ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ہم ورڈپریس کے اردو ورژن اردو پریس کو ورڈپریس کے ورژن 2.7 پر اپڈیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جے کویری جاوا سکرپٹ فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی اسی مقصد کے لیے ڈیویلپ کیا گیا ہے تاکہ ورڈپریس کے لیے ایک بہتر اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا جا سکے۔ میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان متعارف کروا رہا ہوں جو کہ جے کویری فریم ورک کا استعمال کرتا ہے اور اس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان پر مبنی ہے۔ ورڈ پریس کے پرانے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے مقابلے میں یہ پلگ ان ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن کے زیادہ تر ایڈٹ ایریاز کا احاطہ کرتا ہے۔ اس اردو ایڈیٹر پلگ ان کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ورڈ پریس کے ایڈمن سیکشن کے دوسرے فنکشنز جیسے کہ آٹو سیو وغیرہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتا اور دوسری سکرپٹس کے ساتھ بخوبی کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایڈیٹر کو ورڈپریس 2.7 پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہے، اور اس کا استعمال انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس پر جانچا گیا ہے۔ فی الحال اسے بطور بیٹا ریلیز کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے سے قبل پرانا اردو ایڈیٹر پلگ ان ان انسٹال کرنا بہتر رہے گا۔

زیر نظر اردو ایڈیٹر پلگ ان کے ذریعے ورڈپریس کے جن حصوں میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن دستیاب ہوجاتی ہے ان کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

فرنٹ اینڈ (بلاگ)
۔ سرچ ٹیکسٹ باکس
۔ تبصروں کے لیے ایڈیٹر

ایڈمن سیکشن
۔ کوئک پریس
۔ نئی پوسٹ شامل کرنے والا صفحہ
۔ نیا پیج شامل کرنے والا صفحہ
- زمرہ جات شامل کرنے والا صفحہ
- روابط شامل کرنے والا صفحہ
۔ تبصروں کو فوری ایڈٹ کرنا
۔ ٹیگز شامل کرنا

ورچوئل کی بورڈ

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں ورچوئل کی بورڈ بھی دستیاب ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست کام نہیں کر رہا ہے جبکہ یہ فائرفاکس میں یہ درست کام کرتا نظر آ رہا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

virt_kbd.gif

آن سکرین کی بورڈ

آن سکرین کی بورڈ صرف بلاگ کے تبصروں کے ایڈیٹر کے لیے دستیاب ہے اور ایڈمن سیکشن میں کچھ مسائل کی وجہ سے آن سکرین کی بورڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

اردو ایڈیٹر پلگ ان آپشنز

ورڈپریس کے نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں فرنٹ اینڈ بلاگ اور ایڈمن سیکشن کے ہر حصے میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو فعال یا غیر فعال کرنے کی آپشنز مہیا کی گئی ہیں۔ ورچوئل کی بورڈ کو بھی فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن غالباً سب سے اہم آپشنز خود اردو ایڈیٹر کو کسٹمائز کرنے کی ہیں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اردو ایڈیٹر میں استعمال کیے جانے والے فونٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


editor_font.gif

اس کے علاوہ اردو ایڈیٹر کے اردو لینگویج موڈ اور انگریزی لینگویج موڈ کو بھی اس پلگ ان کی سیٹنگز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


editor_color.gif

ورڈپریس کے اس نئے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے بارے میں آپ کی آراء کے ہم منتظر رہیں گے۔

ورڈ پریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
 

دوست

محفلین
ونڈوز پر بہترین کام کررہا ہے۔ لینکس ابھی ہے نہیں ورنہ اس پر بھی دیکھتا۔
نبیل بھائی زندہ باد۔:lovestruck:
 

duffer

محفلین
ابھی استعمال کر کے دیکھتا ہوں لیکن دیکھے بغیر ہی ورچوئل کی بورڈ والا فیچر متاثر کن لگ رہا ہے
 

جہانزیب

محفلین
میرے پاس بھی لوکل ہوسٹ‌ پر نہیں‌ چلا ۔ بلاگ پر چیک نہیں‌ کیا ، میں‌ سمجھا شائد لینکس کا مسلہ ہے ۔
 

arifkarim

معطل
اسکو استعمال کرکے اپنے بلاگ کا ربط فراہم کریں تاکہ ہم جیسے "لابلاگرز" بھی اسکو ٹیسٹ کر سکیں!
 

