کسی فری ہوسٹ پر ایک آزمائشی بلاگ شروع کرلیں اس کے بعد اس کے ساتھ جومرضی کرتے رہا کریں وہاں پر ٹھیک اطلاق کی صورت میں اصلی بلاگ پر پر اطلاق کرلیا۔
ueuo.com بہترین رہے گا اس کام کے لیے۔
اچھا اب آپ کا سوال کہ یہ ویب سائٹس کس طرح کھلیں۔ اس کا آسان حل ویب بیسڈ پراکسی سائٹس ہیں۔ جیسے
firewalldown.com
اسی طرح گوگل پر چلے جائیں اور جاکر لکھیں
"web based proxy" آپ کے پاس اس طرح کی ویب سائٹس کا ڈھیر لگ جائے گا۔ وہاں ایک ایڈریس بار میں مطلوبہ ویب سائٹ لکھیں اور سائٹ اس ویب سائٹ کے ذریعے کھل جائے گی۔ ہاں اس طرح آپ اندراج نہیں کروا سکے کہیں بھی کہ اس کے لیے کوڈ سا درکار ہوتا ہے جو اس انعکاس میں کہیں رستے میں ہی رہ جاتا ہے۔بس وزٹ ہوسکتا ہے ویب سائٹ کا۔
سو ٹینشن نہ لیں۔ ہاں ایک اور بات کچھ اشتہارات جن میں بے ہودہ بھی ہوسکتے ہیں برداشت کرنا ہونگے لیکن یہ اوپر ہی دئیے گئے ہوتے ہیں نیچے اصلی ویب سائٹ کھل جاتی ہے۔
وسلام
 
دوست : کمال کی معلومات باہم پہنچائی ہیں ۔ میں نے ورڈ پریس کودیکس سائٹس کا باقاعدہ دورہ شروع کر دیا ہے ۔ اور ورڈ پریس انسٹالیشن کے سلسلے میں بہت سی معلومات حاصل ہو رہی ہیں ۔ شکریہ !
 
زکریا بھائي : میں Google Analytics کے کوڈ کو اپنے بلاگ میں پیسٹ کرنا چاہتا ہوں ۔ بتائیں کہ ورڈ پریس کے تھیم ایڈیٹر میں جا کر میں کس ایریا میں جا کر ، میرا مطلب ہے کہ تھیم ایڈیٹر میں دائیں جانب موجود theme files میں کون سا آپشن جیسے "Stylesheet" یا پھر کسی اور میں جا کر کہاں پیسٹ کروں ۔ ویسے گوگل لکھتا ہے ۔

Copy the following code block into every webpage you want to track.
Click in the box below to select all code. Copy and paste the code segment into the bottom of your content, immediately before the </body> tag of each page you are planning to track. If you use a common include or template, you can enter it there
.

اس کو پڑھ کر مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ مجھے ورڈ پریس کے تھیم ایڈیٹر میں موجود theme files کے ایک آپشن " Page Template " میں جا کر پیسٹ کروں ۔
اس سلسلے میں جلد از جلد مدد فرمائیں ۔ شکریہ !
 

نعمان

محفلین
شمیل تمہارے بلاگ کی تھیم میں ایک ٹیمپلیٹ ہوگا footer کا یہ وہ جگہ ہے جہاں تھیم بنانے والوں کے حوالہ جات نظر آتے ہیں۔ بس وہیں یہ کوڈ پیسٹ کردو۔ مگر یہ خیال رکھنا کہ اردو ویب کے لئے تم جو تھیم بناؤ اس میں اس کوڈ کی ضرورت نہیں۔
 

دوست

محفلین
زکریا بھائی یہ بوم صاحب مجھے ملے نہیں فائل کو نوٹ پیڈ پلس پلس میں کھول کر دیکھ چکا ہوں۔ کوئی اجنبی علامت یا کریکٹر نظر نہیں آرہا۔
 
نعمان نے کہا:
شمیل تمہارے بلاگ کی تھیم میں ایک ٹیمپلیٹ ہوگا footer کا یہ وہ جگہ ہے جہاں تھیم بنانے والوں کے حوالہ جات نظر آتے ہیں۔ بس وہیں یہ کوڈ پیسٹ کردو۔ مگر یہ خیال رکھنا کہ اردو ویب کے لئے تم جو تھیم بناؤ اس میں اس کوڈ کی ضرورت نہیں۔

