وزیراعظم نواز شریف

عسکری

معطل
مشرف کے پاس کچھ نہیں۔ مگرجن کی جان طوطے میں ہوتی ہے اسطرح کیانی کی جان مشرف کے پاس ہے۔ بس
اس کا مطلب مشرف کی جان جہانگیر کرامت اور جہانگیر کرامت کی جان وحید کاکڑ مین ہے :grin: ایکس چیف کا سروس چیف سے کیا لینا دینا ہے ؟ کیا بونگی ماری ہے جناب نے
 

طالوت

محفلین
مجھے باوجود تماتر اختلافات کے پھر جماعت اسلامی وجمعیت یاد آتی ہے جہاں اراکین ذمہ داریاں ملنے پر خوف سے رو بھی پڑتے تھے کہ بڑا کڑا وقت آ گیا۔ اور اٹھارہ کروڑ انسانوں کی ذمہ داری ۔ ۔
 
دس سال مشرف کی گود میں چڑھ کر بیٹھنے والے کو اچانک قوم و ملک یاد آ گیا ہے ، نکما اور بے ربط ۔ دو منٹ نہیں سن سکا میں اسے۔

زلزلہ انے پر کہنے لگا کہ بس یہی اسلام اباد کی بلڈنگ گری ہے۔ وزیر اطلاعات تھا۔ کچھ ہی دیر میں پتہ چلا 80 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے
 

ساجد

محفلین
ایچ اے خان صاحب آپ کو مبارک ہو

بجلی کتنی سستی ہوتی ہے؟
بجلی سستی ہونے کا گمان رکھنا غیر حقیقی ہے کیونکہ پوری دنیا میں توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور آپ خود بھی اپنے سابقہ مراسلوں میں بجلی کی مہنگائی کی وجوہات اور امکانات کا ذکر کر چکی ہیں ہاں یہ بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے کہ اب نون لیگ کا امتحان ہے کہ عوام کے لئے وہ کس حد تک ریلیف کا اہتمام کر پاتی ہے۔ اگر نواز شریف اینڈ کمپنی نے سابقہ ادوار کی طرح ڈکٹیٹر شپ کی طرز میں حکومت چلانے کی کوشش کی تو بہت بری طرح ناکام ہو جائیں گے ۔​
 

رانا

محفلین
یہ والا سیلیوٹ ؟ آج ہی کیانی نے بتا دیا کہ کنجا بیٹے رک جاااااااااااااااااااااااااااااااااااا:biggrin: ایس ایس جی والوں نے نواز کا کانوائے روک دیا اور اپنے باس کو گزرنے دیا پہلے ۔ بس یہی تھا سیلیوٹ :rollingonthefloor:

فیس بُک پر تو اس واقعے کی بُکیں بھی چھپ کر آگئی ہیں۔اگر ساتھ ڈان کا لنک نہ ہوتا تو مجھے یقین ہی نہ آتا اس پر۔ ویسے یہ بتائیں جس وقت یہ ہورہا تھا تو نواز شریف کو واقعی پتہ تھا کہ آرمی چیف کی وجہ سے اسے روکا ہوا ہے؟ کیا حالت ہوئی ہوگی نواز شریف کی یہ سوچ کر کہ ایسا تو ہم صرف عوام کے ساتھ کرتے تھے آج ہم سے ہوگیا وہ بھی اقتدار میں ہوتے ہوئے۔
 

رانا

محفلین
بجلی سستی ہونے کا گمان رکھنا غیر حقیقی ہے کیونکہ پوری دنیا میں توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور آپ خود بھی اپنے سابقہ مراسلوں میں بجلی کی مہنگائی کی وجوہات اور امکانات کا ذکر کر چکی ہیں ہاں یہ بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے کہ اب نون لیگ کا امتحان ہے کہ عوام کے لئے وہ کس حد تک ریلیف کا اہتمام کر پاتی ہے۔ اگر نواز شریف اینڈ کمپنی نے سابقہ ادوار کی طرح ڈکٹیٹر شپ کی طرز میں حکومت چلانے کی کوشش کی تو بہت بری طرح ناکام ہو جائیں گے ۔

