ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان

السلام علیکم،
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ہم ورڈپریس کے اردو ورژن اردو پریس کو ورڈپریس کے ورژن 2.7 پر اپڈیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جے کویری جاوا سکرپٹ فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی اسی مقصد کے لیے ڈیویلپ کیا گیا ہے تاکہ ورڈپریس کے لیے ایک بہتر اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا جا سکے۔ میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان متعارف کروا رہا ہوں جو کہ جے کویری فریم ورک کا استعمال کرتا ہے اور اس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان پر مبنی ہے۔ ورڈ پریس کے پرانے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے مقابلے میں یہ پلگ ان ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن کے زیادہ تر ایڈٹ ایریاز کا احاطہ کرتا ہے۔ اس اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ورڈ پریس کے ایڈمن سیکشن کے دوسرے فنکشنز جیسے کہ آٹو سیو وغیرہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا اور دوسری سکرپٹس کے ساتھ بخوبی کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایڈیٹر کو ورڈپریس 2.7 پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہے، اور اس کا استعمال انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر جانچا گیا ہے۔ فی الحال اسے بطور بیٹا ریلیز کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے سے قبل پرانا اردو ایڈیٹر پلگ ان ان انسٹال کرنا بہتر رہے گا۔

زیر نظر اردو ایڈیٹر پلگ ان کے ذریعے ورڈپریس کے جن حصوں میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن دستیاب ہوجاتی ہے ان کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

فرنٹ اینڈ (بلاگ)
۔ سرچ ٹیکسٹ باکس
۔ تبصروں کے لیے ایڈیٹر

ایڈمن سیکشن
۔ کوئک پریس
۔ نئی پوسٹ شامل کرنے والا صفحہ
۔ نیا پیج شامل کرنے والا صفحہ
- زمرہ جات شامل کرنے والا صفحہ
- روابط شامل کرنے والا صفحہ
۔ تبصروں کو فوری ایڈٹ کرنا
۔ ٹیگز شامل کرنا

ورچوئل کی بورڈ

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں ورچوئل کی بورڈ بھی دستیاب ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست کام نہیں کر رہا ہے جبکہ یہ فائرفاکس میں یہ درست کام کرتا نظر آ رہا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

virt_kbd.gif

آن سکرین کی بورڈ

آن سکرین کی بورڈ صرف بلاگ کے تبصروں کے ایڈیٹر کے لیے دستیاب ہے اور ایڈمن سیکشن میں کچھ مسائل کی وجہ سے آن سکرین کی بورڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

اردو ایڈیٹر پلگ ان آپشنز

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں فرنٹ اینڈ بلاگ اور ایڈمن سیکشن کے ہر حصے میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو فعال یا غیر فعال کرنے کی آپشنز مہیا کی گئی ہیں۔ ورچوئل کی بورڈ کو بھی فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن غالباً سب سے اہم آپشنز خود اردو ایڈیٹر کو کسٹمائز کرنے کی ہیں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اردو ایڈیٹر میں استعمال کیے جانے والے فونٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


editor_font.gif

اس کے علاوہ اردو ایڈیٹر کے اردو لینگویج موڈ اور انگریزی لینگویج موڈ کو بھی اس پلگ ان کی سیٹنگز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


editor_color.gif

ورڈپریس کے اس نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے بارے میں آپ کی آراء کے ہم منتظر رہیں گے۔

ورڈ پریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
پلگ ان ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ برائے مہربانی درست ربط فراہم کریں ۔ شکریہ
 
Top