نعمان : پر تھیم ایڈیٹر میں موجود فٹر پر میں نے کلک کر کے وہاں کوڈ کو پیسٹ بھی کر دیا لیکن تھیم ایڈیٹر میں نیچے کی جانب یہ تحریر لکھی ہوئي آئي ۔
If this file were writable you could edit it.
اور وہاں پر اپ ڈیٹ فائل والا آپشن نہیں نمودار ہوا ۔
اس کے معنی آیا یہ ہوئے کہ میری تھیم میں فوٹر کے اندر تبدیلیاں کرنے کی اجازت نہیں ؟
 

دوست

محفلین
شمیل اس کے لیے آپ کو اجازتوں میں تبدیلی کرنی ہوگی۔
ایسا کریں تھیم کے فولڈر میں جائیں۔ جیسے بھی اگر آپ براؤزر سے جاتے ہیں یا ایف ٹی پی سے۔ اس کے بعد متعلقہ تھیم کی ڈائرکٹری کو( ایف ٹی پی کی صورت میں) رائٹ کلک کرکے آخری انتخاب چنیں۔ یعنی File Attributes۔ وہاں آپ نے خانےمیں جہاں 000 لکھا ہے 766 لکھ دینا ہے۔ میں ویسے 777 لکھا کرتا ہوں ۔اس کا مطلب ہے فائل قابل پڑھائی، لکھائی اور قابل تعمیل ہے۔ یعنی ایگریزکیوٹ ایبل۔ البتہ 766 سے فائل صرف قابل تحریر ہوتی ہے۔ لیکن آپ کا کام دونوں کمانڈز سے ہوجائے گا۔
یہی کام اپ فائل مینجر میں جا کر Set Permission کے انتخاب سے کرسکتے ہیں کام وہی کہ آپ کو متعلقہ فولڈر چننا ہوگا پہلے (شاید چیک باکس ہوگا چننے کے لیے) اس کے بعد وہاں بھی 777 لکھ دیں۔ فولڈر تھیم کا چنیے گا یعنی جو نام ہے۔ اس کا پاتھ کچھ یوں ہوگا۔
/[align=left:22773bf97e]wp folder/wp-content/themes/ur theme[/align:22773bf97e]
 

دوست

محفلین
آپ کو فوٹر فائل نہیں ملی فائل مینجر سے؟؟
حیرت ہے۔
آپ کے بلاگ کی ساخت کے مطابق اس فائل کو یہاں ہونا چاہیے
[align=left:21854373aa]/wp-content/themes/ur theme/footer.php[/align:21854373aa]
اس کے بعد اس فائل کی پرمیشن اوپر بتائے گئے طریقے سے سیٹ کر لیجیے گا۔
 
server2xd1.jpg


جب میں اپنی ہوسٹینگ کمپنی کے کنٹرول پینل پر جاتا ہوں تو وہ کچھ ایسا دکھتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو تمہیں تمہارے ویب ہوسٹ والے بتائیں گے۔ تم نے ورڈپریس کی فائلیں کیسے ٹرانسفر کی تھیں؟
 
نبیل بھائي : ورڈ پریس کا سیٹ اپ منہاجین بھائي نے انسٹال کر کے دیا تھا اور بعد کے کام زکریا بھائي اور پردیسی بھائي نے کیے تھے ۔ :lol:
 

hakimkhalid

محفلین
شمیل بھائی!

فائل زیلا یا کیوٹ ایف ٹی پی سے اپنی ایف ٹی پی سائٹ سے کنکٹ ہوکر ورڈ پریس کے فولڈر کو اوپن کریں ۔ابwp-content ڈائرکٹری کو اوپن کریں۔ابthemesکی ڈائرکٹری کو اوپن کریں یہاں پر جو تھیم آپ نے اپلائی کی ہے اس کی ڈائرکٹری کو اوپن کریں۔جس فائل کو رائٹ ایبل بنانا ہو اس پر رائٹ کلک کرکےFile Attributesکا انتخاب کریں۔اور 777 لکھ دیں فائل قابل پڑھائی، لکھائی اور قابل تعمیل ہو جائے گی۔

فائل مینیجر کی بہ نسبت یہ طریقہ زیادہ آسان ہے File Attributes تبدیل کرنے کےلیے۔یہ بات زکریا بھائی کی بتائی ہوئی ہے۔جو اکثر کام آتی ہے
 
Top