شکاری

محفلین
نبیل بھائی اپڈیٹ اردو ایڈیٹر پلگ ان کا شکریہ ابھی یہاں تو بہت اچھا لگ رہا ہے استعمال پر مزید پتا چلے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس تو لوکل ہوسٹ پر بھی کام کر رہا ہے۔ میں ونڈوز وسٹا پر یونیفارم سرور 3.5 استعمال کر رہا ہوں۔ ماوراء کے بلاگ پر بھی یہ صحیح کام کر رہا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
صحیح‌ کام کر رہا ہے اب میرے پاس بھی، پہلے سانچہ پرانا استعمال کر رہا تھا، اب کمنٹس کے سانچہ کو 2.7 کے مطابق ڈھالا ہے، تو سب کچھ درست ہو گیا ہے، میں نے اپنے بلاگ پر بھی اسے لگایا ہے، وہاں بھی درست کام کر رہا ہے اب ۔
 

جہانزیب

محفلین
نبیل ایک سوال ہے ، مثال کے طور پر ہم ایک کثیر زبان بلاگ بناتے ہیں‌ ، اب انگریزی کے لئے میں‌ اس کا استعمال نہیں‌ کرنا چاہتا ۔ اس کا ورک آراؤنڈ‌ یہ نکالا ہے کہ انگریزی تحاریر کے لئے الگ سے کمنٹس بنائے جائیں‌ ۔ لیکن ڈیش بورڈ‌ سے کمنٹس باکس میں‌ پلگ اِن بحال کرنے سے انگریزی والے خانہ میں بھی ایڈیٹر بحال ہو جاتا ہے ، اس سے بچنے کے لئے میں‌ نے فارم میں فیلڈز کے ڈیفالٹ‌ نام بدل کر دیکھے ہیں‌ ، مثلآ‌ author کی بجائے comment-user لیکن پھر بھی فرق نہیں پڑا ۔ اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب، اس سوال کے جواب کا کچھ انتظار کر لو۔ میں فی الحال ڈیفالٹ تھیم کو ہی بائی لنگوئل بنانا چاہ رہا ہوں۔ میں بھی یہی چاہ رہا ہوں کہ انگریزی مراسلات پر اردو ایڈیٹر ڈسپلے نہ ہو۔ میں اس کا کوئی حل نکالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ فی الحال میں ضروری پلگ انز کو اکٹھا کرکے ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب، میں نے انگریزی پوسٹس میں اردو ایڈیٹر ہٹانے کا طریقہ معلوم کر لیا ہے۔ میں اس کے بارے میں جلد ہی تفصیل سے لکھوں گا۔
 

فرخ

محفلین
بہت خوب نبیل۔۔
اسی لیئے میں‌اب بھی سوچتا ہوں کہ اردو ویب میں شمولیت فضول میں نہیں گئی۔۔۔ :grin:
 

زیک

مسافر
میں اپنا بلاگ ورڈپریس پر منتقل کر رہا ہوں تو سوچا کہ یہ پلگ‌ان بھی انسٹال کر لیا جائے۔

جہانزیب، میں نے انگریزی پوسٹس میں اردو ایڈیٹر ہٹانے کا طریقہ معلوم کر لیا ہے۔ میں اس کے بارے میں جلد ہی تفصیل سے لکھوں گا۔

چونکہ میرا بلاگ 99 فیصد انگریزی میں ہے اس لئے یہ طریقہ میرے لئے اہم ہے۔ سو جہانزیب اور نبیل کیا طریقہ ہے؟

ورڈپریس کے نئے ورژن 2.7.1 کے ساتھ اب یہ کام نہیں کرتا ۔

مجھے تو یہ ورڈپریس 2.8.4 میں کام کرتا نطر آ رہا ہے۔
 
Top