وزیرآباد کی مشہور صنعت

فلک شیر

محفلین
ورپال چٹھہ،علی پور چٹھہ، پنڈوری کلاں( زبیر مرزا بھائی کا گاؤں)، بھوماں باٹھ نزد کلاسکے کے ہم پانچ سات لڑکے حافظ آباد نہم دہم جماعت میں علی گڑھ سکول میں پڑھتے تھے.......سارے سکول میں ہم ایک ہی نام سے مشہور تھے................."وزیرااا بادیے"
:):):)
بہت شکریہ سر اس ویڈیو کے لیے
بالکل جی، یہ تو وجہ افتخار ہے ہی ہم سب کےلیے
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
وزیرآباد کے ایک نواحی گاؤں سے میرے ننھال کا تعلق ہے - ایک دو بار بچپن میں جانا بھی ہوا
(گاؤں کا نام یاد نہیں آرہا) نظام آباد میں بھی کچھ رشتہ دار ہیں
 
اور نظام آباد میں ہی وہ مشہور فیکٹری ہے جہاں یہ تلواریں بنتی ہیں اس فیکٹری کا نام نیو سٹین لیس سٹیل انڈسٹریز ہے اب انکا مین یونٹ جی ٹی روڈ پر کارڈیا لوجی انسٹیٹیوٹ کے پاس شفٹ ہو گیا ہے
 
ورپال چٹھہ،علی پور چٹھہ، پنڈوری کلاں( زبیر مرزا بھائی کا گاؤں)، بھوماں باٹھ نزد کلاسکے کے ہم پانچ سات لڑکے حافظ آباد نہم دہم جماعت میں علی گڑھ سکول میں پڑھتے تھے.......سارے سکول میں ہم ایک ہی نام سے مشہور تھے................."وزیرااا بادیے"
:):):)
بہت شکریہ سر اس ویڈیو کے لیے
بالکل جی، یہ تو وجہ افتخار ہے ہی ہم سب کےلیے
اگر میرا اندازہ غلط نہیں تو یہ اسکول علی پور روڈ پر ہے نا؟
 
زبیر مرزا

محفلین
کلاسکے ، ورپال ، نظام آباد ، حافظ آباد اور وزیرآباد یہ نام سن کی روح تک سرشار ہوجاتی ہے
اورskyscraper کے جنگل میں تنہائی اور غریب الوطنی مزید بڑھ جاتی ہے
 
بھائی جی جب فرصت میسر ہو تو کبھی ملاقات کریں جب بھی پاکستان آئیں
 
فلک شیر

محفلین
اگر میرا اندازہ غلط نہیں تو یہ اسکول علی پور روڈ پر ہے نا؟
سر پہلے جب اس کے ابتدائی ایام تھے اور ہم وہاں پڑھتے تھے.........یہ محلہ مصری شاہ متصل ریلوے سٹیشن میں واقع تھا........بعد میں ساگر روڈ پہ اپنی عمارت میں منتقل ہو گیا تھا۔ :)
 
واہ،
دل خوش ہو گیا چلو ماشاءاللہ اچھی بات ہے کہ ہمارے بم پھاڑنے کے علاوہ بھی ہماری کسی کام میں اب بھی تعریف ہوتی ہے۔
میرے لیے واقعی نئی اور خوش کن خبر ہے۔
بہت شکریہ شاہ صاحب۔
 
Top