ابھی لوڈ شیڈنگ کی شدت اتنی ہے کہ سستی ہونے کے بارے میں تو عوام شائد سوچ بھی نہ رہی ہوگی۔ وہ تو بس اس آس میں ہے کہ لوڈشیڈنگ سے کسی طور چھٹکارا ملے۔
اب نواز شریف اس حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کرے نا کہ رینٹل پاورپلانٹ ٹائپ کا کوئی لالی پاپ دے دے۔ ماہرین کو بٹھا کر اسکا ایک حتمی منصوبہ تشکیل دے جو چاہے چار پانچ سال بعد جاکر مکمل ہو لیکن جب ہو تو ایسا ہی لگے کہ جیسے سویرا پھوٹ پڑا ہے۔ اگر زرداری کوئی ایسا منصوبہ شروع کرجاتا جو بےشک نواز حکومت کے بھی دو سال بعد مکمل ہوتا تو جب بھی مکمل ہوتا تو عوام نے دعائیں زرداری کو ہی دینی تھیں نا کہ نواز حکومت کو۔ یہی سوچ کر نواز شریف بھی کوئی منصوبہ شروع کردے اگر وہ اس کے جانے کے بعد بھی مکمل ہوا تو ہم کریڈٹ اور دعائیں اس کو ہی دیں گے اس بات کی نواز شریف کو تسلی رہنی چاہئے۔
 

ساجد

محفلین
پائی جان انٹرنیٹ پر گلاں کرنیاں سوکھیاں واں :grin: تے جی ایچ کیو ول منہ کرنا اوکھا :grin:
ویسے سیریس بات تو یہی ہے نا ایک کور کمانڈر کو ہاتھ لگانا مطلب 60 ہزار فوجیوں کے باس پر ہاتھ ڈالنا اور ان مین آرٹلری ایوی ایشن انفنٹری میڈیکل سپیشل سروسز ائیر ڈیفنس انجئیرنگ سگنلز ائیر بورن سب دستے شامل ہوتے ہین مطلب ایک بہت بڑی کیل کانٹے ٹینکوں ہیلی کاپٹروں اور ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس فوج کے کمانڈر پر ہاتھ ڈالنا ۔ 60 ہزار معمولی نہین دنیا کی کئی افواج کے عدد سے بڑی اور طاقتور کور ہیں پاکستان کی ۔ یہ صاحب لگتا ہے کسی اور نشے مین مست ہیں ورنہ ایسی باتیں نا کرتے ۔آرمی چیف کی تو بات ہی اور ہے مین نے ایک کور کمانڈر کی بات کی ہے
عسکری جوان ، تمہارے پے در پے یک طرفہ مراسلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ پاک فوج خدانخواستہ بد معاشوں کا ٹولہ ہے اور اپنی غلطیوں پر اٹھنے والی آواز کو عوام کے ٹیکسوں سے خریدے گئےاسلحے اور عوام کے سرمائے سے ملنے والی تنخواہوں کے بل پر کچل دینے کی عادی ہے اور عوام اس کی کسی بھی کارروائی پر اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
آپ جس شعبے سے وابستہ ہیں مجھے گمان ہے کہ آپ نے عسکری تاریخیں پڑھ رکھی ہوں گی ذرا تاریخ کے تناظر میں بتائیں کہ مسلح افواج کس لئے بنائی جاتی ہیں اور اپنی ہی عوام کو فتح کرنے کی کوشش کرنے والی افواج کا کیا انجام ہوتا رہا ہے ۔
مشرف ایک قومی مجرم ہے اور اس کا آرمی چیف رہنے کا مقصد یہ نہیں کہ اسے بد معاشی کی آزادی حاصل ہو گئی ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی حالت ایسی ہے کہ اس گند کو چھیڑنے سے جو چھینٹے اڑیں گے وہ سیاسی ماحول کو مزید آلودہ کر دیں گے اور ملک کو درپیش مسائل مزید گھمبیر ہو جائیں گے اس لئے اسے ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا لیکن اس میں اگر ذرا بھی غیرت کا مادہ موجود ہو تو پاکستان کے عوام سے معافی مانگے ۔ ورنہ پاکستان کی فوج ایسے ہی شاہین نما کرگسوں کی وجہ سے پہلے ہی سے کافی بدنام ہو چکی ہے اور مزید بدنام ہوتی رہے گی ۔
اگر نواز شریف کا قافلہ ایک ناکے پر روک دیا گیا تو اس میں کیا نئی بات ہے۔ ملکی سیکورٹی کے مد نظر جگہ جگہ فوج کے ناکے لگے ہیں تو قانون کے تحت ایک وزیراعظم کا قافلہ روک دیا گیا تو یہ قوم کے لئے کوئی شرمندگی کی بات نہیں اور نہ فوج کے لئے اترانے کا مقام۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
آج کی شیخ رشید کی تقریر جو اس نے اسمبلی میں کی سُننے والی ہے۔
کل کا بولتا پاکستان ، بولتا پاکستان سے زیادہ انتہائی " کھولتا پاکستان " اس وقت بن گیا جب ٹی وی پر بیٹھ کر سچ کا کاروبار کرنے والے یعنی تنخواہ خور سچوں بلکہ سچ بیچنے والے " کرائے کے سچوں " کو پارلیمنٹ میں کی گئی شیخ رشید کی تقریر بڑی زور سے لگی اس قدر لگی کہ ایک اینکر کے منہ سے جھاگ نکلنے لگی سانسیں مسلسل غیرمتوازن ہوتی چلی گئیں قریب تھا کہ منقطع ہوجاتیں تو عین اسی وقت اس نے انتہائی بے ہودہ انداز میں شیخ رشید کی نقل اتارتے ہوئے اسے اسٹیج اداکارکہہ دیا ۔
حالانکہ جس طرح سے یہ حضرت محترم خود بولتا پاکستان میں اداکاری کرتے ہیں وہ کسی بھی اسٹیج ڈرامہ سے ہرگز کم نہیں بلکہ سچ پوچھیئے تو نصرت صاحب کہ سامنے تو سہیل احمد اور امان اللہ جیسے لیجنڈ اسٹیج اداکار بھی دم نہیں مار سکتے بلکہ پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔ یہ نصرت صاحب کی اداکاری ہی کی تو بدولت ہے کہ اکثر بولتا پاکستان ، بولتا پاکستان نہیں بلکہ " کھولتا پاکستان " اور کبھی کبھی
تو " ڈولتا پاکستان " لگنے لگتا ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
بجلی سستی ہونے کا گمان رکھنا غیر حقیقی ہے کیونکہ پوری دنیا میں توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور آپ خود بھی اپنے سابقہ مراسلوں میں بجلی کی مہنگائی کی وجوہات اور امکانات کا ذکر کر چکی ہیں ہاں یہ بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے کہ اب نون لیگ کا امتحان ہے کہ عوام کے لئے وہ کس حد تک ریلیف کا اہتمام کر پاتی ہے۔ اگر نواز شریف اینڈ کمپنی نے سابقہ ادوار کی طرح ڈکٹیٹر شپ کی طرز میں حکومت چلانے کی کوشش کی تو بہت بری طرح ناکام ہو جائیں گے ۔
ساجد صاحب میں تو اچھی طرح جانتی ہوں مگر ایچ اے خان صاحب دعوے کرتے آئے ہیں کہ شریف برادران بجلی سستی کریں گے
 

