جاسمن
لائبریرین
یقیناً ایسا نہیں ہے لیکن کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا ہوتا اور ہم اپنی بچیوں کو تجربات کی نذر نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں کہ ایک محتاط رویہ اپنایا جائے۔یہ خیال تو آتا ہے کہ آخر "مرد" ہونے سے کیا مراد لی جا رہی ہے۔ کیا "مرد" ہونے کا معنی ایک اخلاقی برائی کے طور پر لیا جا رہا ہے؟ کیا دنیا کا ہر ایک مرد، ایک عورت کو کسی جنسی نوعیت کی شے سے ہٹ کر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے؟
ہرگز نہیں۔ یہاں ادب کا مطلب کسی کی بے ادبی برداشت کرنا نہیں۔اسی طرح، کیا ادب کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کی غیر اخلاقی حرکت بھی صرف اس کے ساتھ جڑے "استاد" کے لیبل کی وجہ سے برداشت کی جائے؟
بات پھر وہی ہے کہ اعتدال کا راستہ ہی مناسب ہے۔