مبارکباد وزیراعظم محمد نواز شریف آج اپنی 64ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور (جنگ نیوز) وزیراعظم پاکستان و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 64 ویں سالگرہ آج 25 دسمبر بروز بدھ کو ملک بھر میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران خطاب کریں گے اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔ میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر اور صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
happyBirthday_mypage.jpg
 
S. H. Naqvi

محفلین
عقیدت و احترام۔۔۔۔۔۔۔۔۔! بادشاہ سلامت نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمتوں میں چار روپے اضافہ فرما کر عوام کو اپنی سالگرہ کی خوشی میں شامل کر لیا ہے، پرانی آمریت میں تو بادشاہ حضرات ایویں ہی ایسے مواقع پر عوام کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیا کرتے تھے بے چارے جمہوریت سیکھ لیتے۔۔۔۔!
 
ماہی احمد

لائبریرین
ویسے جو حالات ہیں کیک چهوڑو روٹی کهانی بهولی ہونی چاہئیے انہیں (ایسے امی کہتی ہوتیں ہیں)
پر خیر
انکل! هیپی برتهڈے.....
 
ویسے میری غیر جانبدارانہ رائے ہے کہ ن لیگ ملکی حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاص طور پر بجلی کےلئے
حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی عوام کو بھی ساتھ دینا پڑتا ہے، کم از کم عوام رشوت دینے سے انکار تو کریں جب کوئی رشوت دینے کیلئے تیار نہیں ہوگا تو کوئی مانگے گا بھی نہیں۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
شاید کر رہی ہو مگر عوام کو رہی رہا نہیں، ہو چکے ہیں چاہیے، اور بجلی کا کیا ہی کہنا، قیمتوں کا تو ذکر ہی مت کریں صرف لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے دیکھیں تو سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کال رات جب میں ڈیوٹی سے گھر واپس آیا تو بجلی نہیں تھی، ہیٹر آن کیا تو گیس ایسے رس رس کے آ رہی تھی گویا سردی سے وہ بھی منجمد ہو چکی ہو اور با امر مجبوری آ رہی ہو۔ رشوت کی بھی خوب کہی جب ایک آدمی کا جائز کام جو اسکا حق بنتا ہے نہ ہو اور اس کے لیے منہ کھول کے پیسے مانگ رہے ہوں تومرتا کیا نہ کرتا وہ کیسے نہ دے،
بس رہنے ہی دیں یہ تذکرے صاحب کس کس کا ذکر کریں۔
 
مجھے آپ کی تکلیف کا اندازہ ہے۔ لیکن مجھے امید ہے انشآاللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تکلیفیں کم ہوتی جائیں گی۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
امید ہی تو زندگی کو رواں رکھتی ہے، امید مر جائے تو پھر تو مر جاؤ یا مار دو والی بات ہو جائے گی، سو ہم بھی پر امید ہیں، ہم تو اس بارے بھی پر امید ہیں کے محترم وزیر اعظم اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کے اپنی ٹیبل پر پڑی ہماری 20 ٪ بیسک انکریمنٹ والی فائل کو اوکے کر ہی دیں گے آخر ایک دن، جو کہ جسٹس شوکت صدیقی فوری، ایریل سمیت دینے کا حکم دیا ہے اور یوں ہماری، منسٹری آف ڈیفنس کے تمام ملازمین کی تنخواہ میں یک دم بیس فیصد کا اضافہ ہو جائے گا جیسے کہ کیبنٹ ڈویژن والوں کی سنی گئی:grin:
 
آخری تدوین:

اللہ تبارک و تعالی آپ کی اور تمام مسلمانوں کی تکلیفیں دور فرمائے۔ آمین
 
محمد وارث ، انیس الرحمن کاشفی تمام بھائیوں سے مؤدبانہ گزرش ہے کہ میں آپ سب کے اور آپ کے علاوہ دوسروں کے بھی جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں۔
میں بے نظیر بھٹو کو ذاتی طور پسند نہیں کرتا تھا لیکن ان کا احترام کرتا تھا کیونکہ وہ بلاشبہ وہ کروڑوں لوگوں کی پسندیدہ لیڈر تھیں۔
2013 کے الیکشن اور اس سے پہلے اور بعد میں ہونے والے سروے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پسندیدہ لیڈر نواز شریف ہی ہیں۔ میری رائے میں جمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں انہیں کم از کم اکثریتی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے "بدترین لوگوں" میں شمار نہیں کرنا چاہئے۔ اختلاف کرنا ہر ایک کا حق ہے۔
 
محمد وارث

شکریہ صاحب، دیکھیے آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ہی تو یہ تھریڈ حذف نہیں کیا :)
 
کاشفی

محفلین
کاشفی جناب غیر متفق ہونے کی وجہ بھی ارشاد فرما دیا کریں۔
یہاں بحث چھیڑنے سے اجتناب کریں۔ میرے جذبات اس بندے کے لیئے بہت خطرناک ہیں۔۔۔الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔۔۔۔:)
غیرمتفق کا بٹن کلک کر اپنے جذبات کی ہلکی سی تپش دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔
جمہوری طرزِ عمل اپناتے ہوئے اس غیرمتفق کو قبول کریں۔۔اس سے کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوجاتا۔۔
یہ سیاست ہے۔۔غیرمتفق اور متفق چلتا رہے گا۔۔۔آئندہ ٹیگ نہ کریں۔۔خوشی ہوگی۔۔شکریہ
۔۔:)
 
فلک شیر

محفلین
میں مسلم لیگ کا رکن نہیں ہوں، سیاسی طور پہ بھی ان کے ساتھ بالکل ہمدردی نہیں رکھتا۔ لیکن اگر کوئی صاحب یہاں بلاول زرداری، الطاف حسین ، عمران خان یا کسی بھی عوامی شخصیت کا تذکرہ کرتا ہے اور اسے سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتا ہے، تو میرے خیال میں دیگر محترم ارکان کو اسے اتنی spaceدینا چاہیے۔ورنہ تو باقاعدہ گھٹن کا ماحول ہو جائے گا۔
اگر مجھے بلاول اور حمزہ شہبا اس لیے پسند نہیں، کہ وہ موروثی سیاست کی پیداوار ہیں............تو مجھے خیال رکھنا چاہیے کہ میرے ناپسند کرنے کے باوجود بہت سے لوگ ان کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہیں۔ سالگرہ کے پیغام پہ ناراضگی کا اظہار کرنا بالائے فہم ہے۔
 
Top