طالوت

محفلین
عسکری جوان ، اکہتر اتنا پرانا نہیں کہ یادوں سے مٹ گیا ہو ۔ اکہتر سے اب تک کونسا کام ہے جو عقل مند جرنیل بخیر و بخوبی کر پائے ہیں ؟ مشرف کو اس ملک میں مثال نہ بنایا گیا تو نواز اینڈ کمپنی سمیت اس ملک کی تمام سیاسی جماعت ، طاقتور ٹولے ایک بار پھر یہ بات ثابت کر دیں گے کہ اس ملک میں عام کی کوی حیثیت کوئی وقعت نہیں ، اور جس ملک میں ایسا ہو وہاں سے ہجرت بہتر اگر موقع ملے۔​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہاں تو عمران اور نواز کی باتیں ہو رہی ہیں ہمارا لیڈر تو شیخ رشید ہے بھائی جو ایک دفعہ بولتا ہے زمانے کو پتہ چلتا ہے
 
ساجد صاحب میں تو اچھی طرح جانتی ہوں مگر ایچ اے خان صاحب دعوے کرتے آئے ہیں کہ شریف برادران بجلی سستی کریں گے

دکھائیں کہاں دعویٰ کیا ہے۔ میری رائے میں بجلی کا بحران نواز شریف کے دور میں حل ہوسکتا ہے۔ بجلی سستی ہوسکتی ہے اگر کے پی کے میں کالا باغ ڈیم بن جائے۔
 
Top