ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، بلاگ کو ورڈپریس پر منتقل کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ورڈپریس اب موویبل ٹائپ کے مقابلے پر آ گیا ہے؟

مجھے دیکھنا پڑے گا کہ میں نے انگریزی پوسٹس کے لیے اردو ایڈیٹر ہٹانے کا کیا طریقہ دریافت کیا تھا۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اس کے لیے کٹیگری آئی ڈی کو چیک کیا جاتا ہے۔ اگر یہ آئی ڈی انگریزی زمرہ جات میں سے ہو تو پھر اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ آؤٹ پٹ نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر آپ کا بلاگ بنیادی طور پر انگریزی پوسٹس پر مشتمل ہے تو طریقہ تھوڑا سا مختلف کر لیا جانا چاہیے، یعنی اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ‌ صرف اردو زمرہ جات کے لیے آؤٹ پٹ کی جانی چاہیے۔ میں اس سے متعلقہ کوڈ جلد پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ کوڈ غالباً تھیم کی functions.php فائل میں رکھا جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک، بلاگ کو ورڈپریس پر منتقل کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ورڈپریس اب موویبل ٹائپ کے مقابلے پر آ گیا ہے؟

موویبل ٹائپ کی کافی پرانی ورژن پر تھا کہ وہ کافی ہیک کی ہوئ تھی میں نے۔ اب اپگریڈ کا سوچا تو دیکھا کہ موویبل ٹائپ پر مفت پلگ‌ان اور تھیم کافی کم دستیاب ہیں کہ یہ زیادہ پروفیشنلز کے استعمال میں ہے۔ لہذا ورڈپریس پر جا رہا ہوں۔

مجھے دیکھنا پڑے گا کہ میں نے انگریزی پوسٹس کے لیے اردو ایڈیٹر ہٹانے کا کیا طریقہ دریافت کیا تھا۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اس کے لیے کٹیگری آئی ڈی کو چیک کیا جاتا ہے۔ اگر یہ آئی ڈی انگریزی زمرہ جات میں سے ہو تو پھر اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ آؤٹ پٹ نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر آپ کا بلاگ بنیادی طور پر انگریزی پوسٹس پر مشتمل ہے تو طریقہ تھوڑا سا مختلف کر لیا جانا چاہیے، یعنی اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ‌ صرف اردو زمرہ جات کے لیے آؤٹ پٹ کی جانی چاہیے۔ میں اس سے متعلقہ کوڈ جلد پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ کوڈ غالباً تھیم کی functions.php فائل میں رکھا جاتا ہے۔

ہممم دیکھتا ہوں۔
 
کیونکہ یہ میرے ورڈپریس بلاگ پر بطور پلگ ان اپلوڈ موجود ہے لیکن اسے ایکٹیو کرنا پڑے گا بس اس کے بعد چیک ہو سکے گا کہ آیا یہ کام بھی کرتا ہے کہ نہیں‌۔
 
زیک

مسافر
پھر ہمیں بھی دکھائیں

فی‌الحال میں نے اپنے بلاگ پر اسے غیرفعال کیا ہوا ہے۔ میں نے اس پلگ‌ان میں دو تبدیلیاں کرنی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ڈیفالٹ اردو یا انگریزی سیٹ کی جا سکے اور دوسرے یہ کہ آپ کیٹگریز سیلکٹ کر سکیں کہ کن میں یہ لاگو ہو۔ اس کے بعد ہی دکھا سکوں گا۔ البتہ ابھی چیک کیا ہے کہ نئ پوسٹ کے صفحے اور تبصرہ فارم دونوں میں کام کر رہا ہے۔
 
اظفر

محفلین
ورڈ پریس کے ورژن 3 میں کون سا ایڈیٹر پلگ ان دستیاب ہے ؟
نبیل اس بارے میں بھئ بتائیے گا کہ پی ایچ پی بی بی میں بھی میں کچھ ایریاز میں انگلش آف رکھنا چاہتا ہوں ۔ پہلی بار phpbb3 کیلیے پرانا اردو ایڈیتر چھوڑ کر jquery_urdu_plugin استعمال کیا ہے جس میں jquery.textarearesizer بھی شامل ہے ۔ میں کچھ جگہوں پر اس کا آف رکھنا چاہتا تھا ، جیسے ای میل اور پاس ورڈ ، لیکن اس کا طریقہ نہیں مل سکا اسلیے اب آئی ڈی کی مدد سے ایک ایک ٹیکسٹ ایریا میں اس کو آن کیا ہے۔ پی ایچ پی بی بی میں اس کے سب کنٹرول ، ورچیول کی بورڈ ، آن سکرین کی بورڈ ، ری سایزر ، ٹوگل کنٹرول ۔ سب بالکل درست کام کر رہے ہیں ۔
ورڈ پریس 3 کا پلگ ان بناتے وقت کوشش کیجیے گا کہ یہ بڈی پریس پر بھی چلے ، اگر ایسا ممکن ہوا تو اردو سوشل نیٹ ورکنگ شاید آسان ہو جاے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی اس ایڈیٹر کے استعمال کا درست طریقہ یہی ہے کہ اسے ہر ٹیکسٹ ایریا کی آئی ڈی کے ساتھ الگ استعمال کیا جائے۔ اگر عمومی ٹیکسٹ ایریا سلیکٹر استعمال کیا جائے تو ہر ٹیکسٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر شامل ہو جائے گا۔ میں نے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو ورڈپریس 3 کے ساتھ استعمال کیا ہے اور یہ کم و بیش درست کام کر رہا ہے۔
 
kalimqasmi

محفلین
دوستو السلام علیکم
میں نیا ممبر ہوں ۔ایک سوال کرنا چاہتا ہوں ۔میں نبیل بھائی کا بنایا ہوں اردو کی بورڈ (اردو پیڈ) اپنے فورم پر لگانا چاہتا ہوں ۔اسکا طریقہ کا رکیا ہے تفصیل درکار ہے کس طرح لگاؤں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تھریڈ ورڈپریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان سے متعلق ہے۔ آپ اپنے سوال کے لیے الگ موضوع کا آغاز کریں۔
 
kalimqasmi

محفلین
السلام علیکم ۔بہت دیر سے کوشش کر رہا ہوں نیو موضوع کا بٹن مل جا ئے نہیں مل رہا ہے کچھ ضروری سوالات ہیں جن کا فوری جواب چاہئے پلیز مدد کر یں۔
 
yousaf404

محفلین
جناب اسلام و علیکم

آپ کا موجودہ بلگ ان ورڈپریس 3میں ٹیھک کام نہیں کرنا
کچھ رنمائی کریں
اگر ہم ورڈپریس میں میں کچھ نیو پوسٹ ڈالتے ہیں تو وہ لکی تو ٹھیک جاتی ہے لکین جب اس کو پبلش کرتے ہیں تو ؟؟؟؟؟؟ اس طرح سوالیہ نشان بن جاتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
سوالیہ نشان بننے کا تعلق پلگ ان سے نہیں ہے۔ ورڈپریس کی ڈیٹابیس کی کولیشن چیک کریں۔ اسے utf8_unicode_ci پر سیٹ ہونا چاہیے۔
 
ریحان 007

محفلین
کام نہیں کررہا

آپ کا پلگ - ان 1۔3 میں کام نہیں کررہا۔ اگر ہو سکے تو اسے اپڈیٹ کردیجیئے گا۔ شکریہ
 
Top