جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی نئی وفاقی کابینہ تشکیل دے دی
اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ میں 15 وفاقی وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزرا پیر کی صبح ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے.
فواد چوہدری کے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم کو قانون اور انصاف کی وزارت دی جا رہی ہے، شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق، فواد احمد کو اطلاعات و نشریات، اسد عمر خزانہ، شیخ رشید احمد کو ریلوے، پرویز خٹک کو دفاع اور نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور سونپی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ غلام سرور خان کو پیٹرولیم، طارق بشیر چیمہ کو ریاستی اور سرحدی امور، زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار، عامر محمود کیانی کو صحت، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شفقت محمود کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ اور خالد محمود صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان سونپے جائیں گے۔