نبیل
تکنیکی معاون
زیک، بلاگ کو ورڈپریس پر منتقل کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا ورڈپریس اب موویبل ٹائپ کے مقابلے پر آ گیا ہے؟
مجھے دیکھنا پڑے گا کہ میں نے انگریزی پوسٹس کے لیے اردو ایڈیٹر ہٹانے کا کیا طریقہ دریافت کیا تھا۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، اس کے لیے کٹیگری آئی ڈی کو چیک کیا جاتا ہے۔ اگر یہ آئی ڈی انگریزی زمرہ جات میں سے ہو تو پھر اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ آؤٹ پٹ نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر آپ کا بلاگ بنیادی طور پر انگریزی پوسٹس پر مشتمل ہے تو طریقہ تھوڑا سا مختلف کر لیا جانا چاہیے، یعنی اردو ایڈیٹر سے متعلقہ جاوا سکرپٹ صرف اردو زمرہ جات کے لیے آؤٹ پٹ کی جانی چاہیے۔ میں اس سے متعلقہ کوڈ جلد پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ کوڈ غالباً تھیم کی functions.php فائل میں رکھا جاتا ہے۔