عبدالقیوم چوہدری ٹویٹر پر غلام سرور خان کے بارے میں نوے کی دہائی میں سمگلنگ کا الزام سنا۔ مجھے اس کا کچھ غلط کارروائیوں میں ملوث ہونا تو یاد پڑتا ہے لیکن سمگلنگ نہیں۔ آپ کی کیا معلومات ہیں؟
سرور خان کے ذاتی سٹاف کا ایک بندہ کسی وقت میں اچھا دوست اور خبری رہا ہے۔ اب اس سے میل ملاقات بہت کم ہو گئی تو تازہ ترین بھی سنی سنائی ہی ہوتی ہے۔
مشرف کے زمانے کے شروع تک تو مختلف دھندوں کی سرپرستی ان سے منسوب تھی، لیکن مشرف ایرا کے دوران ان دونوں بھائیوں (بھائی تحصیل ناظم رہا اور پھر ایم پی اے) نے علاقے میں پلازے، پمپس, سی این جی سٹیشنس بنائے، علاوہ ازیں ہاؤسنگ کالونیوں میں ان ڈائریکٹ سرمایہ کاری، زرعی رقبے خریدنے اور پھر انھیں کمرشل ڈیکلئیر کروانے میں ملوث رہے ہیں۔
اتنا کچھ جائز کر لینے کے بعد کسی دو نمبر دھندے میں فی الحال میری ذاتی معلومات کی حد تک براہ راست ملوث نہیں۔ البتہ ٹیکسلا کے ساداتوں کی ایک بڑی تعداد (اس کے ووٹر) ڈرگز، ڈرنکس اور قحبہ گری میں ملوث ہے تو ان کو چھتری مہیا کیے ہوئے ہے۔